Friday, 15 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے 34 ممالک پر مشتمل اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف علاقائی اور عالمی کوششوں کو سراہتے ہیں جب کہ پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 34 ملکی اتحاد کا خیرمقدم دہشت گردی کے خلاف موقف کے باعث کیا تاہم اتحاد کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ سعودی اتحاد میں کس حد تک شامل ہوں گے۔

ایمزٹی وی(لاہور)سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے شاندار عملی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مصروفیات کے باعث شرکت نہ کر سکے جس کے بعد شجاع خانزادہ کے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کالج سہالہ میں 634 جوانوں نے تربیت مکمل کر لی جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس اے ایس آئی کے طور پر خدمات سر انجام دیں گے۔تقریب میں پاس آوٹ ہونے والے جوانوں میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئی۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ16دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ،جب ارض پاک کے معصوم گوشہ جگروں کو شہید کیا گیا ۔دنیا کی تاریخ میں ایسی بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں معصوم بچوں کو اتنی بے دردی سے شہید کیا گیا ہو۔میں جامعہ کراچی کی طرف سے ان تمام شہداء پاک وطن کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ان بچوں کی شہادت نے ہماری پوری قوم کو متحد کردیا ہے۔ہم دشمنوں کو بتادینا چاہتے کہ انہوں نے جو بزدلانہ وارکیاوہ نہایت شرمناک عمل ہے ،ان دہشت گردوں کو چن چن کر کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کا نصب العین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول ،پشاور کی یاد میں منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واک شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کی قیادت میں پوسٹ آفس تا ایڈمنسٹریشن بلاک منعقد ہوئی۔ اس موقع پر انہوں نے جامعہ کراچی میں ٹاپ کرنے والے طالب علم کو سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں دیا جانے والا گولڈ میڈل اور شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کی لائبریری کو شہداء آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلبہ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈی ایچ او نے او پی ایس پر مقرر 32 ڈاکٹرز، اسٹاف، نرسوں اور ڈبلیو ایم او کراچی رلیو کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او نوشہروفیروز عبدالوھاب ودھو نے سپریم کورٹ کے احکامات پراو پی ایس پر مقرر 32ڈاکٹرز، اسٹاف، نرسوں اور ڈبلیو ایم او کراچی رلیو کردیا ہے۔

رلیو ہونے والوں میں کو آرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر عبدالمجید انصاری ، ڈاکٹر بہادرمغل، ڈاکٹر غلام شبیر ملک، ڈاکٹر سکینہ، ڈاکٹر یوسف نول، ڈاکٹر میمونہ جلبانی، گل بی بی، نسیم بیگم نارائي، مشتاق پھرڑو، رسول بخش عامر، ڈاکٹر شہزاد وگن، فاروق جلبانی، ضیاء الدین سولنگی، گھنو خان سولنگی، بشیر میمن، ڈاکٹر عطامحمد رند، غلام مرتضیٰ سہتو، ڈاکٹر ابراہیم منگریو اور ديگر شامل ہیں جوکہ سیاسی آشیرواد حاصل ہونے کی وجہ سے او پی ایس پر کام کررہے تھے ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات 2015کے عملی امتحانات آج سے ہو رہے ہیں۔ تمام طلبہ اپنے عملی امتحانات کا پروگرام حاصل کر لیں۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کےطلبہ عملی امتحانات کا پروگرام گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد جبکہ آرٹس ریگولر کے طلبہ گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ان تمام گروپس کی طالبات اپنے عملی امتحانات کا پروگرام سر سید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد سے حاصل کرسکتی ہیں۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کے سلسلے میں سب سے اعلیٰ کیٹیگری ’’ڈبلیو‘‘ کا اعزاز دیا ہے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو ڈبلیو کیٹیگری کا اعلیٰ اعزاز مختلف پیرامیٹرس کی بنیاد پر دیا گیا، جن میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کاجائزہ لینا بھی شامل تھا۔

واضح رہے کہ 2012ء میں قائم ہونے والی سندھ مدرسہ یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں صرف تین برس کے قلیل عرصے میں ملک کی ایک بہترین یونیورسٹی بن کر ابھری ہے۔ سندھ مدرسہ یونیورسٹی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادرعلمی ہے، جہاں پر انہوں نے اپنے تعلیمی کیریئر کا سب سے زیادہ وقت (1877 سے 1892ء تک) گزارا تھا۔ انہیں اپنی مادرعلمی سے بے انتہا پیار اور محبت تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی آخری وصیت کے ذریعے اپنی ذاتی ملکیت کا تیسرا حصہ سندھ مدرستہ الاسلام کو دیا تھا اور انہوں نے ہی اسے 1943ء کو کالج کا درجہ بھی دیا تھا۔

اب بانی پاکستان کی مادر علمی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے کے بعد ملک کی ایک معیاری یونیورسٹی بن گئی ہے، جس کا اعتراف اب ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی کررہاہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ )پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر ایک سالانہ برطانوی سروے میں ایشیا کے سب سے پرکشش مردوں میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برطانوی اخبار میں 2015 کے پرکشش ایشیائی مردوں کے حوالے سے سروے ہوا، جس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر تیسرے نمبر پر نظر آئے۔اس سروے میں لاکھوں کی تعداد میں ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن برطانوی بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک نے حاصل کی جبکہ دوسرے پر بالی وڈ اداکار ریتھیک روشن رہے۔ زین ملک اس لسٹ میں سب سے کم عمر پرکشش مرد کے طور پر بھی سامنے آئے۔ٹاپ ٹین کی فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان، سلمان خان، شاہد کپور، شاہ رخ خان اور ہندوستانی ٹیلی ویژن اداکار گورمیت چوہدری شامل ہیں۔