ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کواقوام متحدہ کے 2 ذیلی اداروں یواین ویمن اورانٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی طرف سے مشترکہ طور پر خصوصی اعزاز ’’جم ٹیک گلوبل اچیورزایوارڈ 2015ء ‘‘ دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کو یہ ایوارڈ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی خصوصاًخواتین کوخود مختاربنانے کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔ اس ضمن میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پرخصوصی تقریب ہوئی جس میں انوشہ رحمان کواس ایوارڈسے نوازاگیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے پروفیسرشکیل اوج اورپروفیسر وحیدالرحمان کااصل قاتل گرفتارکرلیاگیا۔معلوم ہواہے کہ گرفتارہونے والایہ نوجوان کراچی کی معروف سیاسی شخصیت کابیٹااورالقاعدہ برصغیرکابہت اہم رکن ہے۔ملزم کی گرفتاری کے بعداس کے مزیدساتھی بھی گرفتارکئے گئے جن کی تعداد10 سے 12 ہے۔سیاسی شخصیت کابیٹامبینہ طورپراپنے گروہ کانائب امیرہے۔پکڑے جانے والے گروہ کے کچھ ارکان ڈرون سے متعلق ٹیکنالوجی پرکام کررہے تھے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کچھ یوں تھاکہ ڈرون کے کیمروں کے سامنے اندھیراکرکے ان کے سگنلزکوجام اورآخری مرحلے میں ڈرون کوزمین پرگرانادیناتھا۔زیرحراست گروہ کے ارکان میں تین انجینئرزبھی شامل ہیں۔دوران تفتیش یہ معلوم ہواہے کہ یہ گروہ کراچی میں واقع ہیڈکوارٹراورکورہیڈ کوارٹر سمیت شہرکے دیگراہم عسکری دفاترپرحملے کامنصوبہ تیارکیاتھا۔اس گروہ نے ملیرکینٹ کے اہم فوجی افسران کوبھی ٹارگٹ کرنے کامنصوبہ بنایاتھااوروہ ان افسران کی ریکی بھی کر چکے تھے۔
ذرائع کادعویٰ ہے کہ القاعدہ برصغیرکایہ گروہ مبینہ طورپرایسے ڈرون تیارکررہاتھا جس کے ذریعے اس نے شہرکی اہم ترین عسکری تنصیبات پرحملے کامنصوبہ بنایاتھا۔القاعدہ برصغیرکے اس گروہ کے ارکان کی گرفتاری پنجاب اورکراچی سے کی گئی۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی اُردو یو نیورسٹی ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ’’پاکستان کی خارجہ پالیسی، چیلنجزاور مواقع‘‘ کے موضوع پرپہلی قومی کانفرنس کا بروز منگل 22دسمبر2015کوصبح9سے شام5بجے تک مقامی ہو ٹل میں اہتمام کیا جارہا ہے۔
کا نفرنس کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کر یں گے۔ میزبانی کے فرائض صدر شعبہ تعلقات عامہ ڈاکٹر سید وسیم الدین انجام دیں گے جبکہ مقررین میں پروفیسر منصور اکبر کنڈی، ڈاکٹر معصومہ حسن، سابق سفارتکار مسعود خان، شاہد امین، پروفیسر سکندر مہدی اور دیگر شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی )کور کمانڈرز کانفریس نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کومزید مستحکم کرینگے اور دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہیں گے اجلاس میں کانفرس میں شرکاءکو ملک کی اندارونی وبیرونی سلامتی پربریفنگ دی گئی ،نئی جیواسڑیجک صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ،آرمی چیف نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک اسکول پشاور کوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ دیشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے دہشت گردی کے خلاف کا میابیوں اور اقدامات پرثابت قدم رہیں گے
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اقرا یونیورسٹی کا 14 واں جلسہ تقسیم اسناد ڈیفنس ویو کیمپس میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے اقرا یونیورسٹی کے چانسلراور صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رکن جنید لاکھانی نے کہا کہ طلبہ محنت اور لگن سے کام کریں اورملک کانام روشن کریں۔
جلسہ تقسیم اسناد میں گریجویشن کرنے والے 450طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں جب کہ بعض طلبہ کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی اسناد سے دی گئیں۔ نمایاں کاکردگی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مختلف کمپنیوں اور کثیر الاقوامی اداروں کی جانب سے طلائی تمغے بھی دیے گئے۔ جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر وائس چانسلر کیپٹن یوجی عیسانی، نائب صدر ڈاکٹر وسیم قاضی اور رجسٹرار ڈاکٹر عاکف بھی موجود تھے۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے میں بڑی دلچسپی لے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ضلعی اور تعلقہ ہیڈکوارٹر کے ہسپتالوں کو 16ارب روپے کی لاگت سے اب گریڈ کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ حکومت وفاق سے ملنے والے صحت کے ورٹیکل پروگرام کو بھی چلانے کیلئے بڑی رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ نچلی سطح تک لوگوں کو معیاری طبی سہولیات حاصل ہو سکے۔
وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں وفاقی سیکریٹری صحت ایوب شیخ اور انکے ساتھ آئی ہوئی ٹیم کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت سے سندھ حکومت کی 65فیصدرقوم کی مدد سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے متعلق بریفنگ کے بعد جس میں بتایا گیا تھا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں سندھ حکومت کی 65فیصد مالی سپورٹ کی مدد سے صوبے کے تجویز کردہ چار اضلاع میں غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے تقریباًایک ملین بیمار لوگوں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) این۔ای۔ڈی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی میں دو روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد مٹیریل اینڈپروسیس کے عنوان سے این۔ای۔ڈی آڈویٹوریم میں کیا گیا۔ جس میں ملیشیاء،آسٹریلیا، کینیڈا، شمالی کوریا سمیت 35 ممالک کے ریسرچرز نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ این۔ای۔ڈی ڈاکٹر افضال حق کا کہنا تھا کہ جامعہ این۔ای۔ڈی ، تحقیقی منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئی ہے تاکہ طلبہ و اساتذہ کوبہتر سے بہتر تحقیقی ماحول فراہم کیا جاسکے۔پاکستان میں تحقیقی سہولیات اور ماحول کا فقدان پایا جاتا ہے۔یہ کانفرنس تحقیقی ماحول پروان چڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے ریسرچر کا پاکستان میں ایک چھت کے نیچے جمع ہونا ، خوش آئند عمل ہے۔اس طرز کی کانفرنس سے طلبہ اپنے ریسریج دیگر ممالک میں بھی شائع کرسکتے ھیں۔