ایمزٹی وی(کراچی) کراچی تاجر اتحاد نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے اختیارات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین عتیق میر نے کہا کہ رینجرز کی موجودگی سے شہرمیں امن کا قیام ممکن ہوسکا، رینجرز نے دہشت گردوں، بھتہ خوروں، چور ڈکیتوں کے خلاف جو آپریشن کیے اس سے عوام اور خصوصاً تاجر برادری کو حقیقی طور پر تحفظ کا احساس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے رینجرز کے پرانے اختیارات بحال کیے جائیں تاکہ شہر میں امن قائم ہواور تاجر برادری اپنے کاروبار بلاخوف وخطر شروع کرسکیں، اور اگر سندھ حکومت نے اختیارات بحال نہ کیے تو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی اورحیدرآباد میں دوسرے اور تیسرے مرحلےکے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا۔پولنگ کا عمل صبح 7 بجے سے شام 5 طجے تک جاری رہےگا۔کراچی اورحیدرآباد میں 20 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ کئےجایئں گے۔کراچی غربی کی یونین کونسل نمبر 28اورضلع شرقی کی یونین کونسل 4 جبکہ حیدرآباد میں تین یونین کمیٹی8،53 اور87،سمیت میونسپل کمیٹی قاسم آباد،ٹاؤن کمیٹی ہسری اور یونین کونسل سناہوار میں ری پولنگ ہو گی۔کراچی میں ضلع شرقی کی یو سی 28 کے امیدوارکے انتقال کی وجہ سے اورضلع غربی کی یونین کونسل 4 میں غلط بیلٹ پیپرکی چھپائی کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات بیلٹ پیپر کی غلط چھپائی،جبکہ یونین کمیٹی نمبر53میں کارکنان کے درمیان تصادم کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، کراچی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پانچ فروری کو کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ 4 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگی، ابتدائی راؤنڈ کے میچز دبئی میں ہوں گے، افتتاحی میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ کراچی کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پانچ فروری کو لاہور کے خلاف کھیلے گی۔
6 فروری کو کوئٹہ سے مقابلہ ہوگا، 7 فروری کو کراچی اور اسلاآباد کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، 10 فروری سے ایونٹ شارجہ منتقل ہوجائے گا، 11 فروری کو کراچی کی ٹیم پشاور، 12 کو لاہور، 13 کو کوئٹہ اور 14 فروری کو اسلام آباد سے مقابلہ کرے گی۔
16 فروری سے ایونٹ دوبارہ دبئی منتقل ہوجائے گا، 17 فروری کو کراچی اور پشاور کا ٹاکرا ہوگا، پلے آف میچز 19 فروری سے ہوں گے، چیمپئن کا فیصلہ 23 فروری کو ہوگا۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) سانحہ آرمی پبلک اسکول پر ہر آنکھ آشکبار ہے، قومی کرکٹرز بھی افسردہ ہیں، کھلاڑیوں نےبھی سانحے میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے. سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کردیا، ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شہدا کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، قومی کرکٹرز بھی شہید بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ”بچوں کی شہادت ہمارے دلوں میں تازہ ہے، اس واقعے نے پوری قوم کو یکجا کیا یہ عزم اور حوصلے کی حقیقی شکل ہے.
سابق کپتان اور باؤلر وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ”16 دسمبر ہمیشہ آتا جاتا رہے گا لیکن اس دن کی بھیانک یاد ہمیشہ ہمیں جنجھوڑتی رہے گی، ان تمام شہدا کے لیے دعا کرنا چاہیے”۔
اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انھیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
عمر اکمل کا کہنا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کے بعد پوری قوم ایک ہوگئی، یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے والدین کے حوصلے پست نہیں کئے بلکہ وہ اور بھی مضبوط ہوگئے، سانحہ پشاور کو تین سو پینسٹھ دن بیت گئے اور ہر گزرتے دن نے قوم کے جذبے کو مزید بلند کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) پستہ ایک قوت بخش مغزیات میں شمار ہوتاہے، اسے بلڈ پریشر کی کمی کے شکار افراداور کمزوری میں مبتلا لوگ اپنا دوست قرار دیتے ہیں۔ پستے کا استعمال بھی جسم کو مضبوط بناتا ہے۔چونکہ اسے کھانے سے دل ودماغ کو طاقت ملتی ہے اس لئے اسے ادویات میں بھی شامل کیا جاتا ہے۔ پستہ کے استعمال سے گھبراہٹ اور کھانسی کی شکایت دور ہوتی ہے، گردوں کی کمزوری کیلئے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پستوں میں موجود اس خاص جزو سے نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دیگر کئی اقسام کے کینسرز سے لڑنے کے لیے مضبوط مدا فعتی نظام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پستہ کا استعمال مختلف سویٹس کے ہمرا ہ صدیوں سے مستعمل ہے۔حلوہ زردہ اور کھیر کا لازمی جز ہے۔نمکین بھنا ہوا پستہ انتہائی لذت دار ہوتا ہے اور دیگر مغزیات کی طرح بھی استعمال کیا جا تا ہے۔
ایمزٹی وی(لاہور) سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد میں گیریژن اکیڈمی لاہور میں تقریب ہوئی۔ معصوم طلبہ نے سفاک دہشت گردوں کی بندوقوں اور بموں کا مقابلہ علم اور قلم کی طاقت سے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق لہو گرما دینے والے نغموں اور ترانوں کے ذریعے شہداءاے پی ایس کی قربانی کو یاد کیا گیا۔اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی‘ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمرفاروق برکی‘ میجر جنرل ریٹائرڈ لیاقت علی اور دیگر شرکاءتقریب نے پھولوں کے نذرانے سے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے اپنے خطاب میں جہاں شہداءکی عظیم قربانی کو یاد کیا وہیں یہ یقین دہانی کروائی کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ تقریب میں شہید بچوں کی مغفرت اور بلند درجات کےلئے خصوصی دعابھی کی گئی اور اختتام قومی ترانے سے کیا گیا۔
ایمز ٹی وی (بزنس) وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹاپی گیس لائن منصوبے سے ملنے والی گیس کا حجم ملکی گیس کی پیدوار سے زیادہ ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل ہوگا اور اس پر ترکمانستان کی حکومت 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا اس منصوبے میں ترکمانستان کا حصہ 85 فیصد جبکہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کا حصہ بلترتیب پانچ فیصد کے حساب سے ہوگا۔
شاہد خاقان نے کہاکہ گیس فراہمی کا معاہدہ 25 سال کے لیے ہوگا۔۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے قطر گیس سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اب صرف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شیل گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے معاشی لحاظ سے موزوں نہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی شہر لاس اینجلس کے تمام پبلک اسکولوں کو دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نامعلوم 'الیکٹرانک' خطرے کا ہدف شہر کا اسکولنگ سسٹم اور اس کے 640000 طالب علم بتائے جارہے ہیں۔
لاس اینجلس کے اسکولوں کے سپرانٹینڈنٹ رامن کورٹینیز نے کہا کہ پولیس کی جانب سے الرٹ موصول ہونے کے بعد انہوں نے تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک نہیں بلکہ کئی اسکولوں کو خطرہ تھا اس لیے پورے ضلع کے اسکول بند کروائے گئے۔ بعدازاں پولیس اور ایف بی آئی ایجنٹس نے ضلع کے 1000 اسکولوں کی تلاشی لی جبکہ رامن کے مطابق یہ آپریشن دن کے اختتام تک ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ 2 دسمبر کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو میں قائم معذور افراد کے سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بعد میں تحقیقات کے دوران حملے میں ملوث ایک حملہ آور کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت 28 سالہ سید محمد رضوان فاروق اور 27 سالہ تاشفین ملک کے نام سے ہوئی تھی۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا نے سانحہ اے پی سی پشاور کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے ۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں جان کیری نے کہا کہ وہ سانحے کی پہلی برسی کے موقع متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں ۔جان کیری نے کہا کہ وہ سانحےکا ایک سال مکمل ہونے پر تمام امریکی باشندوں کی طرف سے پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ شدت پسندی کے مقابلے کے لیے اور ایک محفوظ اور مستحکم پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔