ایمز ٹی وی ( کراچی ) میڈیکل بو ر ڈ نے ڈ ا کٹر عا صم کو اسپتال سے جانے کی اجازت دیدی ہے ۔میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو فی الحال دل میں کوئی تکلیف نہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہے ۔ ڈاکٹر عاصم ایک ہفتے سے ادارہ برائے امراض قلب میں داخل ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو,کو لیسٹرول والی اشیاءنہ فراہم کی جائیں۔بورڈ ارکان نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ فی الحال ڈاکٹر عاصم کی حالت تسلی بخش ہے لہذا وہ اسپتال سے رخصت لے سکتے ہیں ۔میڈیکل بورڈ کے مطابق اس وقت ڈاکٹر عاصم کا بلیڈ پریشر نارمل ہے اور شوگر لیول کنٹرول میں ہے لہذاانھیں اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ،وہ دوائیں کسی بھی مقام پر استعمال کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایک ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے کے سبب قومی ادراہ برائے قلب میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں ان کا علاج جاری تھا ۔
ایمز ٹی وی ( لندن ) ساحل پر صبح کے وقت چہل قدمی کرنے والے ایک برطانوی شخص کین ولمین کو لنکا شائر کے ساحل سے وھیل کے الٹی کا ٹکڑا ملا ہے جسکی قیمت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جبکہ ایک نیلامی میں اس کی قیمت 7ہزار پاﺅنڈ یعنی تقریباً 11لاکھ پاکستانی روپے لگ چکی ہے ، وھیل کی الٹی کے خشک ٹکڑے کو "ایمبر گرس "کہتے ہیں ،عمو ماً اسپرم وھیل غیر ہضم شدہ اجزاءکو نکال باہر کرتی ہے اور سرمئی کا یہ مادہ شروع میں بہت بدبو دار ہوتا ہے لیکن خشک ہونے پر اسکی بو کم ہوجاتی ہے ،وھیل اسے ہضم نہیں کر سکتی اور تھوک دیتی ہے جسمیں کئی طرح کی معدنیات موجود ہوتی ہیں ، وھیل کی الٹی کو خوشبو کی تیاری اور سردرد سمیت کئی دوائیں بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے ،کبھی کبھار یہ تیرتے تیرتے ساحلوں تک پہنچ جاتے ہیں اور لوگ انہیں جمع کر لیتے ہیں ،سائنسدان اسے پانی پر تیرتا ہوا سونا بھی کہتے ہیں ،
ایمزٹی وی (اسلام آباد)آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی کے ایک روزہ سرکاری دورے پر میونخ پہنچ گئے ہیں. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی کے سرکاری دورے پر میونخ پہنچ گئے ، جہاں وہ وسطی اور جنوبی ایشیاء کی سلامتی کے موضوع پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جہاں وہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل آرمی چیف نے روس کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے ماسکو کے قریب آرمز ایکسپو میں شرکت کی اور وہاں موجود ہتھیاروں کی جانچ کی بلکہ ان کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) دنیا بھر میں تین دہا ئیوں بعد منفرد چاند گرہن دیکھا گیا ،گرہن کی وجہ سے چاند کی رنگت سرخ ہو گئی ۔ پاکستان کے وقت کی مطابق یہ چاند گرہن صبح پانچ بج کر گیارہ منٹ پر شروع ہوا اور دس بج کر بائیس منٹ پر ختم ہو گیا امریکی تحقیقا تی ادارے ناسا کے مطابق گرہن لگے سرخ چاند کے منظر کو سائینسی اصطلاح میں سپر مون بھی کہا جاتا ہے ،جو تین دہائیوں بعد دیکھنے میں آیا ہے ۔ سائینس دانوں کے مطابق آج چاند گرہن کے ساتھ ہی سپر مون بھی ہوااس مو قع پر چاند عام چاند سے زیادہ بڑا نظر آیا،کیوں کہ چاند زمین کہ مدار کے انتہائی قریب سے گزرا ۔ فرانس ،یونان ،کولمبیا ، ارجنٹینا،سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون تینتیس سال بعد دیکھا گیا ،محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیا،افریقا ،یورپ اور امر یکا میں مکمل چاند گرہن ہوا ،جو ایک گھنٹے بارہ منٹ تک دیکھا گیا تاہم پاکستان میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔ ریکورڈ کے مطابق گزشتہ سو برسوں میں صرف پانچ مرتبہ ایسا ہوا ہے اور اس سے قبل 1982 میں ایسا چاند گرہن دیکھا گیا تھا اور اب اٹھائیس ستمبر کو سپر مون کو گرہن لگنے کے بعد یہ منظر آٹھ اکتوبر 2033 میں دکھائی دے گا ،
ایمزٹی وی (اسلام آباد) راولپنڈی عدالت نےسابق بےنظیر بھٹو قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی ، مقدمے کے مدعی اور تفتیشی افسر کاشف ریاض پر جرح مکمل کر کے بیان قلمبند کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بینظیر بھٹو پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی اپر جیکٹ ، چپل ، گولیوں کے خول اور حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ شامل ہے۔ خودکش بمبار اور گرفتار چاروں ملزمان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) جیمز بونڈ کی نئی فلم دی اسپیکٹر میں ہدایتکار نے فلم کے تقاضے پورے کرنے کے لیئے دو کروڑ چالیس لاکھ (چوبیس ملین پونڈز ) کی گاڑیاں تباہ کر دیں ۔ یہ اب تک کی سب سے مہنگی جیمز بونڈ فلم ثابت ہونے والی ہے جس میں خصوصی طور پر تیار کردہ مہنگی ترین آسٹن مارٹین ڈی بی دس اسپورٹس گاڑیوں کو گاڑیوں کے تعاقب کے ایک سین کے لیئے تباہ کیا گیا۔یہ زبردست سین ویٹیکن کی گلیوں میں دریائے ٹیبر کے کنارے پر فلمایا گیا اور اگر ذرا سی بھی غلطی ہوتی تو اس شہر میں بھی تباہی مچ سکتی تھی۔ جیمز بونڈ کی اس نئی فلم کی تیاری دو سو ملین پونڈز (31 ارب 86کروڑ 82لاکھ روپے) سے ہو رہی ہے جس میں ڈینیئل کریگ ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ جیمز بونڈ سیریز کی یہ فلم برطانیہ میں رواں سال 26 اکتوبر جبکہ امریکا سمیت دنیا بھر میں 6 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
ایمزٹی وی (نیویارک) وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے70ویں اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماﺅں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ وزیر اعظم نوازشریف نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور پاکستان کی جی ایس پی پلس ٹریڈ اور دیگر معاملات میں مدد پر انکا شکریہ ادا کیا ،دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جس میں تجارت ،توانائی ،صحت ،تعلیم ،زراعت اور آٹو موبائل انڈسٹری شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے سوڈیش وزیر اعظم سٹیفن لوف وین سے بھی ملاقات کی ،وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران سوڈیش وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں معاونت کی ،نواز شریف نے اس موقع پر سوڈیش کمپینز کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے میسر بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بھی پیش کش کی ،دونوں رہنماﺅں نے تجارت ،توانائی ،تعلیم ،اور عالمی معاملات سے متعلق متعدد امور پر گفتگو کی ۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے دیرینہ حریف ملک سری لنکا کے صدر میتھریپالا سری سینا سے بھی ملاقات کی اور گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں انکی جماعت کی کامیابی پر انہیں مبارک باد بھی دی ،وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئی حکومت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت آئیگی ،دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی جن میں دفاعی تعاون ،تجارت کا فروغ ،معاشی تعاون ،عوام سے عوام کا رابطہ اور کھیل ثقافت میں تعاون شامل ہے ،نوازشریف نے سری لنکن صدر کے ساتھ بھارت اور افغانستان سمیت خطے اور دیگر امور پر بھی گفتگوکی ہے ۔
ایمز ٹی وی (تجارت) عید الضحیٰ پر قربانی کی کھالیں فلاحی اداروں کی بھی آمدنی کا ذریعہ بنتی ہیں لیکن رواں سیزن میں کھالوں کے نرخ 50 سے 60 فی صد تک گر جانے سے اس مد میں ہونے والی مالی معاونت متاثر ہوئی ہے۔ گائے اور بیل کی کھال 1500 سے1800 روپے، بکرے اور دنبے کی کھال ڈیڑھ سو سے 300 روپے اور اونٹ کی کھال 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال عید الضحیٰ کے موقع پر 12 ارب روپے مالیت کی کھالیں خریدی گئی تھی تاہم اس سال ان کی مالیت 7 ارب روپے تک محدود رہ سکتی ہے۔ ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں 2لاکھ سے زائد کھالیں مختلف وجوہات کی بنا پر خراب ہوگئیں جس سے لیدر کی صنعت کو 30کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان کی لیدر انڈسٹری کو خام مالی کی فراہمی میں قربانی کی کھالوں کا حصہ 60فیصد ہے، قربانی کے جانوروں کی کھال سے تیار شدہ چمڑہ کوالٹی میں سب سے بہتر ہوتا ہے جس کی بنا پر پاکستان میں تیار شدہ لیدر مصنوعات کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ قربانی کی کھالوں کو گرمی سے بچاکر رکھتے ہوئے فوری طور پر نمک لگاکر پروسیسنگ کے لیے ٹینریز بھجوانا ہوتا ہے، 24 گھنٹوں میں چمڑہ سازی کا عمل شروع نہ کیا جائے تو کھال ضائع ہوجاتی ہے۔ لیدر گارمنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف فلاحی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے وقت پر کھالیں نہ پہنچا سکنے کے باعث اتنی بڑی تعداد میں کھالیں خراب ہوئی ہیں تاہم اگر بروقت کھالیں پہنچا دی جاتیں تو نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔
ایمز ٹی وی (امریکہ) بروکلین گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا اور اس نعرے کی وجہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بنے ،جو نواز شریف کے سمدھی بھی ہیں ،امریکہ کے شہر بروکلین کی مسجد میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی آمد پر چند پاکستانی انہیں دیکھ کر مشتعل ہو گئے اور گو نواز گو کے نعرے لگا ڈالے،وزیر خزانہ نماز پڑھنے مسجد گئے تھے لیکن خدا کے گھر میں اتنی بے عزتی ہوئی کہ نماز پڑھے بغیر ہی واپس چلے گئے ،امریکی پولیس نے موقع نازک دیکھا تو اسحاق ڈار کو مشتعل افراد کے چنگل سے نکال کر لے گئی ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) حج کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سعودی عرب کے شہر جدہ سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی ، پرواز نے گزشتہ رات دو بجکر 15 منٹ پر پہنچنا تھا جو تین گھنٹے کی تاخیر سے 5:10 منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچی۔جبکہ دوسری طرف لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پہلی حج پرواز میں ایک سو پچپن مسافر وطن پہنچے جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے 354 حاجیوں کی واپسی ہوئی۔حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔حاجیوں کی آمد پررشتہ داروں نے حجاج کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔