ایمزٹی وی ( کابل) افغانستان کے شہر قندوز پر قبضے کی جنگ شدت اختیا ر کرگئی ،زرائع کے مطابق طالبان نے قندوز ایئر پورٹ کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کرلیا ،شہر کی اہم عمارتوں پر بھی طالبان کا قبضہ برقرار ہے ، طالبان کا افغان فورسز سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ،دوسری طرف امریکہ نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز جلد قندوز پر کنٹرول حاصل کرلینگی ،
ایمز ٹی وی ( نیویارک ) وزیر اعظم نواز شریف نے نیویارک میں ترکی اور اٹلی کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کی جن میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ،وزیراعظم نواز شریف آج جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کرینگے ،نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نواز شریف اور ترک وزیر اعظم احمد داﺅد کی ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماﺅں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ،ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور گہرے تعلقات ہیں ،اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ قابل تعریف ہے ، ملاقات میں سرتاج عزیز ،طارق فاطمی ،انوشہ رحمان اور سیکرٹری خارجہ ملاقات میں شریک تھے اٹلی کے وزیر اعظم میتیورنزی سے ملاقات میں یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا ،دونوں وزرائے اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ،
ایمزٹی وی ( ایڈن برگ ) اسکاٹ لینڈ کے ایک شہری کو 30ہزار فٹ بلندی پر جہاز کے دروازے کو باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی اور بے پرواہ شخص کو پوری رات جیل میں گزارنے کے علاوہ بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا ، اسکاٹس میڈیا کے مطابق رائل ڈچ ایئر لائنز کی پرواز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈم جارہی تھی کہ 30ہزارفٹ بلندی پر ایک اسکاٹش شہری جیمز گرے نے مبینہ طور پر جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ کھل سکا جبکہ اس موقع پر مسافروں اور جہاز کے عملے کے ہوش اڑ گئے اور عملے کے افراد نے فوری طور پر اسکاٹش شہری کو سیٹ پر بیٹھنے کو کہا اور جہاز کے ٹیک آف کرنے تک اسکی نگرانی بھی کی تاہم جیمز کا موقف تھا کہ اسکا مقصد جہاز کا دروازہ کھولنا نہیں بلکہ وہ تو صرف باتھ روم جانا چاہتا تھا ، جہاز جب ایمسٹرڈم کے ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ،جہاں اسے پوری رات حوالات میں ہی گزارنی پڑی اور 65ہزار راپے جرمانہ بھی ادا کرنے پڑے ،ایمسٹر ڈم میں اپنا کام مکمل کرکے جب وہ واپس اسکاٹ لینڈ آنے کے لئے اپنے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ ایئر پورٹ پہنچا تو ڈچ ا ئیر لائنز کے عملے نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا اور بتایا کہ وہ 5سال تک اس ائیر لائن کے زریعے سفر نہیں کر سکتے جس پر جیمز کو اپنے دوست سے ادھار رقم لے کر ایک دوسری ائیر لائن کے زریعے ایڈن برگ آنا پڑا ،
ایمز ٹی وی (کراچی ) جامعہ کراچی کی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں فروخت کیے جانے والے بغیر بوتل کے مشروبات اور پھلوں کا تازہ رس حفظان صحت کے اصولوں پر قطعی پورا نہیں اترتے اور ان میں مضر رساں بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔یہ انکشاف شعبہ ماحولیات کے پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان اور ان کی ٹیم بعنوان :" کراچی میں وینڈرز اور ٹھیلوں پر دستیاب مشروبات ،فریش جو سز کا ما ئیکرو بائیو لوجیکل جائزہ "،میں کیا ۔ٹیم میں ڈاکٹر سید شاہد شوکت ،ڈاکٹر عامر عا لمگیر اور نور فاطمہ شامل تھے ۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اس ضمن میں آگاہی کا انعقاد کریں ،اور ایسے مشربات پر پابندی عائد کی جائے جو صحت ِ انسانی کے لیے نقصان دہ ہوں،لہذا ایسے مشروبات فروشوں کو پابند کیا جائے کہ وہ عالمی معیار صحت کے مطابق مشروبات فروخت کریں ،مزید یہ کہ تازہ رس اور مشروبات میں سب سے زیادہ بیکٹریل لو ڈ ،"کیلے "کے جوس میں پایا جاتا ہے جبکہ سب سے کم بیکٹریل لوڈ " لیموں " کے جوس کے نمونوں میں پایا گیا ۔تمام جوسز کے نمونوں میں کولی فارم فیسل کولی فارم بھی پایا گیا ۔سب سے زیادہ فنگل لو ڈ کیلے ،سیب اور تربوز جبکہ سب سے کم نارنجی کے جوس میں پایا گیا ،لیکن وینڈرز اور ٹھیلوں پر فروخت کنندہ عمومی حفظان صحت کے اصولوں سے نا وا قف ہیں اور لاعلمی میں وہ عوام الناس میں بیماریوں کو فروغ دے رہے ہیں ۔حقیقت یہ ہے کہ بس اسٹاپ یا گلیوں پر بیکٹریا کی یہ نر سریاں ہیں جو صحت انسانی سے کھیل رہی ہیں ۔
ایمز ٹی وی (کراچی) جامعہ کراچی میں تیسری قومی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کانفرنس 5 اور 6 اکتوبر 2015 ءکو بسلسلہ " عالمی خلائی ہفتہ 2015 " ، ایچ ای جے کے ڈا کٹر سلیم الزماں آڈیٹوریم میں انسٹیٹوٹ آف اسپیس اور پلینٹری ایسٹروفز کس (ISPA )،اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور "سپار کو " کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔کانفرنس کا مو ضوع " خلاءکی در یافتیں " ہے تاہم خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے موضوعات کی ایک وسیع فیلڈ کو شامل کیا جائے گا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے ر جسٹریشن کی آخری تاریخ 1اور2 اکتوبر 2015 ہے ،مذکورہ کانفرنس میں پیشہ ورافراد ،اسکالرز ،اسا تذہ طلبا و طالبات اور ماہرین خلائی سائنس اور ٹیکنا لو جی کے مندو بین پاکستان کی مختلف جامعات اور اداروں سے شرکت کررہے ہیں کانفرنس میں ان مو ضوعات پر مقالات پیش کیے جائیں گے فلکیات ،ایسٹرو فز کس ،کو نیات ،خلائی ملازمات ،مصنوئی سیارہ مواصلات ،GNSS ،خلائی اینٹینا ،خلائی ٹیکنا لو جی اور انڈسٹری ،ریمو ٹ سینسنگ اور GIS ،اضافی شمسی سیارے ،خلائی حیاتیات ،پرواز حرکیات ،موسمیات پر مقالات پیش کیے جائینگے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر تعلیم نثار احمد کھو ڑو مہمان خصوصی جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر اجلاس کی صدارت کرینگے ۔جبکہ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ مہمان اعزازی ہو نگے ۔
ایمز ٹی وی (ممبئی) فلمساز آنند ایل رائے کی آنے والی فلم میں شارخ کے مد مقابل دیپیکا پاڈوکون اور عالیہ بھٹ پر غور کیا جارہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کے آنند صاحب کس کا انتخاب کرتے ہیں، فلم کے لئے کافی ناموں کی فہرست موجود تھی جس میں سے دیپیکا اور عالیہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے زرائع کے مطابق دیپیکا نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور ان کے پاس تاریخیں بھی موجود ہیں جبکہ عالیہ اپننے دوسرے پراجیکٹ میں مصروف ہیں جبکہ دوسرے زرائع کے مطابق دیپیکا نے فلم "باجی راو مستانی" اور فلم "تماشہ" کے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی
ایمز ٹی وی (کراچی ) شہر قائد میں آ ج سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ،محکمہ مو سمیات کے مطابق درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ،آج سے ایک بار پھر کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہو گا ترجمان محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران کراچی کا درجہ حرارت انتالیس سے بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔گرمی میں شدت کے پیش نظر ضلعی حکومت کو ہیٹ اسٹرو ک سینٹرز بحال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق گارڈن میں جماعت خانہ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق تفتیش کر رہے ہیں ابتدائی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
ایمز ٹی وی ( انٹر ٹینمنٹ ) ہالی ووڈ کے مشہو ر اور معروف اداکار بریڈ لے کو پر کی ڈرامے سے بھر پور کامیڈی فلم " برنٹ " کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ۔ ہدایتکار جان ویلس کی اس فلم کی کہانی ایڈم جونز نامی بے مثال مہارت کے مالک ایک ایسے شیف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے نا منا سب رویے اور ڈرگس کے استعمال کرنے سے اپنا کیر ئیر تباہ کرلیتا ہے تاہم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت پیش کرنے کے لئے ٹیم کے ہمراہ ایک بار پھر لندن کے ٹاپ ریسٹورنٹ مین مزیدار کھانوں کی تیاری شرو ع کردیتا ہے ۔ دی ویسنیٹ کمپنی کے تحت بننے والی ڈرامے اور کامیڈی کا مکس تڑکا لئے یہ فلم رواں سال 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی.