ایمز ٹی وی (شوبز) معروف ماڈل و اداکار اعجاز اسلم نے اب ڈراموں کے بعد فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطا بق معروف ما ڈل اور اداکار اعجاز اسلم نے بھی فلم بنانے کے لئے کام کا آغاذ کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اپنے زیر تکمیل ڈرامہ پروڈکشن مکمل کرکے اب وہ فلم بنا نے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ا سکرپٹ پر کام کا آغاذ کر دیا گیا ہے۔اعجاذ اسلم کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کا احیاءہو گیا ہے،اور یہ بہت خوش آئندہ ہے ۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مر حلے میں ٹی وی ایکٹرز کوفلم انڈسٹری میں خود کو منوانے اور قدم جمانے کے لئے سخت محنت اور توجہ سے کام کرنا ہو گا ۔لیکن اس طرح فلمی صنعت سے اسٹار سسٹم کا یقینی طور پر خاتمہ ہو جا ئے گا۔
ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ ) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور شاہد کپور کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم شاندار کے نئے گانے "شام " کی ویڈیو مداحوں کے لیے ریلیز کردی گئی ہے ۔ وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار علیہ بھٹ اور شاہد کپور نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں پنکج کپور ،سنجے کپور ،کرن جوہر اور سنہا کپور سمیت دیگر شامل ہیں ۔ انو راگ کشیپ اور کرن جو ہر کی مشترکہ پرو ڈکشن میں بننے والی فلم 22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا ئے گی ۔
ایمز ٹی وی ( لاہور) روزگار کی تلاش میں یورپ جاتے ہوئے پانچ سو سے زائد افراد نے لیبیا سے گہرے سمندر میں سفر کا خطرہ مول لیا ۔ دو چھوٹی کشتیوں میں سوار ان لوگوں میں سے ڈھائی سوافرادیونان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں پندرہ پاکستانی شامل تھے۔ ان پاکستانیوں میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا۔ہلاک ہو جانے والے پندرہ میں سے آٹھ پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچادی گئیں ہیں۔جبکہ پانچ کی وہیں تدفین کر دی گئیں ہیں اور دو افراد کی میتیں بعد میں پاکستان منتقل کی جائیں گی۔یہ حادثہ 26 اگست کو پیش آیا تھا۔
ایمز ٹی وی (پشاور) خیبر پختونخواہ حکومت کے وفد نے آفتاب شیر پاو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی وطن پارٹی کو کے پی کے حکومت میں شامل کرنے کا تحریری معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت معدنیات، آبپاشی اور ہوم منسٹری میں سے 2 وزارتیں قومی وطن پارٹی کو دی جائیں گی۔ وفد میں خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، جہانگیر ترین، شاہ فرمان اور عاطف فرمان نے شرکت کی۔
ایمز ٹی وی (کراچی ) پاکستان کی ویمن ٹیم نے پہلے ٹو ئنٹی ٹو ئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ساﺅتھ اینڈ کلب گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پا کستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 125 رنز کا ہدف دیا تھا ۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو 29 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی
ایمز ٹی وی(پشاور )خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں شرپسندوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم تین پولیس اہلکارجبکہ دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ٹانک کے گاؤں عمر کلے میں پولیس کے ایک چھاپے میں جھڑپ کے دوران ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ٹانک پولیس کنٹرول نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مطلوب دہشت گرد کی تلاش میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔مشتبہ دہشت گرد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس سے تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے مطلوب دہشت گرد جمال اور اس کا بھائی افضل ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او سمیت زخمی اہلکاروں کو ٹانک کے ضلعی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ایمز ٹی وی (لاہور) عید الفطر کی طرح عید الاضحی پر پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کے بزنس نے بالی ووڈ اسٹارز کی فلموں کے امپورٹرز کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کروڑوں روپے مالیت سے امپورٹ کی جانے والی فلموں میں سے سالانہ دو سے تین فلمیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران منافع بخش بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں جب کہ بقیہ فلموں کی بڑی تعداد نے امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ بھارتی چینل کے مقبول پروگرام کامیڈی نائٹ ود کپل کے میزبان کپل شرما کی فلم کس کس کو پیار کروں کو عید الاضحی پر نمائش کے لیئے پیش کیا گیا لیکن پاکستانی فلموں نے اس فلم کے سامنے زبردست بزنس کیا جب کہ شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی فلمیں دیکھنے کو ترجیح دی۔ اس صورتحال میں بھارتی فلموں پر کروڑوں روپے لگانے والے پاکستانی امپورٹرز کو اب مزید خطرہ مول لینے کے بجائے خود سے فلمسازی کے میدان میں اترنا ہوگا ۔انہیں اب بھارت سے فلمیں خریدنے کے بجائے نوجوان فلم میکرز کی فلموں سے استفادہ کرنا ہوگا۔
ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)سانحہ منٰی کے بعدسعودی شاہی خاندان میں پھوٹ پڑنے کاانکشاف ہواہے،شاہی خاندان کے ایک رکن نے شاہ سلیمان کی تبدیلی کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق شاہی خاندان کے ایک رکن نے آل سعود کے نام ایک خط میں تیل کی گرتی قیمتوں،یمن جنگ اورسانحہ منیٰ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے شاہ سلیمان کی قیادت پراعتراضات اٹھائے ہیں، مبینہ خط میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ شاہ سلیمان کی صحت ٹھیک نہیں امورمملکت شہزادہ محمدبن سلیمان چلارہے ہیں۔ شاہی خاندان کے رکن نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ شاہی خاندان کی دوسری نسل میں بے چینی پائی جاتی ہے خط میں کہا گیاہے کہ شاہی خاندان کے پانچ بڑے جلداہم فیصلے کرینگے
ایمز ٹی وی ( کراچی ) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاﺅن میں قانون نافز کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ۔پولیس نے ایک گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاﺅن کے علاقے یارو خان گوٹھ میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔زرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں پانچ کلاشنکوف ،چار سیون ایم ایم رائفل ،ایک ایل ایم جی اور سیکٹروں گولیاں شامل ہیں ۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ لینڈ مافیا کے کارندے استعمال کرتے تھے ۔اسلحہ چائنہ کٹنگ ،زمین پر قبضے کے معاملات میں قتل و غارت گری میں استعمال کیا گیا ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) مشہور و معروف اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اب فلم اسکرین پر بھی اداکاری کے جلوے بکھیرتے دکھائی دینگے۔نئی ہالی ووڈ بائیوپک اسپورٹس فلم رونالڈو کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رونالڈو مرکزی کردار میں نظر آئینگے ۔انتھونی وونک کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی رونالڈو کی زندگی میں آنیوالے اتار چڑھاﺅ کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں انھیں غربت سے لڑتے ہوئے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ یونیورسل پکچر کے تحت بننے والی یہ فلم رواں سال 9نومبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیئے کی جائیگی۔