Friday, 08 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(اسلام آباد)نیویارک میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا جوہری توانائی ایجنسی کا عالمی ادارہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مکمل طور سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بہت عرصے سے جاری ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے نیوکلئیر پروگرام کی سیکیورٹی کے لیے کیئے جانے والے اقدامات اطمینان کن اور قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور پاکستان جوہری پروگرام کے تحفظ کی سکیورٹی کو قومی فریضہ سمجھتا ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بھی انقلابی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور سندھ بھر میں تمام سرکاری اسپتالوں میں میڈیکل سپر نٹنڈنٹ اور ڈ سٹرکٹ ہیلتھ افسران کو میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے ،حکومت سندھ صوبے کے دیہی علاقوں کو بھی اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنے کے لیے کو شاں ہیں اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں آئی بی اے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کے باعث ہو نہار نو جوان ابھر کے سامنے آرہے ہیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے پبلک اسکول اباڑو کو دورہ کرتے ہوئے کہی ۔واضح رہے کہ پبلک اسکول اباڑو کے تعلیمی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے آئی بی اے کے ساتھ معاہدہ طے ہے ۔انہوں نے پبلک اسکول اباڑو میں جاری ترقیاتی کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کو بر وقت مکمل کیا جائے تا کہ علاقے کے بچوں کو تعلیم کے اعلیٰ مواقع میئسر آسکیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ آئی بی اے کے معیار کو بین الا قوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور ہماری کو شش ہے کہ تعلیم کے بہتر مواقع نوجوانوں کو مہیا کئے جا سکیں ۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) برطانوی جریدے اکانومسٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور انکا ایسا تاثر پیدا ہوگیا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اس رپورٹ میں کراچی میں جگہ جگہ لگائے گئے پوسٹرز اور بل بورڈز کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن میں جنرل راحیل شریف کی تصویر موجود ہے اور ان پر تعریفی کلمات درج ہیں ۔ شاید ہی کوئی ایسا دن ہوگا جب ملکی اخبارات کے صحفہ اول پر انکی تصویر نہ چھپتی ہو۔جون 2014ءمیں شروع ہونے والے آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور کئی لوگ اس بہتری کاسہرا جنرل راحیل کو دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صورتحال یہ ہے کہ جنرل راحیل کے ہر دورے اور ایونٹ کی رپورٹنگ کرنا میڈیا اپنا فرض سمجھتا ہے ۔نواز شریف کو امید تھی کہ انتخابات میں زبردستی کامیابی کے بعد وہ فوج کے اختیارات اور طاقت کو کم کریں گے اور اپنی خارجہ پالیسی چلائیں گے لیکن انکی یہ امید دم توڑتی نظر آتی ہے ۔ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے فوج کی مخالفت اور دہلی کی سخت گیر حکومت سے نمٹنے میں مشکلات کی وجہ سے ناکام ہو چکے ہیں ۔ فوجی عدالتوں نے دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے اور چاروں صوبوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے رابطہ کاری کا کام کر رہی ہے۔کراچی میں پولیس کا کام تقریباً فوج سے ہی لیا جارہا ہے ۔ اس صورتحال میں کوئی بھی شخص فوج کے اندر پائی جانے والی کرپشن کے خلاف مہم چلانے کی بات نہیں کر رہا اور ساتھ ہی پاکستان کے میڈیا میں کوئی بھی یہ سوال نہیں اٹھا رہا کہ پشاور کے ایئر فورس کیمپ میں اتنی بڑی تعداد میں مسلح افراد کیسے گھس گئے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے صدر سید اقبال اشرف کی سر پرستی اور ایچ آر گروپ کے سربراہ ظہیر بیگ کی ہدایت میں بینک تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیو ر سٹی میں کمشنر کراچی یوتھ ٹیم کے تعاون سے منعقد ہونے والے اسپورٹس فیسٹول میں نیشنل بینک کی جانب سے تین کھیلوں کی اسپا نسر شپ کا چیک دینے کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر عثمان علی ،روبینہ آصف ،غلام محمد خان ،فرخندہ فصیح اور ردا خان بھی موجود تھیں ۔اویس اسد خان نے کہا کہ اگر ہمیں ملک کی اسپورٹس کو دنیا کہ مدمقابل لانا ہے تو ہمیں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی صرف 2 مقامات سے مل سکتے ہیں ،ایک کلب اسپورٹس اور دوسری تعلیمی اداروں کی اسپورٹس ۔انہوں نے کہا کہ آج اگر سندھ سے کھلاڑی ہمیں میسر نہیں آرہے ہیں تو اس کی صرف وجہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فقدان ہے ۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے 12 سالہ یوسف دیار نے ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یوسف دیار کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیاہ فارم پر تعصبانہ رویے کی وجہ سے یہاں کے لوگ کہا کرتے تھے کہ سیاہ فام کبھی بھی امریکا کا صدر نہیں بن سکتے لیکن موجودہ صدر باراک اوباما نے امریکی صدر بن کر سیاہ فام کے لیے مقرر کردہ حدود کو توڑ دیا اور اب میں امریکا کا پہلا مسلمان صدر بن کر مسلمانوں کے لیے متعین کردہ حدود کو توڑ کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صدر بن کر ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے شخص کی عزت کروں گا۔

یوسف دیار نے کہا کہ 2 سال کی عمر میں ہی جب میں ٹھیک طرح سے چلنا اور بولنا بھی نہیں جانتا تھا تب سے ہی میں امریکی صدر بننے کے خواب دیکھتا آرہا ہوں اور میں اپنے دوستوں سے بھی یہ کہتا ہوں لیکن آپ نے یہ کہہ کر میرا خواب توڑ دیا کہ کوئی مسلمان امریکا کا صدر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جیسا آپ نے مجھ سمیت تمام مسلمانوں سے یہ کہا کہ ویسے ہی کوئی آپ سے بھی یہ کہہ سکتا تھا کہ آپ اپنے رنگ یا نسل یا ایمان کی وجہ سے امریکا کے صدر نہیں بن سکتے ہیں۔

واضح رہے ممکنہ صدارتی امیدوار بن کارسن نے حال ہی میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مسلمان کو امریکا کا صدر نہیں بننا چاہیے کیونکہ امریکا کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا.

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں پہلی مرتبہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 1800 سکول مسلمان طالبعلموں کے لئے بند رہیں گے تا کہ وہ اپنا اسلامی فریضہ بخوبی انجام دے سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق امریکا میں اس وقت ایک کروڑ کے قریب مسلمان آباد ہیں جس میں سے سب سے زیادہ تقریباً 11 لاکھ کے قریب نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔ امریکا میں مسلمان کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کی ڈائریکٹر آپریشنز سادیہ خالق کا کہنا ہے کہ امریکا میں اسلام فوبیہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن عید کی چھٹی اس مسئلے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مذہب کو تسلیم کروانے اور تہوار ادا کرنے کے حوالے سے اتنی آزادی کبھی بھی نہین تھی جتنی اب ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔

ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربان کیا جارہا ہے.

دوسری جانب ملک بھر میں کام کرنے والا بلدیاتی عملہ عید کی خوشیوں کو اہل خانہ کے ساتھ دوبالا کرنے کے بجائے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں مصروف ہیں

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں عید الضحی کی نماز کے دوران مسجد میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں35  افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء کے ضلع الصفیہ میں واقع البلیلی مسجد میں عین اس وقت یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے جب بڑی تعداد میں لوگ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کررہے تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں کم ازکم 35 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ حوثی قبائل کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے تاہم اس واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) حجاج کرام مزدلفہ میں رات بھر کھلے آسمان تلے عبادت کے بعد منیٰ کی طرف رواں دواں ہیں ، رمی جمرات کے بعد حاجی بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات مکمل ہو چکا ، خطبہ حج سننے کے بعد حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں گزاری اور خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہ الہٰی میں عبادات کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں بھی جمع کیں ، نماز فجر کے بعد حجاج کرام اس وقت منیٰ کی جانب رواں دواں ہیں جہاں پر وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام بال منڈوا کر اپنے احرام کھول دیں گے ، حجاج کرام 11 اور 12 ذی الحج کو بھی شیطان کو کنکریاں ماریں گے جس کے بعد مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ حجاج کرام مسجد الحرام پہنچ کر طواف کریں گے جس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے ضلع خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدو ں کی روایت برقرار ہے۔ سعودی عرب میں عید کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ آسٹریلیا، ملائشیا، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ میں بھی آج مسلمان عید منا رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی دو عیدیں منائیں گی، لندن میں موجود وزیراعظم نواز شریف سمیت بہت سے پاکستانی آج عید منا رہے ہیں جب کہ وہاں موجود دیگر مسلم کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کل عید منائے گی