Friday, 08 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (گلگت بلدستان) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ چھشی واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتار ی اور اسلحے کی برآمدگی گلگت بلتستان پولیس کے لئے کھلا چیلینج ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ چھشی واقعے پر جاری غذر اور دیامر آپریشن کے جائزے کے لئے بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں نے گلگت بلتستان پولیس کے عزم کو للکارا ہے جس کا خمیازہ دہشت گردوں کو ہر حال میں بھگتنا ہوگا دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ کی واپسی تک غذر اور دیامر میں جاری آپریشن کو نہ صرف جاری رکھا جائیگا بلکہ مذید تیزی لائی جائیگی۔

ایمز ٹی وی(اسکردو) کشمیری لیڈروں کی مخالفت کے باعث گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور سرتاج عزیز کو ہدایت کی تھی کہ وہ کمیٹی بنا کر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے کام شروع کریں سرتاج عزیز کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ وہ کمیٹی بنا کر فوری رپورٹ وزیر اعظم ہاوس پہنچادیں تاہم کمیٹی بنانے کے اعلان پر کشمیری لیڈر ز متحرک ہو گئے اور انہوں نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے مجوزہ کمیٹی کے قیام کی راہ میں روڑے اٹکا نا شروع کردیئے اور وفاقی حکومت نے کشمیری قیادت کی سن لی اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے کمیٹی بنانے کے فیصلے کو واپس لے لیا اور کشمیریوں کی مخالفت کے باعث کمیٹی کے قیام کا معاملہ تعطل کا شکار ہو گیا کمیٹی کے قیام میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے خلاف گلگت بلتستان حکومت وزیر اعظم کے دورہ گلگت کے موقع پر احتجاج کرے گی اورصوبائی وزراءوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کریں گے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزراءفیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر آئینی حیثیت کے تعین کیلئے کمیٹی کے عدم قیام پر شدید احتجاج کریں گے اور ان سے کہیں گے کہ آئینی حقوق کا مسئلہ خطے کا سب سے بڑا مسئلہ ہے عوام نے مسلم لیگ ن کو اس لئے ووٹ دیئے تھے کہ وہ خطے کی آئینی حیثیت کا تعین کرے گی

ایمز ٹی وی (پشاور) حساس اداروں نے جی ٹی روڈ پر کنٹینر سے 25 ٹن دھماکہ خیز موادبرآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق بارودی مواد کراکری کے کارٹنز میں چھپایاگیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کراچی سے پشاور منتقل کیا جارہا تھا حساس ادارے نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ایمز ٹی وی(پشاور)پشاور یونیورسٹی برٹش کونسل اور ایچ ای سی کے تعاون سے جامعہ پشاور میں منعقدہ پانچ روزہ ایکٹیو سٹیزن ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ورکشاپ میں جامعہ پشاور کے 9شعبہ جات کے 32 اساتذہ کوکمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام ترتیب دینے کے بارے میں خصوصی تربیت دی گئی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رسول جان تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکے جامعہ سوشل سیکٹر کے ساتھ ملکر عوامی ترجیح پر مبنی مسائل کے حل میں مدد دینے کے لئے سرگرم عمل ہے جامعات کو اچھے شہری اور عالمگیریت کی روح کو سمجھنے والے گریجویٹ پیدا کرنا ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب سوشل سیکٹر آرگنائزریشنز اس میں ہمیں باہمی مدد فراہم کریں

ایمز ٹی وی (پشاور) پشاور کے علاقے پشتخرہ میں پولیس وین پر فائرنگ سے انچارج سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے جبکے جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود کنال روڈ پر پولیس معمولی گشت پر تھی کے اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سفید ڈھیرے کے انچارج سید جمال شاہ اور تین پولیس کانسٹیبلز زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی سے دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) گزشتہ روز حرمین شریف میں کرین پر بجلی گرنے سے کرین گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد عازمینِ حج شہید جبکہ 200 سےزائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15 پاکستانی ، 25 بنگلا دیشی اور 10 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں ۔ پاکستانیوں کو اپنے عزیز و اقارب کی معلومات فراہم کرنےکے لیے ہنگامی کال سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم بھی ہسپتال میں جاری امدادی کارروائیوں میں شامل ہے جبکہ پاکستانی سفیر نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا۔ اس افسوسناک حادثے پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ حرم شریف میں ہونے والے حادثے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کر دی ہے ۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ، زخمیوں کے بارے میں تمام معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔