ایمز ٹی وی ( انٹر نیشنل نیوز)ہینگری میں ایک صحافی خاتون کو پناہ گزینوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیاجبکہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں خاتون کے طرز عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہینگری کے مقامی نیوز چینل کی ایک صحافی پیٹرا لا سز لو سربیا کی سرحد پر واقع پناہ لینے والوں دیگر صحافیوں کے ساتھ موجود تھی کہ اس دوران پناہ گزیر بارڈرپولیس کا حصار توڑ کر ہنگری میں داخل ہونے لگے جبکہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی تھی اس دوران پیڑا نے اپنی زمہ داریاں نبھانے کے بجائے پناہ لینے والوں کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا۔ انٹرنیٹ پر ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کی پیٹرا نے پناہ گزین جو اپنے بچے کو اٹھا کے لے جا رہا تھا تو اس نے ٹانگ اڑا کر گرادیاجبکہ بچی کو زور دار لات مار دی جس کی وجہ سے بچی لڑکھڑا کر گر گئی واقع کے بعد فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد خاتون کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔جبکہ دنیا بھر میں اس واقع پر شدید مزمت کی جا رہی ہے خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ہنگری کی قوم پرست جماعت جا بلک پارٹی سے تعلق رکھتی ہے جو کہ ملک میں پناہ گزینوں کی آمد کے سخت خلاف ہے
ایمزٹی وی (میرانشاہ)جنوبی وزرستان کی تحصیل شکئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میںایک اہلکارجاں بحق ہوگیا جنوبی وزرستان کی تحصیل شکئی میں سیکیورٹی فورسز کے گشت کے معمولی گشت کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگیا دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔۔۔
ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں جبکہ مظاہرین نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر بنجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے تو انکے خلاف برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور مقامی افراد نے مظاہرہ کیا،۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ پر فضائی حملوں اور معصوم فلسطینیوں کےقتل عام کے باعث جنگی جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دورے سے قبل ایک لاکھ سے زائد افراد نے یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کر کے عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (کراچی )،سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ قتل،انسدادِ دہشت گردی کی د فعات کے تحت درج کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی آفتاب عالم کا مقدمہ سر سید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق آفتاب عالم کو نیو کراچی سیکڑ 11 سی میں ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بناےا گیا ،دونوں حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے ،نائن ایم ایم کی پستول سے کئے گئے تین فائر آفتاب عالم کے سر اور چہرے پر لگی ،ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ جاں بحق ہوگئے تھے،آفتاب عالم اور اسی علاقے میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انداز یکساں ہے آفتاب عالم کونارتھ کراچی میں جبکہ مذہبی جماعت کے کارکن دو بھائیوں کو خواجہ اجمیر نگری میں قتل کیا گیا ،
سوراب (ایمزٹی وی) پولیس نے مختلف مقامات میں مفرور ملزمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوراب کی سربراہی میں پولیس نفری نے مختلف مقدمات میں مفرور ممتاز علی ،خیر محمد اور ثناءاللہ نامی ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
ایمز ٹی وی (اپردیر) وزیر خزانہ مظفر نے کہا خیبر پختونخواہ کی خوا تین واری PK-93، اپر دیر تھری انتخابات میں ووٹ دینے کے آئینی حق استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سہ فریقی اتحاد کے امیدوار، پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی آسانی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں انتخابات 15 ستمبر کو جیتیں گیں اپر دیر ضلع ناظم صاحبزادہ فسیح اُللہ ایم پی اے محمد علی کوہستانی ملک بہرام خان اور تحریک انصاف کے سجاد فیاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔انہوں نے بتایا وزیر خزانہ اور وزیر اعلی پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق واری میں ہیں اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور اس میں مزید وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سابق ایم پی اے ملک بہرام نےPK-93 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا تھا ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے ر ہے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں سے کچھ کو پیپلز پارٹی طرف گمراہ کیا جا رہا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ایک موثر بلدیاتی نظام پی ٹی آئی کی قیادت نے اتحادی حکومت کی مدد سے خیبر پختونخوا میں متعارف کرایا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی اس نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غربت کے خاتمے کونچلی سطح پر حل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کے ذریعہ سے Rs420 ارب روپے خرچ کرے گی۔۔۔
ایمز ٹی وی(پشاور) پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے قبائلی صحافی عبدالاعظم شنواری کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ۔منگل کی رات پشاورکے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی پی ٹی وی خیبرایجنسی کے نمائندے عبدالاعظم شنواری کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے گھرمنتقل کردیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق صحافی عبدالاعظم شینواری کو 3 گولیاں ماری گئی تھیں