Friday, 08 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی (انٹر نیشل):شام کے دارالحکومت تہران میں اسٹرییاکے صدر ہینز فثر سے ملاقات کے بعدایرانی صدرحسن روحانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری خون ریذی روکنے پر توجہ دینی چایئے۔انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور امریکہ سے بات چیت کر کہ شام میں قیا م امن کا حصول ممکن ہے تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔

کوئٹہ (ایمز ٹی وی ) لشکر بلوچستان کے لونگ بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے واشک کے علاقہ ناگ کے مقام پر فورسز کے کانوائے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کئے ،حملے میں پانچ فورسز اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔جبکہ پنجگور کے علاقے سرزک میں فورسز کے چوکی پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ لشکر بلوچستان ناگ اور پنجگور حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گی ۔

ایمز ٹی وی ( لاہور) پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ رواں ماہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 142ہو گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 11 افراد کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 8 کا تعلق راولپنڈی، 2 فیصل آباد اور ایک کا ملتان سے ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں ڈینگی کو قابو میں لانے کے لیئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کاﺅنٹر قائم ہیں۔ مریضوں کے لیئے الگ سے وارڈز بنا دیئے گئے۔ جہاں مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایمز ٹی وی (فیصل آباد) جڑانوالہ میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا عبدالواجد نے ماتحت عملے کے ہمراہ خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی نشاندہی پرچھاپے مارے اور جعلی اور غیر معیاری مشروب تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس چھاپے کے دوران شہر و آنہ کے رہائشی رمضان، جھمرہ روڈ کے شہباز ، 656/7کے امین اور بچیانہ کے عزیز اللّہ وغیرہ گرفتار ہوئے۔

کوئٹہ(ایمز ٹی وی ) بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں کاروائی ،اغواء،گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کو پھینکنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔جسمیں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے ۔گزشتہ دنوں بلوچستان کے دیگر علاقوں سے درجنوں نہتے بلوچ نوجوانوں کو اغواءکرنے کے بعد لا پتہ کیا گیا ہے ۔جبکہ کئی معصوم بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینک دی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کے نام پر بلوچ آبادیوں پر ظلم و جبر شروع کر رکھا ہے ۔اس موقع پر ریاست میں یوم دفاع کی تقریبات جاری ہیں اور ہم ریاست سے یہ امید رکھتے ہیں کہ جلد حالات سازگار ہونگے اور بلوچستان کے نوجوان بھی قومی دھارے میں شامل ہو کر ریاستی تقریبات جوش و خروش سے منائیں گے ۔

کراچی ایمز ٹی وی ،کراچی میں دہشت گردوں کی جیو نیوز کی وین پر اندھا دھن فائرنگ سے جیو نیوز کے سیٹلائیٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ،ارشد علی جعفری کو7 گولیاں لگی جبکہ ڈرائیور زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کے اسپتا ل پہنچا،پی ایف یو جے نے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا کے کارکونان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق فیروزآباد کے حدود میں شہید ملت روڈ پر واقع سپر اسٹور کے قریب گاڑی پارک تھی جب ایک موٹر سائیکل پر سوار3 ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے ،سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ای جی منیر شیخ سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیے ہیں۔