ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ممبئی بم دھماکوں میں پھانسی پانے والے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کردیجبکہ ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں پھانسی کی سزا پانے والے یعقوب میمن کی پھانسی کے بعد بھارت میں بسنے والے مسلمان بے چینی کا شکار ہیں۔ ایمنسٹٰی انٹرنیشنل نے یعقوب میمن کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے، ایمنسٹی کا کہنا تھا کہ یعقوب میمن بم دھماکوں کے الزام میں بیس سال قید کی سزا بھگت چکا تھا، بھارت انصاف کا نظام مسلمانوں کے لئے کتنا متعصبانہ ہے، بابری مسجد کی شہادت اور گجرات میں مسلمانوں کے قاتلوں کو ہر جرم سے بری کردینے سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا، معمولی جرم ہو یا بم دھماکوں جیسی سنگین واردات قصوروار مسلمانوں کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے، افضل گرو سے یعقوب میمن تک بے گناہی کی سزا پانے والے مسلمانوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یعقوب میمن کو ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، بھارت کی تاریخ میں پہلی بار یعقوب میمن کو سزا دینے کے لئے رات کی تاریکی میں عدالت لگائی گئی۔
ایمزٹی وی(نیشنل)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ہفتہ کو اسلام آباد میں مختصر قیام کے دوران پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کےمطابق ترک صدر انڈونیشیا سے وطن واپس جاتے ہوئے اسلام آباد میں رکیں گےجہاں ان کی ملاقات وزیراعظم نواز شریف سے ہوگی۔ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، عالمی سطح کے باہمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ کل بحیثیت ترک صدر وہ پہلی بار اسلام آباد پہنچیں گے۔ گزشتہ دس سالوں میں ان کا پاکستان کا ساتواں دورہ ہےجو دفترخارجہ کے بقول دنوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور ترکی کی طرف سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
ایمذٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار طلباء وطالبات کی وصولی کا "کمپیوٹرائزڈ اسٹوڈنتس ٹریکنگ سسٹم"جاری کردیاگیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کےاعلامیہ کےمطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدقیصرکی ہداہت پر سیکنڈ سمسٹر 2015سےطلباوطالبات کی فیس وصولی کمپیوٹرائزڈ اسٹوڈنٹس ٹریکنگ سسٹم کےتحت کی جائےگی۔