ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بی بی سی کے مطابق افغان حکومت نےملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ملا عمر کا انتقال 2 سے 3 برس قبل ہوچکا ہے،جب کہ صدارتی ترجمان کا کہنا ہے ملا عمر 2013 میں پاکستان میں ہلا ک ہوا تاہم طالبان اب بھی اس کی تردید کررہے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملا عمر 2013 میں پاکستان میں ہلاک ہوا تاہم افغان طالبان نے اس خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں جلد ہی بیان جاری کیا جائے گا۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کی کئی مرتبہ خبریں آئی ہیں تاہم پہلی مرتبہ اس کی تصدیق اعلیٰ ترین افغان حکام نے کی ہے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے میر خلیل الرحمان فائنڈیشن سمیت سو این جی اوزکےلائسنس منسوخ کردیئے۔ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سو سے زائد این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئے گئے ہیں ، جن مین سر فہرست میر خلیل الرحمٰن فائونڈیشن کا نام ہے،اس کے علاوہ کراچی گالف کلب اورکراچی ریس کلب کےاین جی اولائسنس بھی منسوخ کر دئے گئے۔ ایس ای سی پی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو فاونڈیشن کا لائسنس بھی منسوخ کردیا، تجارتی تنظیموں میں پاک جاپان بزنس فورم، پاک پولینڈ بزنس فورم کےساتھ ساتھ بلاول فاؤنڈیشن اورحبیب فاؤنڈیشن کےلائسنس بھی منسوخ کردیئےگئے
ایمزٹی وی(کراچی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے سال 2016 کے اوائل میں 'پاک چائنا میڈی کون' نامی میڈیکل کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔جس میں بتایا گیا کہ یہ طبی اجلاس پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاشی راہداری کے معاہدے کے حوالے سے منعقد کیا جا رہا ہےانہوں نے مزید کہاپاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے باعث دنیا میں ملک کے لیے ایک منفی تاثر پایا جاتا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو یہ بتانے میں مدد ملےگی کہ پاکستان طب کے شعبے میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا مالک ہے‘طب کے شعبے میں پاکستان میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستانی طب کے شعبے میں فعال طبی ماہرین کو توقع ہے کہ اس سے پاکستانی ڈاکٹروں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں پیش کرنے کا موقع ملے گا۔کراچی میں اگلے سال ہونےوالی اس کانفرنس میں شرکت کیلئے چین کے علاوہ، سارک ممالک کے ڈاکٹر پاکستان آئیں گے، جس میں شریک طبی ماہرین مختلف موضوعات پر لیکچر بھی دیں گے۔
ایمزٹی وی (صحت) امریکی شہر فیلاڈیلفیامیں امریکی ڈاکٹروں نے پہلی بار دونوں ہاتھوں کی کامیاب پیوندکاری کرکے آٹھ سالہ معذور بچے کے ہاتھ لگا دیئے۔آٹھ سالہ زیون ہاروے نامعلوم انفیکشن کے باعث دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔لیکن اب اسے نئے ہاتھ مل گئے ہیں۔ فیلاڈیلفیا کے چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹروں نے پہلی بار پیوندکاری کر کے بچے کے دونوں ہاتھ لگا دیئے۔ دس گھنٹے طویل سرجری میں چالیس رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے اسٹیل کی پلیٹوں اور اسکریو کی مدد سے ہڈیوں کو ملایا، اورخون کی روانی کے بعد بالترتیب رگوں، پٹھوں اور دیگر اعضا کو جوڑ دیا۔ زیون نئے ہاتھ ملنے پر بہت خوش ہے۔ اس کی ہینڈ تھراپی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صحت یابی کے بعد زیون روزمرہ کی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر بچوں کی طرح کھیل بھی سکے گا۔
ایمز ٹی وی(کراچی) ثانوی تعلیمی بور ڈ نے امتحانات کے نتائج جاری کردیے۔ ناظم امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 61 فیصد رہا،جنرل گروپ میں طلبا کی کامیابی کا تناسب57 فیصد رہا، خصوصی طلبا کے گروپ میں 89 طلبا میں سے 80 کامیاب قرار پائے۔۔سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
سائنس گروپ میں انوشہ اصغر نے 92.82فیصد نبمرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن ، منیبہ طالب نے 92.85 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور مونیزہ اعظم نے 92.47 فیصد نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی
آرٹس گروپ میں اقصٰی زبیر نے 89.41 فیصد نبمرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن ،حریم صدیقی نے89.06فیصد نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اورحافظہ کائنات نے87.29 فیصد نمبرز حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خصوصی طلبا کے گروپ میں یسریٰ اسد علی نے پہلی پوزیشن، طوبیٰ شاہد نے دوسری پوزیشن اور فاطمہ عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی