ایمز ٹی وی (تعلیم) نئی داخلہ پالیسی کے مطابق سندھ بھر میں انٹر کے داخلے 30 اگست سے شروع ہونگے ۔ امیدواروں کو داخلہ فارم مفت ملے گے جبکہ امیدواروں کو فارمز ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ۔
نئی داخلہ پالیسی کے مطابق طلباء فارمز بینکوں کے بجائے کالجز میں جمع کروائیں گے ۔
ڈی جی کالجز ڈاکٹر انصار کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہےکہ کالجز میں طلباء کو ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی طلباء کو فارمز لینے کیلئے لمبی قطاریں لگانی پڑے گی کیونکہ فارمز کالجز اور ویب سائٹ پر با آسانی اور مفت دستیاب ہونگے ۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی -تفصیلات کےمطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اڑتالیس پیسے تک کمی کا امکان ، کے-الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل اور مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے ۔ نیپرا کے مطابق مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ جبکہ اپریل کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ کے-الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28 جولائی کو اسلام آبادمیں ہوگی۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج عید ملن کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی میں آج بعد نمازِ جمعہ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں بورڈ کے افسران ،اساتذہ اور انتظامی افسران شریک ہونگے