ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں ممکنہ طور پر قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ملاہے ۔ یونیورسٹی کے مطابق ٹیسٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ نسخہ کم از کم 1370 سال پرانا ہے جو یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً گزشتہ سو سال سے پڑا ہوا تھا ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر تحریر کیا گیا ہے ۔ یہ 568 اور 645 کے درمیان کا نسخہ ہے ۔ قرآن مجید کا یہ نسخہ خط حجازی میں ہے جس طرح عربی رسم الخط اس زمانے میں رائج تھا ۔ برمنگھم کی مقامی مسلمان آبادی نے قدیم نسخے کی دریافت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ نسخے کی نمائش کی جائے گی ۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔ برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق نہ ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔ واضح ر ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش میں کئی درجن برطانوی بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود شدت پسند مواد سے متاثر ہوکر داعش میں بھرتی ہوئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے 3 افراد پر بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں ملک ریاض کے پرسنل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس موقع پر ملک ریاض خود بھی متعلقہ تھانے پہنچے۔ درخواست میں خلیل الرحمان نے ملک ریاض کی طرف سے موقف اختیار کیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طارق کمال، ڈاکٹر شفیق اور کرنل ریٹائرڈ خالد رشید نامی افراد کی جانب سے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کو بلیک میل کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مذکورہ افراد مختلف حربوں سے انہیں بلیک میل کرکے پیسے بٹور رہے ہیں اور اس مد میں ان سے 5 کروڑ روپے ہتھیا چکے ہیں اور مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں، بلیک میلرز سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا نام استعمال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بحریہ ٹاؤن کے تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جس کی وجہ سے طارق کمال کی جانب سے رقم کی وصولی کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، 15 روز قبل طارق کمال نے دوبارہ دھمکی دی تھی کہ اگر اسے مزید 5 کروڑ روپے ادا نہ کیے گئے تو وہ مختلف اداروں میں درخواستیں دے کر بحریہ ٹاؤن اور اس کے چیئرمین کی کاروباری ساکھ کو تباہ کردے گا اور مختلف مقدمات درج کروا کر اسے جیل بھجوا دے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ درخواست میں دستاویزی ثبوت بھی لگائے گئے ہیں، ملک ریاض ایک قانون پسند شہری ہیں، اس لئے انہوں نے قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، بھتہ اور کرپشن کی نشاندہی کی ہر طرف سے آوازیں آرہی ہیں، یہ درخواست پاکستان کی تاریخ میں ٹیسٹ کیس ہے۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بدھ کے روز عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیکلٹی اور دیگر اراکین اسٹاف کے درمیان عید کی خوشیاں بانٹنا اور ایک نئے عزم کے ساتھ کام کی شروعات کرنا تھا تقریب کے مہمان خصوصی چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعودحمید خان تھے جبکہ پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج ، ڈاکٹر جنید اشرف ، فیکلٹی اراکین ، پوسٹ گریجویٹ آفیسرز بشمول انتظامیہ عملہ موجود تھے ۔ تقریب میں ڈاکٹر مسعود حمید خان نے انتظامیہ کو عید کی مبارکباد پیش کی اور اور کام کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ شروع کرنے کی ہدایت دی ۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے،بی کام ،بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم 10 اگست 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400/= روپے فیس کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2014 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جولائی 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے ۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3900/= روپے کے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی برائے سال اول/ دوئم اور 6900/= روپے کے پے آرڈربرائے(سال اول ودوئم باہم) کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی جمع کرانے ہونگے۔دریں اثناءطلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی مارکس شیٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ءجامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع کاﺅنٹر نمبر 01 سے حاصل کرلیں۔مارکس شیٹ کے حصول کے لئے اصل ایڈمٹ کا رڈ اور رجسٹریشن کارڈ اورقومی شناختی کارڈہمراہ لانا ضروری ہے۔
ایمز ٹی وی ( تعلیم ) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2015-16 ء) میں داخلوںکے لئے فارم آج بروز جمعرات23 جولائی 2015 ءتک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم صبح 8:30 تادوپہر2:00بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کاﺅنٹر سے1200/= روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی بورڈ سندھ کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ جامعات انٹری ٹیسٹ کا انعقاد انٹر کے نتائج آنے کے بعد کیا جائے .اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین اختر غوری نے سندھ کے سرکاری جامعات اور انسی ٹیوٹس کے سربراہوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا ٹائم فریم محکمہء تعلیم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دیا جاتا ہے ۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس 14 فروری کے فیصلے کے تحت ماسوائے کراچی سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈ میں انٹر کے نتائج کا اجرا کی حتمی تعلیم 31 اگست جبکہ طلباء کی غیر معمولی انرولمنٹ کے سبب کراچی بورڈ میں انٹر کے نتائج کے اجرا کی حتمی تاریخ 15 ستمبر ہے ۔
لہٰذا طلباء و طالبات کو یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے سندھ کی جامعات کے سربراہ اپنی جامعات میں ڈگری کلاسز میں داخلوں کے سلسلے میں انٹی ٹیسٹ کا انعقاد کمیٹی کی دی گئی اس مدت 15 ستمبر کے بعد کریں ۔