ایمز ٹی وی (تعلیم) پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے عرب نیوز میں ایک مضمون لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تعلیم میرے خواب کی کنجی ہے ۔دہشت گرد اور انتہا پسند اسکولوں اور بچو ں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر تعلیم اور بچوں کو معمولی خطرہ بھی برداشت نہیں کرینگے ۔ملک کی ترقی کیلئے تعلیم میرے خواب کی کنجی ہے ۔
وزیر اعظم کا اپنے مضمون میں کہنا تھا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جو نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 60 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے،ہمارا عزم ہے کہ ہم تمام بچوں تک تعلیم کی رسائی مکمل بنائیںاس لئے تعلی کے بجٹ میں واضح اضافہ کیا ہے اور انشاءاللہ آئندہ 3 سالوں میں تعلیم کے بجٹ یں 4 فیصد تک اضافہ کرینگے ۔
ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پالی کیلی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں محمد حفیظ، جنید خان،وہاب ریاض اور زوالفقار بابر کی جگہ شان مسعود ، احسان عادل، راحت علی اور عمران خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کی طرح ہم بھی باؤنس بیک کرنے کی کوشش کرینگے اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ۔
ایمز ٹی وی ( بزنس) اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور ریکارڈ اپنےنام کرلیا۔۔مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بارپنتیس ہزارپوائنٹس کی حد عبورکرکےبند ہوئی۔
جمعرات کو بھی تیزی برقرار رہی اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کیلئے ایک یاد گار دن رہا،مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری پوری طرح کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم نظر آئی جس سے مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکےبند ہوئی۔۔40 کروڑ 50 لاکھ شئیرزکےسودےہوئےجن کی مالیت 16 ارب روپےسےزائد رہی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 343 پوائنٹس کےحتمی اضافےسے 35186 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پربند ہوا
ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں میں گھروں اور مساجد پر بوکو حرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے۔کوکاوا گاؤں کے ایک شخص کولو نے جمعرات کے روز اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے کم از کم 97 افراد کو قتل کیا۔
ایک مچھیرے نے بدھ کو ہونے والے اس حملے میں اتنی ہی ہلاکتوں کی تصدیق کی۔کولو نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان کے چچا کے خاندان کو ختم کر دیا۔ انہوں نے چچا کے پانچ بچوں کو مارا اور پورے گھر کو نذر آتش کر دیا۔ ایک اور عینی شاہد بابامی الحاجی کے مطابق، 50 سے زائد جنگجوؤں نے بدھ کی شام گاؤں پر حملہ کیا۔
دہشت گردوں سے سب سے پہلے مختلف مسجدوں میں افطار کے بعد نماز مغرب میں مشغول نمازیوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا خواہ وہ نوجوان ہوں یا بچے۔ ایک جانب کچھ دہشت گرد لاشوں کو نذر آتش کر رہے تھے تو دوسری طرف متعدد جنگجو گھروں میں داخل ہوئے اور کھانا بنانے میں مشغول خواتین پر بلا امتیاز فائرنگ کر دی۔
ایمز ٹی وی (گجرانوالہ) ریلوے حکام نے سانحہ گجرانوالہ کے حوالے سے رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کو باقاعدہ طور پر ٹارگٹ کیا گیا اور ٹریک کی فش پلیٹیں اکھاڑی گئی ہیں پنوں عاقل سے کھاریاں آنے والی ٹرین کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جب ٹریک سے 550 ٹن والی گاڑی گزر تھی تو 350 ٹن والی گاڑی کیسے گر سکتی ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے نے بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ ٹریک کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔
جبکہ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ گجرانوالہ میں پیش آنے والا ٹرین حادثہ میں ٹرین جس طرح ریل ہوئی اس طرح کا واقع یا تو کسی دھماکے کے نتیجے میں پیش آسکتا ہے یا پھر فش پلیٹیں اکھڑ جانے کی صورت میں پیش آسکتا ہے۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی ہاتھ ملوث ہے ۔
واضح رہے کہ جس ٹریک پر حادثہ پیش آیا وہ ٹریک سو سال پرانا اور نہایت خستہ ہے جبکہ وزیر ریلوے کے مطابق حادثہ پل کی خستہ حالی سے پیش نہیں آیا
ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے فطرہ ذکوٰۃ کی وصولی کو جرم بنا دیا ہے اور رینجرز ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن سے ایم کیو ایم کے تین کارکنوں قادر ، دانش اور محمد نعیم کو انکے گھروں سے گرفتار کیا ہے ۔یہ کارراوئیاں ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے کی جارہی ہیں ۔رابطہ کمیٹی اس ذیاتی کے خلاف آواز اٹھائیگی۔