Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی (تعلیم) سندھ ایجوکیشنل سسٹم کے 25 اسکولوں کے اساتذہ کو 10 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئیں ہیں ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں دس ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے اسکولوں میں تدریسی عمل بھی بند ہے ۔

واضح رہے کہ اساتذہ کی تنخواہیں نہایت ہی قلیل ہیں ۔اساتذہ نے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انکی تنخواہیں دیں تاکہ تدریسی عمل دوبارہ شروع کیا جاسکے

گوجرانوالہ : حلقے پی پی 97 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ ناصر چیمہ فاتح قرار پائے. ن لیگ کے امیدوار اور اس حلقے سے اپنی سیٹ سے محروم ہونے والے سابق ایم پی اے اشرف وڑائچ 26216 ووٹ حاصل کرسکے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی، جو گکھڑ اسٹاپ سے شروع ہوئی اور نجی فلور مل کے قریب پہنچ کراختتام پذیر ہوگئی۔ پی پی 97 گوجرانوالہ پر 2013 کے الیکشن میں ن لیگ کے اشرف وڑائچ کامیاب ہوئے تھے تاہم ق لیگ کے امیدوار ناصر چیمہ نے دھاندلی کا الزام عائد کیا اور الیکشن ٹربیونل میں رٹ دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اشرف وڑائچ نے 15 ہزار جعلی ووٹ ڈالے ہیں، الیکشن ٹربیونل کے جسٹس کاظم علی ملک نے 33 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم جاری کیا۔ ناصر چیمہ ق لیگ کو چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور پی ٹی آئی نے انہیں اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، تاہم ان کا انتخابی نشان سائیکل ہی رہا۔ ناصر چیمہ کو پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی تحریک ، چٹھہ لیگ اور سنی تحریک کی حمایت بھی حاصل تھی۔ 33 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹ حذف کرکے ناصر چیمہ کے ووٹ 17124 اور اشرف وڑائچ کے 16250 ووٹ تھے۔ آج 33 پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے دوبارہ الیکشن میں ناصر چیمہ نے 10405 اور اشرف وڑائچ نے 9966 ووٹ حاصل کئے۔ اسطرح کل 119 پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے ناصر چیمہ 27529 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ن لیگ کے اشرف وڑائچ 26216 ووٹ لے سکے۔

 ایمز ٹی وی (لندن) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت عوام کوبنیادی اشیاءفراہم کرنےمیں ناکام ہوچکی ۔پانی ٹینکرز کی فروخت اوربجلی چوری روکنےکاکام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے۔

آرمی چیف عوام کےبنیادی مسائل کےحل کیلیےکرداراداکریں۔لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج قدرتی آفات کے موقع پر عوامی فلاح کے کام کرتی رہی ہے۔

جنرل راحیل شریف عوام کےبنیادی مسائل کےحل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، الطاف حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پانی کے ٹینکرز فروخت کرنے والوں کو روکنے اور بجلی چوری روکنے کاکام صرف پاک فوج ہی کرسکتی ہے۔عوام اس مشکل وقت میں صبروتحمل سےکام لیں،اور پانی، بجلی،گیس کے معاملات درست کرنے کیلئے آنیوالے عملے سے تعاون کریں۔

ایمزٹی وی (سرگودھا) پنجاب کے شہر سرگودھا کے ایک گاؤں میں شوہر نے کلہاڑیوں کے وار کر کہ اپنی بیوی کو قتل کردیا اور قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ۔ بد کرداری کا شبہ ہونے کی وجہ سے شوہر بیوی کو کلہاڑی کے وار کر کہ شہید کیا تھا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔ قاتل کے خلاف تحقیقاتی کاروائیاں جاری ہیں

ایمز ٹی وی (کراچی) محکمہء موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں کل سے مون سون کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہء موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے جس کے بعد ملک کے کئی شہروں میں بارش بھی ہوچکی ہے ۔

 ایمز ٹی وی ( کراچی ) ترجمان سنی تحریک کا کہنا ہے کہ ثروت اعجاز قادری اور شاہد غوری کو رینجرز نے حراست میں لیا تھا مگر اب انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔ ترجمان سنی تحریک کے مطابق ثروت قادری اور شاہد غوری رینجرز حکام سے ملاقات کیلئے ہیڈ کوارٹر گئے تھے ۔جس کے بعد تمام ساتھیوں اور ڈرائیورز کو واپس کردیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

واضح رہے کہ رینجرز نے اس پہلے بھی مرکزی دفتر میں دو بار چھاپہ مارا ہے جس کے نتیجے میں سنی تحریک کے کئی عہدیدران اور کارکنان رینجرز کی تحویل میں ہیں

کراچی میں شدید گرمی کے باعث 150 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں گرمی کی شدت بڑھ جانے کی وجہ سے 150 شہری جان کی بازی ہار گئے ۔واضح رہے کہ جناح اسپتال میں 85 عباسی شہید اسپتال میں 20 ، لیاری جنرل اسپتال میں 9 ، سول اسپتال میں 6 جبکہ کے پی ٹی اسپتال میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ۔ یاد رہے کہ ذیادہ تر افراد کی اموات لو لگنے اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث ہوئی جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے