ایمز ٹی وی (کراچی)پولیس نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جب کہ اس موقع پر پولیس نے عدالت میں تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان بھی پیش کردیا۔ چالان میں عامر خان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارتے ہوئے عامر خان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا جہاں عامر خان کو 90 روز حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پیر کے روز سپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس فوجی عدالتوں کو چیلنج کرنے کی درخواستوں کی سماعت کا اختیار نہیں، کورٹس صرف مسلح افواج کی سول حکومت کی مدد جاری رکھنے تک کا کام کرسکتی ہیں۔
متعدد درخواست گزاروں کو جواب دیتے ہوئے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے کلاز 2،3 اور 4 میں ترامیم کے بعد آئین میں سپریم کورٹ کے پاس سے یہ اختیار لے لیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مسلح افواج کو دیے گئے احکامات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں17 رکنی فل کورٹ بنچ 18ویں ترمیم کے تحت ججوں کی تعیناتی اور 21ویں ترمیم کے تحت ملٹری کورٹس کے قیام کی درخواستیں سن رہا ہے۔
اٹارنی جنرل کے مطابق آئین کے آرٹیکل 199(3) کے تحت ہائی کورٹس ملٹری کورٹس میں جاری ٹرائلز کا جائزہ نہیں لے سکتیں، عدالتیں ان افراد پر احکامات جاری نہیں کرسکتیں جن کے ٹرائل پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت چل رہے ہیں یا جن کا تعلق مسلح افواج سے رہا ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) صوبہ سندھ میں شدید گرمی کے باعث 445 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ 445 ہلاکتوں میں سے 309 ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔ سنیئر صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ بروز پیر 309 ہلاکتوں میں سے 301 ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں جبکہ بدین میں 5 نواب شاہ ، دادو اور سکھر میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔