Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 24 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500/= روپے فیس کے ساتھ یو بی ایل بینک کاﺅنٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیر تا جمعرات صبح 8:00 تا 2:00 بجے دوپہر اور جمعتہ المبارک کو صبح 8:00 تا1:00 بجے دوپہر اوقات کار ہونگے