ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی کام ، بی او ایل(B.O.L ) پرائیوٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 29 جون 2015 ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400/= روپے فیس کے ساتھ بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700/= روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن ) جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”رسد کا انتظام“ (Logistics Management )کے موضوع پردو روزہ کورس 22 اور23جون کومنعقد ہورہاہے۔ مذکورہ کورس تاجر حضرات،انتظامی شعبے سے وابستہ افراد ،اساتذہ اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔ ریسورس پرسن میجر(ر) ظہیر الدین بابر ہونگے۔ کورس کے اوقات صبح 9:00 تا دوپہر 1:00 بجے تک ہونگے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن )جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”نیشنل ٹیسٹنگ سروس“ NTS (GAT-GENERAL) کے موضوع پر تین روزہ ورکشاپ24 تا26 جون 2015 ءمنعقد ہوگا۔ مذکورہ ورکشاپ انتظامی شعبے سے وابستہ افراد ،ایم فل اور ایچ ای سی اسکالرشپ اسکیمز کے طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فرخ احمد میاں اور انجینئر شہزاد نسیم ہونگے۔ ورکشاپ کے اوقات صبح 9:00 تا دوپہر 1:00 بجے تک ہونگے۔