Thursday, 07 November 2024

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ پر وفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضی مرکزی سیکرٹری جنرل شیر خان سیلرو پروفیسرنوراحمد، کراچی ریجن کے صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی ،جنرل سیکریٹری پروفیسرعامرالحق و دیگر نے اپنے احتجاجی بیان میں کہا کہ 26 فروری کو کالج لیکچرز کے پروموشنز کے لے ڈپارٹمنٹل پروموشنز کمیٹی کا اجلاس منؑقد ہوا تھا۔

 

جس میں وعدے کے بر خلاف گریڈ  18 کی خالی تمام اسامیوں پر ترقیاں دینا تو در کنار اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ڈی پی سی کے منٹس کا نوٹفیکیشن تک اجرا ممکن نیں ہو سکا۔جس سی کالج کے اساتذہ  کو کالج میں سخت مایوسی اور بے چینی پیدا ہوگی۔ سپلا کے رہنماوں نے نثار احمد کھوڑوں اور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جون سے قبل کالج کے لیکچرارز کی ترقی کے نوٹفیکیشن کو یقینی بنایا جائے۔

ایمز ٹٰی وی (ایجوکیشن) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ طلبہ معاشرتی ترقی اور اس کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں ۔ مثبت سوچ کے ساتھ اگے بڑھیں اور اپنی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم اہنگ کریں۔ وہ تعلیم کے فروغ کے لے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم آئی آر کے زیر اہتمام اسکولوں میں ڈیجیٹل تعلیم کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ڈیجیٹل پروگراموں کے بارے میں پریزینٹینشنز پیش کیں۔کمشنر نے کہا کے ہمارے طلبہ بہت باصلاحیت اور زہین ہیں انھیں بھر پور مواقع اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کے موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ طلبہ کو قومی ،معاشرتی اور شہری ترقی کی جدہجہد اور سرگرمیوں میں شریک کیا جائے۔ کمشنر کراچی نے سندھ بوائز اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے ایر اہتمام منعقدہ نجی اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ایڈمنسٹریٹرز اور شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ معاشرہ میں خدمت کے جزبے کو اجاگر کرنے اور لوگوں کی خدمت کرنے کے حوالے سے اسکائوٹس کا کردار اہم ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿ایجوکیشن﴾ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام ”ڈیولپنگ ریسرچ اسکلز‘ کے موضوع پردو روزہ کورس28 تا29 مئی 2015 ءکو منعقد کیا جارہاہے۔مذکورہ کورس ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلبہ،لیکچرار،اسسٹنٹ پروفیسرز اور ریسرچ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے بہت مفید ہوگا۔کورس کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر کلیم رضا خان ہونگے۔کورس کے اوقات کاردوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے تک ہونگے۔

 

ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ دور حاضر میں تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے ہر چیز ہی تیار کی جارہی ہے، یہاں تک کہ طبی ماہرین ایسا تھری ڈی پرنٹر تیار کر رہے ہیں جو ایسی ہڈیاں تیار کر ے گا جن میں خون کی نالیاں بھی موجود ہوں گی۔

 

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایک جانب جہاں طبی ماہرین تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے جسم کے عضلات بھی تیار کرنے کی کوشش میں ہیں وہیں جرمنی کی فرائی برگ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اوروہ ہے تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے ایسی ہڈیاں تیار کرنا جس کے اندر خون کی نالیوں کا اپنا نظام بھی موجود ہو۔ اس طرح اس بات کے امکانات بڑھ جائیں گے کہ جسم میں ایسی کوئی ہڈی لگانے کے بعد وہ اپنے ارد گرد کے ٹشوز کے ساتھ جلد جُڑ جائے گی۔

 

فرائی برگ یونیورسٹی کے پلاسٹک اینڈ ہینڈ سرجری سینٹر کے ٹشو انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گُنٹر فِنکینزلر کا کہنا ہے کہ پرنٹ شدہ خون کی نالیوں کو صرف اس چیز کی ضرورت ہوگی کہ وہ نصب شدہ ہڈی کے ارد گرد موجود قدرتی ٹشوز اور جسم کی دیگر نالیوں کے ساتھ براہ راست جُڑ جائیں، اس نئی تکنیک کی بدولت وقت کے حوالے سے بہت اہم فرق پڑے گا۔