Wednesday, 06 November 2024

ایمز ٹی وی (بزنس) سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان کو کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ(KASB) کے کھاتہ داروں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ وفاقی حکومت نے بینک کے انضمام کی اسکیم منظور کرلی ہے۔ انضمام کی اسکیم کے تحت کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کو بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ میں ضم کردیا گیا ہے۔۔ چنانچہ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ پر نافذ التوائے قرض (moratorium) فوری طور پر اٹھا لیا گیا ہے۔ سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ دار اب بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے کھاتہ دار ہیں اور سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کی متعلقہ برانچوں میں اپنے کھاتے اپنی سہولت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک سابقہ کے اے ایس بی بینک لمیٹڈ کے کھاتہ داروں کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے التوائے قرض کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اسٹیٹ بینک پر اعتماد کا اظہار کیا۔اسٹیٹ بینک اپنے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ کھاتہ داروں کے مفادات کا تحفظ کرتا رہے گا اور ملک کے بینکاری نظام کے تحفظ و صحت کو یقینی بنائے گا۔ بینک اسلامی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 8 مئی کو کے اے ایس بی بینک کی تمام شاخیں بینک اسلامی پاکستان کی شاخوں کی حیثیت اختیار کرلیں گی۔ کے اے ایس بی بینک کے تمام کھاتے دار اپنے اکائونٹ بغیر کسی قدغن معمول کے مطابق آپریٹ کرسکیں گے۔ بینک اسلامی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کے اے ایس بی بینک کا بینک اسلامی میں ادغام عمل میں آگیا ہے۔ جس کے بعد جمعہ 8مئی سے کے اے ایس بی بینک کے تمام کسٹمرز اب بینک اسلامی کے کسٹمرز ہوں گے۔ کے اے ایس بی بینک کا بزنس اب مفتی ارشار احمد اعجاز کی سربراہی میں قائم شریعہ ایڈوائزری بورڈ کی رہنمائی میں اسلامی طریقہ (موڈ آف فنانسنگ) کے تحت چلایا جائے گا۔ سال 2006میں ایک چھوٹے بینک کی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کرنے والا بینک اسلامی اب پاکستان کا 11واں بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے جس کی 317شاخیں ملک کے 93شہروں تک پھیلی ہوئی ہیں۔ 30اپریل 2015کو بینک کی ایکویٹی 9.95 ارب روپے تھی، جو رواں ماہ کے وسط تک رائٹس آفرنگ کی تکمیل کے بعد 11.40ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ بینک کا کیپیٹل ایڈوکیسی ریشو اسٹیٹ بینک کی 10 فیصد کی مطلوبہ شرح کے مقابلے میں 23فیصد ہے

یمز ٹی وی (کھیل) میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے اور اسے میزبان ٹیم پر 430 رنز سے زیادہ کی مجموعی برتری حاصل ہو چکیاا ہے۔ اس وقت کریز پر یونس خان اور کپتان مصباح الحق موجود ہیں اور پاکستان نے کھانے کے وقفے کے بعد تین وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے ہیں۔

ایمز ٹی وی (شوبز) ممبئی ہائی کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس 2002 میں سنائی گئی بولی وڈ اداکار سلمان خان کی سزا معطل کرکے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ سلمان خان کے خلاف فیصلہ سیشن کورٹ کی جانب سے سنایا جاچکا ہے، جس کے مطابق انھیں غیرارادتاً قتل کا مجرم قرار دیا گیا ہے، تاہم اب ہائیکورٹ نے اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ کیا سلمان خان کو یہ علم تھا کہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے سے کسی کی جان جاسکتی ہے؟

ارونیما کے مطابق اگر اس بات کا علم ہونے کے باوجود بھی سلمان خان نے گاڑی چلائی اور یہ بات ہائیکورٹ میں بھی ثابت ہوگئی تو پھر بولی وڈ اداکار کی سزا برقرار رکھی جائے گی۔

جمعے کو مذکورہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ 49 سالہ اداکار کے بے شمار مداح بھی احاطہ عدالت کے باہر موجود تھے۔

سلمان خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکار کی بہن اور بھائی ہائیکورٹ میں موجود تھے۔

ایمز ٹٰ وی (گلگت) ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی نلتر میں کریش لینڈنگ کے دوران 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیرملکیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ ہوئی جس میں  میں 11 غیر ملکی اور6 پاکستانی سوارتھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ شہید جب کہ 2 سے 3 غیر ملکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  ترجمان پاک فوج میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے سے متعلق بتایا کہ ہیلی کاپٹرکریش لینڈنگ میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے جب کہ ایم آئی 17 میں 11 غیرملکی بھی سوارتھے جس میں سے 2 سے 3 کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم  زخمیوں کو گلگت سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقے روانہ کردی گئیں ہیں تاہم متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید اطلاعات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیراعظم نے دورہ نلتر منسوخ کردیا جب کہ انہیں گلگت روانگی کے دوران حادثے کی اطلاع ملی جس کے بعد ان  کا طیارہ گلگت میں اترے بغیر واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا

ایمز ٹی وی (سائنس) : سندھ پولیس کے شعبہ فارنسک ڈویژن نے آسٹریلین فیڈریشن پولیس کی اشتراک سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک موبائل اسٹیشن تیارکر لیا، فارنسک موبائل اسٹیشن دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سمیت سنگین نوعیت کے اہم واقعات کے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور جائے وقوع پر ہی شواہد کا تجزیہ کرکے ابتدائی رپورٹ متعلقہ پولیس افسران کے حوالے کرے گا تاکہ متعلقہ پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا جلد از جلد سراغ لگا کر انہیں کیفر دار تک پہنچاسکے گی۔ ے آئی جی فارنسک ڈویژن سندھ عبداﷲ شیخ نے بتایا ہے کہ فارنسک موبائل اسٹیشن28 لاکھ روپے مالیت سے تیار کیا گیا ہے اور فارنسک اسٹیشن میں فنگر پرنٹس ، بیلسٹک اینڈ فائر آرم ، ڈیجیٹل فارنسک ، دستاویزات کی جانچ پڑتال سمیت دیگر جدید آلات نصب کیے گیے ہیں تاکہ فارنسک موبائل اسٹیشن واردات کے بعد فوری طور پر پہنچے اور کرائم سین پر موجود ، فنگر پرنٹس، اسلحے، گولیوں کے خول، موبائل فون، لیپ ٹاپ سمیت تمام شواہد کا تجزیہ کرے گا اگر جائے وقوع (کرائم سین) پر موٹر سائیکل سمیت کوئی بھی گاڑی موجود ہو تو اس کا بھی معائنہ کرکے اپنی ابتدائی رپورٹ پولیس افسران کو دے گا ۔۔ انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن میں 6 فارنسک ماہرین کو تعینات کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں فارنسک ماہرین کو اسٹیشن میں نصب جدید ٹیکنالوجی سے لیس فارنسک آلات کے حوالے سے13مئی کو فارنسک ڈویژن سندھ میں ایک روزہ تربیتی کورس بھی کرایا جائے گا انھوں نے بتایا کہ فارنسک موبائل اسٹیشن کسی بھی واقع کے جائے وقوع (کرائم سین) پر چاروں اطراف360 ڈگری تک کی جدید کیمروں سے ویڈیو ریکارڈنگ کرے گا اور خود کار نظام کے تحت اس ویڈیو ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی تیار کرے گا تاکہ تفتیشی افسران کو کرائم سین سمجھنے میں آسانی ہو اور تحقیق میں آسانی پیدا کی جاسکے، فارنسک اسٹیشن سندھ پولیس کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مذکورہ یونٹ بڑی کوششوں کے بعد تیار کیا گیا ہے، فارنسک موبائل اسٹیشن13مئی کے بعد کام شروع کردے گا