Tuesday, 05 November 2024

ایمز ٹی وی ( خضدار) کوئٹہ سے خضدار جانے والی ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد ذخمی ہوگئے ۔زخمی افراد ک لوگوں نے اپنی  مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا جن  میں سے دو افراد ذخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ذندگی کی باری ہار گئے۔ اور دو افراد کی حالت تشویش ناک بتای جارہی ہے جنہیں واپس کوئٹہ بھیجا جا چکا ہے ۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) سائیکل چلانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن اگر سائیکل ہو بارہ فٹ اونچی تو یقینا ًیہ کام تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔بارہ فٹ اونچی یہ منفرد سائیکل تیار کی ہے ہوانا کے شہری نے۔سائیکل کو گھر کے مختلف پرزہ جات جوڑ کر تیار کیا ہے۔سائیکل تیار کرنےوالے 50سالہ فیلکن کئی برسوں سے شہر کی سڑکوں پر سائیکل چلا رہے ہیں .ان کا کہنا ہے کہ اتنی اونچی سائیکل پر بیٹھنا اور اُترنا اس کو چلانے سے زیادہ مشکل ہے ۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) فرانس میں ایک نایاب فراری 12.1 ملین پونڈ میں نیلام ہوگئی۔ فرانس میں ہونے والی نیلامی میں فراری 250 جی ٹی ۔ 100 نایاب کاروں میں سے ایک رہی جس کی قیمت 12.1 ملین پونڈ لگائی گئی ۔ اس ماڈل کے کار کی یہ ریکارڈ قیمت ہے جو پاکستانی روپے میں ایک ارب 88 کروڑ 66لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔جسے نایاب کاریں جمع کرنے والے ایک شخص راجر بیلن Roger Baillon نے ٹیلی فون پر بولی لگا کر حاصل کیا جبکہ باقی کاریں مجموعی طور پر 18.7 ملین پونڈ میں نیلام ہوئیں ۔

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ایپل کا آئی فون ہو یا آئی پیڈ ٹیکنالوجی کے متوالوں کو اس کمپنی کی ہر ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے اور گزشتہ برس بھی ان کے لیے کئی نئے ماڈلز سامنے آئے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس برس یعنی 2015 میں یہ کمپنی آپ کے لیے کیا کچھ پیش کررہی ہے ؟ نہیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

1۔ ایپل واچ کو متعارف کرنے کا اعلان تو گزشتہ سال ہی ہوا مگر اسے فروخت کے لیے اس برس موسم گرما میں پیش کیا جائے گا اب تک اس ڈیوائس کی تصاویر تو سامنے آچکی ہیں مگر ابھی اس کے بیشتر فیچرز کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔

2۔ ایپل کی جانب سے اس سال بہت بڑے سائز کا آئی پیڈ پیش کیے جانے کا امکان ہے جسے لوگوں نے پہلے ہی آئی پیڈ پرو یا آئی پیڈ پلس کا نام دے دیا ہے تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

3۔ پہلے سے زیادہ پتلا آئی پیڈ ائیر تھری بھی 2015 میں آپ کے ہاتھوں میں ہوگا۔

4۔ آئی پیڈ منی فور اس سال کے اختتام تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس میں پہلے سے بہتر پروسیسر اور کیمرہ ہوگا۔

5۔ آئی فون کا نیا ماڈل تو ہر سال ہی ایپل کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے اور 2015 میں آئی فون سکس ایس نئے فیچرز کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس اسمارٹ فون کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی آئی فون 7 میں ہی سامنے آئے گی۔

6۔ ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ ایپل اس برس چار انچ اسکرین کا آئی فون سکس منی بھی متعارف کرائی جاسکتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ منی ماڈل ہونے کے باوجود یہ آئی فون فائیو کے برابر سائز کا ہوگا۔

7۔ نئے آئی فونز کا مطلب ہے نیا سافٹ ویئر تو آئی او ایس نائن (موبائل فون آپریٹنگ سسٹم) کے لیے تیار رہیں۔

8۔ ایپل کی جانب سے اس کے لیپ ٹاپ سیریز کیا نیا ماڈل میک بک پرو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو کہ میک بک ائیر سے زیادہ پتلا مگر بہتر فیچرز کا حامل ہوگا۔

9۔ میک بک ائیر کو اپ ڈیٹ کرکے اس میں ایپل کا ریٹینا ڈسپلے شامل کیا جاسکتا ہے۔

10۔ ستائیس انچ کا آئی میک (مانیٹر) 2013 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا مگر اس سال ایپل کی جانب سے 21.5 انچ کے سائز کا ریٹینا ڈسپلے والا ماڈل سامنے آنے کا امکان ہے۔

11۔ یہ سال ایپل اور وائی فائی سے منسل ڈیوائسز کے لیے بڑا ثابت ہوگا کیونکہ آئی او ایس ایٹ میں شامل فیچر ہوم کٹ کے ذریعے آپ کو اپنے موبائل فون کے ذریعے تھرمو اسٹیٹ اور دروازوں کے تالوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کا موقع مل سکے گا۔

12۔ ایپل پے 2.0 اس برس سامنے آرہا ہے جس کے ذریعے آپ زیادہ سے زیادہ اپنی پسندیدہ اپلیکشنز اپنے اسمارٹ فونز سے خرید سکیں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  امریکا نے دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش) کی جانب سے لیبیا میں 21 مصری عیسائیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے "گھٹیا " حرکت قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ارنسٹ جوش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا داعش کی جانب سے لیبیا میں 21 عیسائی مصری شہریوں کے گھٹیا اور بزدلانہ قتل کی مذمت کرتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کی بربریت کی کوئی حد نہیں ہے، یہ ایمان، نسل اور فرقے سے بالا تر اور بے لگام ہے اور حالیہ خونریزی داعش کے خلاف عالمی برادری کو مزید متحد کردے گی۔

اسلامک اسٹیٹ عرف داعش کی جانب سے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیوجاری کی گئی ہے جس میں 21 عیسائی مصری شہریوں کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی مصری صدر کو "مناسب" سزا تجویز کرنے پر بھی اکسایا گیا۔ فوٹیج میں ہتھکڑیوں کے ساتھ نارنجی جمپ سوٹ میں ملبوس مصری مغویوں کو سیاہ لباس پہنے داعش کے جنگجوکی جانب سے قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد مصر کے صدرعبدل الفتاح السیسی نے ملک میں 7 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا حق رکھتا ہے کہ وہ ان "دہشت گردوں کو سزا دے"دوسری جانب امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نےبھی اپنے تعزیتی پیغام میں مصری شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) رانا لیاقت گلز کالج میں بی اے سائکولوجی کا پرچہ بغیر کسی اعلان کے وقت سے پہلے لیے لیا گیا ،طلبہ کا سال ضائع ہوانے کا خدشہ، طالبات نے بتیا کہ پرچہ کا وقت دوپہر بارہ بجے تھا مگر انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹیفیکشن  کے صبح دس بجے لے لیا گیا ، وقت مقررہ پر جب طالبات پرچہ کے لیے پہنچی  تو انہیں خوش خبری دی گئی کہ پرچہ تو لیا جاچکا ہے جس کے بعد طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ وقت پر برچہ لیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) نيوزی لينڈ کے ساحل پر 200 وہیل پھنس گئیں، 66 کو ريسکيو کرليا گيا۔

جنوبی نيوزی لينڈ کے گہرے پانيوں کی مکين 200 کے قریب وہیل ساحل پر پھنس گئیں، مصيبت ميں ديکھ کر ريسکيو اہلکار فوری موقع پر پہنچے، ساحل پر پھنسی وہيلز کو نکالنے کيلئے آپريشن 24 گھنٹے جاری رہا اور آخرکار 66 وہيلز کو بچاليا گيا۔ نیوزی لینڈ میرین ماہرین کے مطابق جمعہ کی رات سے جاری آپريشن ميں 50 اہلکار شريک تھے، واقعے کی تحقيقات کيلئے غوطہ خور ٹيم پانی ميں بھيجی جائے گی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) کراچی میں انور مقصود کا دھرنا جاری ہے۔ آرٹس کاؤنسل میں یہ دھرنا کب تک چلے گا۔ کئی ماہ سے دھرنوں کی زد میں گھرے وفاقی دارلحکومت اور لاہور میں ہفتوں کی کامیابی کے بعد انور مقصود کے قلم کا یہ شاہکار 15جنوری سے مسلسل کراچی آرٹس کونسل میں غیر معمولی رش کا باعث بنا ہوا ہے۔ 

سیاسی منظر نامے کو خوبصورتی سے طنزو مزاح میں لپیٹتے اس کھیل میں کپتان اور مولانا سے لے کر بلاول بھٹو تک ملک کے ہر اہم رہنما اور میڈیا کے کردار کو بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔ آج کےسیاسی ماحول اور جلسوں کے نئے ٹرینڈز کی مزاحیہ اور منفرد انداز میں بھر پور عکاسی کے لئے کوپی کیٹس پروڈکشن کی اس پیشکش میں میوزک کا بھی خاص کردار ہے۔ گزشتہ نومبر سے ملک کے تین بڑے شہروں میں نمائش کی سینچری پار کرتے انور مقصود کے اس دھرنے کا ملکی سفر اٹھارہ فروری کو کراچی آرٹس کونسل میں اختتام پزیر ہوگا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایڈیلیڈ میں اتوار کوکھیلے جانے والی پاک بھارت کرکٹ میچ کو فیس بک پر نوے لاکھ افراد زیر بحث لائے جب کہ اس مقابلے کے متعلق سولہ لاکھ چورانوے ہزار ٹویٹ کیے گئے۔ 

بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق فیس بک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک بھارت میچ کے متعلق دو کروڑ پچاس لاکھ گفتگو یابات چیت کی گئی۔ بھارت میں59لاکھ افراد نے ایک کروڑ 69لاکھ جب کہ گیارہ لاکھ پاکستانیوں نے 33لاکھ انٹریکشن کی۔ سب سے زیادہ بحث بھارت کے ویرات کوہلی اور پاکستان کے سہیل خان کے بارے کی گئی۔میچ کے دوران سولہ لاکھ چورانوے ہزار ٹویٹ کیے گئے ۔ پاک بھارت میچ کے متعلق مواد پر مشتمل گیارہ کروڑ 83 لاکھ ٹویٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ ٹویٹ’’بھارت کی 76رنز سے جیت‘‘ کا تھا جو ایک منٹ میں 9987 بار کیا گیا۔

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو اپنی تنخواہوں کے تو پہلے ہی لالے پڑے ہوئے تھے اب اپنی محنت کی کمائی میں سے جمع کرائے گئے پروویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی میں سے بھی قرض ملنا بند ہوگیا ہے جس سے 15 ہزار سے زائد ملازمین پر مشتمل اس ادارے کی افرادی قوت کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔

پاکستان اسٹیل میں فوت ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی پہلے ہی رکی ہوئی ہے، پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے بیل آؤٹ میں سے پروویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی میں رقم لوٹانے کا وعدہ پورا نہیں کیا جس پر ملازمین میں اشتعال پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مشتعل ملازمین نے پروویڈنٹ فنڈ کے انچارج کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور ملازمین کے فنڈ میں سے قرض جاری نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا۔

ملازمین کے مطابق انتظامیہ نے 3ارب روپے کی آخری قسط میں سے 22کروڑ روپے کی رقم پروویڈنٹ فنڈ میں جمع کرائی ہے تاہم کچھ روز تک بعض ملازمین کو لون کی ادائیگی کے بعد اب طویل عرصے سے منظوری کی منتظر درخواستوں پر عمل کرنے کے بجائے فنڈ سے لون کی ادائیگی بند کر دی گئی ہے جس پر جمعہ کو بھی ملازمین نے احتجاج کیا تھا۔