Tuesday, 05 November 2024

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اتوار کو پیرودھائی کے قریب ایک حملے میں اہلِ سنت وا لجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے ایک عہدے دار ہلاک ہوگئے، جبکہ دو افراد اس حملے میں زخمی بھی ہوئے

یہ حملہ کراچی میں اہلِ سنت والجماعت کے رہنما اورنگزیب فاروقی کی جان لینے کی ایک کوشش کے بعد سامنے آیا، جس پر اس گروپ نے شدید ردّعمل ظاہر کیا۔ اتوار کی رات شاہراہِ دستور پر اہلِ سنت والجماعت کے حمایتوں کا ایک ہجوم اکھٹا ہوگیا، جو اپنے ساتھی کی ہلاکت اور ان کے اراکین پر جاری مسلسل حملوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے

اہل سنت والجماعت کے مرکزی ترجمان حافظ عنیب فاروقی نے بتایا کہ اہل سنت والجماعت کے راولپنڈی کے عہدے دار مظہر صدیقی، محمد ابراہیم اور شیردل موٹرسائیکل رکشا پر سفر کررہے تھے۔ جیسے ہی وہ پیرودھائی کے قریب سوشل سیکورٹی ہسپتال کے نزدیک پہنچے، موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے انہیں روکا اوران پر فائرنگ شروع کردی، جس سے مظہر صدیقی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ باقی دو زخمی ہوئے۔ جنہیں علاج کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) پہنچا دیا گیا

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ہمارے معاشرے میں اگر کوئی جوڑا بے اولاد ہوتا ہے تو اس کا سب سے زیادہ الزام عورت کو دیا جاتا ہے حالانکہ بے اولادی صرف عورت کے باعث نہیں بلکہ مرد کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جب کہ سائنسدانوں نے مردوں کے بانجھ پن کی کئی وجوہات کا پتہ چلایا ہے۔

1۔گلے کے غدود میں سوزش: گلے کے غدود میں سوزش کے باعث مردانہ جرثومے بننے میں رکاوٹ آتی ہے اور بعض حالات میں مرد مکمل بانجھ پن کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔

2۔ٹیسٹیکلز میں خون کی روانی کا متاثر ہونا: سائنسی تحقیق کے مطابق ٹیسٹیکلز میں موجود خون کی روانی میں کمی کے باعث تولیدی جرثوموں کی افزائش نہیں ہوپاتی۔

3۔ٹیسٹیکلز کا اپنی جگہ پر نا ہونا: ماہرین کے مطابق دوران حمل بچے کے ٹیسٹیکلز پیٹ میں تشکیل پاتے ہیں اور پیدائش سے کچھ عرصہ قبل ہی یہ اس کی مخصوص جگہ پر آتے ہیں، بعض بچوں میں ایک یا دونوں ٹیسٹیکلز ہی اپنی جگہ پر نہیں آپاتے جس کی وجہ سے بچے میں مختلف طبی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں بانجھ پن بھی شامل ہے۔

4۔ٹیسٹیکل کینسر: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹیکیولر کینسر بھی مردانہ بانجھ پن کی ایک بڑی وجہ ہوتی ہے، کینسر کی دیگر اقسام کی طرح اس کا علاج بھی اسی وقت ممکن ہے جب اس مرض کی تشخیص ابتدائی سطح پر ہی کرلی جائے، کینسر کی یہ قسم میں ٹیسٹیکلز کو شدید متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے مرد ناصرف ہمیشہ کے لئے بانجھ پن کا شکار ہوجاتا ہے بلکہ حق زوجیت کی ادائیگی کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔

5۔ذیابیطس: جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مرض بھی اسپرم کی افزائش پر اثر انداز ہوتا ہے۔

6۔آپریشن یا چوٹ: کھیل کے دوران کسی حادثے یا آپریشن کے باعث ٹیسٹیکلز کو خون پہنچانے والی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے، جس سے تولیدی جرثوموں کی افزائش متاثر ہوسکتی ہے۔

7۔جسمانی معذوری: پیشاب کی نالی میں رکاوٹ کے باعث بعض مردوں کا تولیدی مادہ حق زوجیت کے دوران اس کی اصل جگہ پر نہیں پہنچ پاتا جس کے باعث بھی جوڑا اولاد کی نعمت سے محروم رہ سکتا ہے۔

8۔مسلسل زیادہ درجہ حرارت میں کام کرنا: وہ لوگ کو مسلسل زیادہ درجہ حرارت والے ماحول میں کام کرتے ہیں ان میں بھی بانجھ پن کے کیسز کی تعداد زیادہ دیکھی گئی ہے۔

9۔آرام کی کمی، ذہنی دباؤ اور شراب کا استعمال: بانجھ پن کی اکثر کیسز نفسیاتی مسائل کے باعث بھی سامنے آتے ہیں جن کی وجوہات بہت زیادہ کام، بے آرامی اور شراب نوشی ہوتی ہے۔

10۔کرائیوپریزرویشن: سائنسی اصطلاح میں کرائیوپریزرویشن اس پیچیدگی کو کہتے ہیں جو کیمیائی تابکاری کے باعث جسم کے خلیات، بافتوں یا کسی مخصوص عضو کو متاثر ہو، اس عمل کی وجہ سے بھی مرد بانجھ پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) امریکی سائنسدان ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ذیابطیس کو اس کی اقسام کے حوالے سے ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو میں تقسیم کیا جاتا ہے، ٹائپ ون کا شکار افراد کے خون میں خود بخود شکر کی مقدار بڑھتی جاتی ہے جب کہ ٹائپ ٹو کا شکار افراد خون میں شکر کی مقدار کو اپنی خوراک کے ذریعے کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ٹائپ ون میں مبتلا افراد اپنے خون میں شوگر کی مقدار کو حدمیں رکھنے کے لئے دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے پرمجبورہوتے ہیں۔

امریکا کی میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین ایسی انسولین تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کی صرف ایک خوراک انسان کے خون میں شوگر کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے اور مریض دن میں کئی مرتبہ انسولین کے انجیکشن لگانے سے بچ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ انسولین کی تجارتی بنیادوں پر تیاری میں ابھی کچھ وقت لگے گا تاہم امید ہے کہ یہ انسولین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان میں افراط زر میں مسلسل کمی کے باوجود سونے کی کھپت میں اضافہ نہیں ہورہا سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان کے سبب سونے کی شکل میں سرمائے کو محفوظ بنانے کے بجائے رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری نے سونے کی کھپت کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2014کے دوران سونے کی درآمد میں 92فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 16ارب 40کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کا 3ہزار 937کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا تاہم رواں مالی سال چھ ماہ کے دوران ایک ارب 16کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کا 279کلو گرام سونا درآمد کیا گیا ہے۔ سونے کی درآمد میں کمی سے پاکستان کے توازن ادائیگی پر بھی مثبت اثر پڑا ہے۔

سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ میں نمایاں کمی بھی سونے کی درآمد میں کمی کی ایک اہم وجہ ہے پاکستان میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر سخت شرائط، سونے کی اصل قیمت کے ساتھ ویلیو ایڈیشن کی رقم بھی زرمبادلہ کی شکل میں پاکستان لانے کی شرائط کے سبب سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ بھی سخت دباؤ کا شکار ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2014 کے دوران سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ 98فیصد کمی سے 41لاکھ 84 ہزار ڈالر تک محدود رہی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ 21 کروڑ 88لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادھر مقامی بازار میں بھی طلائی زیورات کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری رہنے مقامی سطح پر قوت خرید میں کمی کے سبب نئے زیورات کی تیاری کا کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ زیادہ تر گھرانے پرانے زیورات توڑ کر سیٹ بنوارہے ہیں، امن و امان کی وجہ سے زیورات کے بجائے مصنوعی زیورات کے سیٹ پہننے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس سے سونے کے زیورات کی مقامی صنعت بھی دباؤ کا شکار ہے۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) پمزاسپتال اسلام آباد میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہدجوں ہی اسپتال سےباہرنکلے مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کردی،زخمی ڈاکٹر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا تھا وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں اس بار پاکستانی ٹیم کی بولنگ میں کوئی کلاس نہیں۔ اس بار ٹیم میں کچھ کھلاڑیوں کی شمولیت اضافی سامان جیسی ہے۔ پاکستان ٹیم میں تجربے کی کمی ہے، سلیکٹرز نے اس بار ورلڈ کپ کیلئے بہت زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرلیاہے۔ ورلڈ کپ جیسے مقابلوں کیلئے ایک یا دو سرپرائز پیکج کو ٹیم میں لیا جاتا ہے۔احسان عادل ،سہیل خان اور یاسرشاہ کو ایسے ٹورنامنٹس کا کوئی تجربہ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت سے سخت مقابلہ ہوا ۔انہوں نے محمد عرفان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ میں بلے بازوں کو پریشان کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کے دوران مصباح الحق نے کہا کہ اتوار کو ہونے والے میچ میں بھارت کوہراکرورلڈ کپ میں روایتی حریف سے شکست کی روایت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ بدلنے کا موقع ہے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر سے بھر پور ہوتا ہے، اس لئےہمارے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم کھیل سے لطف اندوز ہوں اور مثبت سوچ لے کر میدان میں اتریں۔ قومی ٹیم کےکپتان نے کھلاڑیوں کو یہ مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف میچ میں اپنا فطری کھیل پیش کریں اور گراؤنڈ میں ہونے والے  واقعات اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو ذہن سے نکال کر صرف میچ پر دھیان مرکوزکھیں۔ یہ بات اہم نہیں کہ آپ اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف کھیل رہے ہیں، اگر ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہے تو کھلاڑیوں کو کسی بھی ٹیم کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔

ایمز ٹی وی (نوشکی) لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے قریب خاران روڈ پر چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے قافلے پر شر پسندوں کے حملے میں سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ شر پسندوں نے ایک پل کے قریب  بارودی مواد نصب کررکھا تھا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسخانزئی کا قافلہ جیسے ہی قریب پہنچا ، شر پسندوں نے دھماکا کردیا، حملے میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ، جس کےنتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔