Tuesday, 05 November 2024

 

ایمز ٹی وی ( کراچی ) وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتیں متحد ہیں اور اب اس میں نا کامی کا کوئی آپشن نہیں ہے وزیر اعظم نے آج نشنل ایکشن پالن پر عمل درآمد کیلئے اجلاس کی صدارت کی جس میں آرمی جنرل راحیل شریف ، کراچی کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل نوید مختار،اور رینجرز میجر جنرل میجر بلال اکبر اور کابینہ کے اہم وزراء نے شرکت کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نشنل ایکشن پلان سے قوم کو بہت امیدیں ہیں اس پر عمل درآمد کو کیسی بھی صورت روکا نہیں جاسکتا جبکہ جنگ اور امن کی جنگ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی انکا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن ایک سنگین واقعہ اس کے مجرموں کو سزا دلا کر رہیں گے جبکہ انہوں نے 21ویں ترمیم کا بھی زکر کیا اور  ڈی رینجرز نے وزیر اعظم کو کراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے بھی آگاہ کیا ۔

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے  ملک بھر سے ایک سو چوراسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کر لئیے

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے اسلام آباد کی دو نشستوں کیلئے نو اور فاٹا کی چار نشستوں کیلئے تینتالیس کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔ پنجاب سے تئیس، سندھ اٹھائیس، خیبر پختونخوا انتالیس اور بلوچستان سے بیالیس کاغذات موصول ہوئے۔ سینیٹ الیکشن کا دنگل پانچ مارچ کو ہوگا

 

ایمز ٹی وی (بزنس) بھارت سے بڑے پیمانے پر درآمد کے سبب ملک میں روئی کی قیمت پچاس روپے من کم ہوگئی ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں روئی کے نرخ پانچ ہزار ، ایک سو پچاس ، روپے من پر آگئی ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ توانائی بحران کی وجہ سے بھی روئی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ، درجہ حرارت بڑھنے سے پنجاب اور سندھ میں کپاس کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا ۔

 

ایمز ٹی و ی (بزنس) بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی مسلسل گرتی قیمتوں میں اب اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔فی ٹن فرنس آئل لگ بھگ 2 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ۔عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کچھ بہتری آنے کے فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا ایندھن 2 ہزارروپے بڑھ کر 37 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر کے دوران فرنس آئل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے باعث فی یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت میں 3 روپے کمی رکارڈ کی گئی تھی جس کا ریلیف حکومت کی جانب سے بتدریج دیا جارہا تھا ۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) نیند کی کمی سے دماغ پر پڑنے والے برے اثرات سے ہر کوئی واقف ہے۔ تاہم، اچھی نیند سے دماغ پر پڑنے والے مثبت اثرات کے حوالے سے شائع ہونے والے اس نئے مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کی نیند کا ان کی ذہانت کےساتھ گہرا تعلق ہے۔ ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اچھی نیند اسکول کے بچوں کی بہتر تعلیمی کارکردگی کی کلید ہے۔

سائنسی رسالے 'جرنل سلیپ میڈیسن' میں شائع ہونے والی تحقیق سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کی اچھی  اور معیاری نیند بچوں کے لیے بے حد اہم ہے جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی پر مثبت اثر پڑتا ہے خاص طور پر اچھی نیند سے بچوں کی ریاضی کی صلاحیتوں اور زبان سیکھنے کی مہارتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

'میک گل یونیورسٹی' اور 'ڈگلس مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی' سے منسلک ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ،ہمارے مطالعے کے نتیجے سے پتا چلتا ہےکہ جو بچے رات میں اچھی نیند لیتے تھے، انھوں نے اسکول میں ریاضی اور زبان کے مضامین میں اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے ان کی مستقبل کی تعلیمی کامیابیوں کے لیے ایک مضبوط اشارہ سمجھا گیا ہے۔

سائنسی رسالے جرنل سلیپ میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نفسیات نے مطالعے کے ایک حصے میں 7 سے 11 برس کے  75 اسکول کے بچوں کی  پانچ راتوں کی نیند کی نگرانی کی ،معیاری نیند کی پیمائش کے لیے ان کی کلائی پر ایک آلہ (ایکٹی گرافی ) باندھ دیا گیا جس نےنیند میں خلل کا دورانیہ اوررات کی نیند کے دوران بچوں کی نقل وحرکت کا ریکارڈ جمع کیا۔ مطالعے کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر روئٹ گروبر کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے تجزیہ میں بچوں کی پانچ راتوں کی نیند کی اوسط کی مدد سے، ان بچوں کی نیند کا پیٹرن تیار کیا اور۔ پھر ان کی اسکول کی رپورٹ کارڈ کے گریڈ کے ساتھ حاصل شدہ معلومات کا موازنہ کیا ۔

بقول ڈاکٹر گروبر،  معیاری نیند کی پیمائش بہت ضروری ہے جسے' نیند کی کارکردگی' کے طور پر جانا جاتا ہے اس طریقے سے پیمائش کے ایک  میٹر کے ذریعے سونے کےدورانیہ کا موازانہ بیڈ پرگزارے جانے والے کل وقت کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔

لندن کالج کی ایک پچھلی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ بچوں کی نیند میں خلل کی عادت سے ان کی ذہنی صلاحیتوں محدود ہو سکتی ہیں جس کا اثر بچے کی مستقبل کی کامیابیوں پر پڑ تا ہے کیونکہ یہ بچوں کی ذہنی نشوونما کا وقت ہوتا ہے جب دماغ دن بھر کی معلومات کو محفوظ کرتا ہے اور نئی نئی صلاحیتوں کو یاد کرتا ہے لہذا نیند میں خلل بچے کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے جبکہ ماہرین کے خیال میں نیند کی کمی کا شکار بچے تقریبا دو سال کے برابر سیکھنے کے عمل سے محروم ہو جاتے ہیں 

 

ایمز ٹی وی (کھیل) نڈین پریمئر لیگ کی ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولز نے سٹار بلے باز یوراج سنگھ کو سولہ کروڑ روپے میں خرید لیا۔ پیر کو آئی پی ایل سیزن آٹھ کیلئے نیلامی کے پہلے مرحلے میں حیران کن طور پر کسی کلب نے 108 ون ڈے میچوں میں 55.93 کی شاندار اوسط کے حامل جنوبی افریقی اوپنر ہاشم آملہ میں دلچسپی نہیں دکھائی۔ رائل چیلنجرز بنگلور اور ڈئیر ڈیولز کے درمیان رسہ کشی کی وجہ سے یوراج کی قیمت آسمان تک جا پہنچی۔ بلاآخر دہلی نے ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے والے بلے باز کیلئے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ خیال رہے کہ بنگلور نے گزشتہ سال 14 کروڑ روپے میں یوراج کی خدمات حاصل کی تھیں لیکن اس مرتبہ وہ دہلی کی پیشکش کا جواب نہ دے سکے۔ دہلی ڈئیر ڈیولز نے سری لنکا کے ون ڈے کپتان اینجلو میتھیوز کو 7.50 کروڑ روپے میں خریدا۔ چنائی سپر کنگز کے سابق اوپنر مرلی وجے کو، جن کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی، کنگز الیون پنجاب نے تین کروڑ میں خریدا۔ اس سے پہلے دو کروڑ روپے کی بنیادی قیمت رکھنے والے آملہ کا نام نیلامی کیلئے پیش کیا گیا لیکن کسی آئی پی ایل ٹیم نے ان میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ آملہ اب تک 19 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔ ان کی بیلٹ میں 52.78 کی ٹیسٹ اوسط سے 23 سینچریاں بھی ہیں۔ آملہ کو نیلامی کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

 

ایمز ٹی وی (آرٹ) بر ِصغیر کے ممتاز اردو شاعر کلیم عاجز آج علی الصباح جھار کھنڈ کے ضلع ہزاری باغ میں انتقال کر گئے۔  اُنکی تدفین پٹنہ میں ان کے آبائی قصبے میں عمل میں لائی جائے گی۔

کلیم عاجز 1925 میں عظیم آباد (پٹنہ) سے متصل بہار شریف کے دیہات ’تیلہاڑہ‘ میں پیدا ہوئے۔ کلیم عاجز کو دور ِحاضر کا میر بھی تصور کیا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ انہوں نے اپنی شاعری میں ’میر‘ کی جانشینی کا فرض نبھایا۔کلیم عاجز نے پٹنہ یونیورسٹی سے ایم اے اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ کلیم عاجز کو بھارت سرکار سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

کلیم عاجز اردو زبان میں ایک منفرد لہجے کے شاعر تھے اور ان کی درجن بھر سے زائد کتابیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کی معروف تصانیف میں ’وہ جو شاعری کا سبب ہوا‘، ’جب فصل ِبہاراں آئی تھی‘، ’پھر ایسا نظارہ نہیں ہوگا‘، ’جہاں خوشبو ہی خوشبو تھی‘ وغیرہ شامل ہیں۔ کلیم عاجز نے دین کی اشاعت کے لیے بھی بہت کام کیا اور وہ بہار تبلیغی جماعت کے ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے امیر رہے تھے۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے پولیو مہم 18 فروری تک جاری رہے گی ۔ 

محکمہ صحت ملتان کے مطابق تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 18 سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیو کے قطرے گھر گھر پلانے کے علاوہ بس اڈوں ، ہوائی اڈے اور اسپتالوں میں بھی پلائے جارہے ہیں جبکہ پولیو مہم میں سیکورٹی کے انتظامات بھی سخت رکھے گئے ہیں ۔

 

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ملک کے قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران 6 لاکھ 95 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

فاٹامیں انسداد پولیومہم کے انچارج ڈاکٹر اختیار کے مطابق فاٹا میں سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت آج سے تین روزہ انسداد پولیومہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس مہم میں 6 لاکھ 95ہزار274 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ جس کے لئے 2897ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں بھی بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔