ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )امریکی صدر باراک اوباما نے نیشنل کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریب میں رقص کرکے لوگوں کو خوش کردیا۔امریکی صدر اوباما اپنی اہلیہ مشعل اور بیٹیوں کے ہمراہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں پہنچے ۔ کاونٹ ڈاون کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا گیا مشعل اوباما نے کہانی سنا کر بچوں کو محظوظ کیا۔ تقریب میں ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن نے بھی شرکت کی،کرسمس کے نغمات پر اوباما نے بھی ڈانس کیا، جس سے ہر چہرے پر خوشی کی پھیل گئی۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے گریجویشن یا اسکے مساوی امتحان پاس کیا ہے اوروہ ماسٹرز پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں، انکو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔ داخلہ ٹیسٹ کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جسکے مطابق گروپ نمبر 08 میںبی کام اور بی بی اے کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار07 دسمبر 2014ء کو صبح 9:00 بجے وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔ جبکہ گروپ نمبر09 میں بی ایس سی / بی سی ایس / ہوم اکنامکس/ بی ای، بی ٹیک اور ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا، جبکہ گروپ نمبر 10 میں بی اے / ہومینیٹیزاور سوشل سائنسز میں گریجویشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کا داخلہ ٹیسٹ صبح 9:00 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 نزد نیلاٹ بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ کا شیڈول جامعہ کراچی کی ویب سائٹ www.uok.edu.pk اور نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی ویب سائٹ www.nts.org.pk پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ تمام امیدواروں کی داخلہ ٹیسٹ میں شرکت لازمی ہے، بصورت دیگر وہ داخلہ کے اہل نہیں ہونگے ۔
ایمزٹی وی (تجارت) کراچی اسٹاک ایکسچینج نے بروکرز اور ٹی آر ای (TRE) سرٹیفیکٹ ہولڈرز کے خلاف آن لائن شکایت درج کرانے کیلئے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS) متعارف کرا دیا ہے۔ اب تمام انوسٹرز برورکز اور انکے ایجنٹس کے خلاف شکایت اور کلیم داخل کر سکیں گے۔ سی ایم ایس سے انوسٹرز کو ریگولیٹرز تک بروقت اپنی شکایت کی سہولت حاصل ہو جائیگی۔ کے ایس ای انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ابتداء میں آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت صرف انوسٹرز کو ہوگی تاہم دوسرے مرحلے میں اس سہولت کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا جلد ہی دوسرے مرحلے میں دیگر آپشن بھی دے دیئے جائیںگے۔ انتظامیہ نے انوسٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات ثبوت کے ساتھ جمع کرا ئیں ان ثبوت کی ہارڈ کاپی 5 روز کے اندر متعلقہ حکام تک پہنچانا ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق غلط شکایت درج کرانے والوں کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائیگی ۔
ایمزٹی وی (تجارت) (اے پی پی) بنگلہ دیش کی کالی چائے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ۔ چٹا گانگ میں چائے کی ہفتہ وار نیلامی میں اوسط قیمت 186.52 ٹکہ (2.36 ڈالر) فی کلو رہی جوکہ گزشتہ ہفتے 183.35 ٹکہ فی کلو پر تھی ۔ نیشنل ٹی بروکرایسوسی ایشن کے مطابق نیلامی میں 2.52 ملین کلوگرام مختلف اقسام کی چائے رکھی گئی تھی جسکا 15 فیصد فروخت نہ ہوسکا۔ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ چائے کی طلب بھی بڑھ رہی ہے ۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
جیمزبو نڈ سیریز کی نئی فلم کے نام’اسپیکٹرے‘ کے اعلان کیساتھ اس کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔چار سال بعد آنے والی بونڈ سلسلے کی24ویں فلم کی ہدایتکاری سیم مینڈس دیں گے جس میں ایک بار پھر ڈینیل کریگ خفیہ ایجنٹ زیر و زیرو سیون کے رول میں جلوہ گر ہونگے۔جان لوگن اور نیل پوروس کی تحریر کردہ نئی بونڈ فلم اسپیکٹرے میں ڈینیل کریگ کیساتھ کرسٹوف والٹز،رالف فائنز،مونیکا بیلوسی،اینڈیو اسکاٹ،نومی ہیرس،بین وہشاواور جیسپر کرسٹین سن اہم کردار نبھائینگے ۔ ایکشن،ایڈونچر،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹرے میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت اگلے سال23 اکتوبرکو برطانوی جبکہ6نومبر کو امریکی سینما گھر وں کی زینت بنے گی-
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
وزیراعظم نواز شریف نے لندن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان ایک پرامن، مستحکم، اور خوشحال افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے مصروف عمل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ افغان صدر اشرف غنی کی اصلاحات کے پروگرام کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف’مشترکہ دشمن‘ کے طور لڑیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ افغانستان نے گذشتہ 13 سال کے دوران اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔
انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم افغان حکومت کی مستقبل کے لائحہ عمل اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، اچھی طرز حکومت، قانون کی عمل داری سمیت اصلاحات کے پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے افغان حکومت کی جانب سے (طالبان) بات چیت کرنے کے اعلان اور اختلافات کو سیاسی انداز سے حل کے ارادے کو خوش آئند قرار دیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
افغان صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ’ماضی خود کو نہیں دھرائے گا ، ہم نے ماضی کو شکست دے دی ہے ہم مستقبل کا اعتماد اور مکمل یکجہتی کے ساتھ سامنا کریں گے۔‘
۔
ایمزٹی وی (تجارت) سیکورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نومبرکے مہینے میں 315 نئی کمپنیاں رجسٹرکی۔ رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے89 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ 6 فیصد سنگل ممبر 3 فیصد پبلک لمیٹڈ اور 2 فیصد نان پرافٹ ایسوسی ایشن، ٹریڈ آرگنائزیشن اور بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں اور ایک نان پرافٹ ایسوسی ایشن کو لائسنس جاری کیا۔ جمعرات کو ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق نومبر میں سب سے زیادہ کمپنیاں سروسسزکے شعبے میں رجسٹر ہوئ ہیں جنکی تعداد 33 ہے۔ 31 کمپنیاں ٹریڈنگ کے شعبے میں رجسٹرہوئیں، سیاحت کے شعبے میں 28، تعمیر کے شعبے میں 19 جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 18 براڈ کاسٹنگ میں 14 فیول وانرجی اور پاور جنریشن کے شعبے میں 13 ، 13 کمپنیاں رجسٹر کی گئ ہیں۔نومبر 2014 میں 27 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ان سرمایہ کاروں کا تعلق چین، بلجیم، اردن، لیبیا، ناروے، پانامہ، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سوٹزر لینڈ، تنزانیہ، ترکی اور امریکہ سے ہے یہ کمپنیاں پاور جنریشن، تعمیر، فیول و انرجی، کھانے پینے و مشروبات، براڈ کاسٹنگ اور ٹریڈنگ سیکٹرز سے تعلق رکھتی ہیں۔ نومبرمیں سب سے زیادہ رجسٹریشن لاہور میں ہوئی جہاں 100 کمپنیاں رجسٹر کی گئی۔ اسلام آباد میں 86، کراچی میں 77، ملتان میں 22،،فیصل آباد میں 16، پشاورمیں 10، سکھراورکوئٹہ میں دو دو کمپنیاں رجسٹر کی گئیں ۔ نومبر میں37 کمپنیوں کی جانب سے غیرادا شدہ سرمائے میں اضافے کی درخواستوں کو منظور کیا گیا اور کل 9.66 ارب تک کے اضافے کی منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں 46 کمپنیوں نے کلی طور پر 6.58 ارب ادا شدہ سرمائے کی حد میں اضافے کی درخواستیں دے دی ۔
ایمزٹی وی (کھیل) دبئی انٹرنینشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ممکنہ طور پر پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی فاتح ٹیم کو ہی دوسرے میچ میں بھی میدان میں اتارا جائے گا۔
قومی ٹیم میں احمد شہزاد، انورعلی، اویس ضیا، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد عرفان، رضا حسن، سعد نسیم، سرفراز احمد، سہیل تنویر، عمر اکمل، عمر گل اور وہاب ریاض شامل ہیں تاہم ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں جب کہ مہمان نیوزی لینڈ کین ولیمسن کی قیادت میں میچ جیتنے کی کوشش کرے گی، کیویز کے اسکواڈ میں کوری اینڈریسن، مارٹن گپٹل، روز ٹیلر،ڈینئل ویٹوری، ڈین برون لی، انٹولن ڈیوچ، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل میکلنگم، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنی، جیمس نیشام اور لیوک رونچی شامل ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
ایمز ٹی وی (نیوز ڈیسک)
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی کیمپ پر حملے کے نتیجے میں تین شدت پسند اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارتی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔
بھارتی فوج کے مطابق مسلح افراد نے فوجی کیمپ پر آج صبح حملہ کیا۔
بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی ایک حملہ آور کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں جو کیمپ کے اندر موجود ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) اسلام آباد میں لاپتا افراد کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئےپیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے اور امید ہے نئے چیف الیکشن کمشنر ادارے میں موجود خامیاں دور کریں گے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراف کیا کہ ہے کہ 9.3 ملین بیلٹ پیپرز باہر سے پرنٹ کرائے گئے لیکن اس کا کوئی جواز نہیں تھا تاہم اسے اس کا جواب دینا ہوگا اور نئے چیف الیکشن کمشنر کو اسے دیکھنا ہوگا، نئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں ان کی ایمانداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا اور امید ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی خامیوں کو دور کریں گے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بتایا کہ عمران خان حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں اگر ایسا ہے تو حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تحریک انصاف سے بات کرے، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں بلکہ ملک میں جمہوریت کی حامی ہے۔