ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں موت کا راج اب تک جاری ہے، آج بھی مٹھی سول اسپتال میں نومولود بچی دم توڑ گئی بھوک اورافلاس سےضلع بھر میں دو ماہ کے دوران قحط سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو چوراسی ہوگئی۔غربت، بھوک اور پانی کی کمی کے باعث اسپتال بیمار اور بےبس بچوں سے بھرے پڑے ہیں جو تکلیف سے کراہتے بلکتے روتے روتےان بدن اپنی زندگی کی بازی ہار تے جارہے ہیں۔ انتطامیہ کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود تھر میں خوراک، پانی کی کمی اور ادویات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا سکی۔ اسپتالوں میں نہ علاج کی بہتر سہولیات ہیں اور نہ ہی ڈاکٹرز۔ خون کی کمی کا شکار لاغر مائیں جسمانی اور دماغی طور پر کمزور بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔انتظامیہ کی بےحسی نے مجبور اور لاچار لوگوں کی غم کی تصویر بنا کر رکھ دیا ہے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی ایکسپو سینٹر میں دفاعی ہتھیاروں کی نمائش پوری آب و تاب سے جاری ہےدفاعی ہتھیاروں کی نمائش میں پاکستان میں تیارکردہ الخالد اور الضرارٹینک، جے ایف سیوینٹین تھنڈر، سپرمشاق اورپاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی غیرملکی مندوبین کی توجہ کا مرکزبن گئے ہیں جب کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے وابستہ پاکستانی ماہرین نے بغیرپائلٹ طیارے کے ذریعے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت پرکام شروع کردیا ہے۔ ایکسپو سینٹر کے بیرونی احاطے میں رکھے گئے اس ایکوئپمنٹ کے اردگرد دن بھر غیرملکی مندوبین کا ہجوم لگارہا جبکہ پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی نے بھی سب کو اپنی طرف کافی متوجہ کیا ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
لندن میں افغانستان کے معاملے پر کانفرنس آج ہوگی-،وزیراعظم نوازشریف،افغان صدر،ڈیوڈکیمرون اورامریکی وزیر خارجہ جان کیری اس میں شرکت کریں گے،افغانستان کے بارے میں 3اور 4دسمبر کو ہونے والی اس اہم کانفرنس کا اہتمام،افغانستان اور برطانیہ نے مشترکہ طور پر کیا ۔ ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری ،افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبد اللہ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔لندن پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغان صدر کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت ہوئی اور بہت اچھے فیصلے کیے گئے۔۔اس کانفرنس کے موقع پر 4 دسمبر کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔ ،اس ملاقات میں افغان رہنما بھی موجود ہوں گے ،اس موقع پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ لندن کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت اس بات کا اظہار ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن ،استحکام میں عالمی کوششوں میں شریک ہے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) طاہر القادری علالت کےسلسلے میں امریکہ روانہ ہوگئے ہیں،امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کی جنگ جلد صحت یابی کے بعد دوبارہ شروع کروں گا ،ان کا کہنا تھا حکومت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ بیماری اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، صحت یابی کے بعد عوام میں واپس آئیں گے ، طاہر القادری نے کہا غریبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ طاہر القادری کا کہنا تھا تحریک کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے ، حکومت سے کوئی ڈیل نہیں کی ۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے حکومت کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ہے۔ طاہر القادری نے عوامی تحریک کے کارکنوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان مت دھریں اور عوام کیلئے شروع کی گئی تحریک جاری رکھنے کیلئے تیار رہیں۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی ، اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پر مشاورت کی گئی اس موقع پر اسحاق ڈارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے بتایاکہ فیصلے میں سیاسی پختگی دکھائی دے گی ، پہلے بھی کچھ نام چنے تھے لیکن کچھ اختلافات کی وجہ سے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ، عدالت کے احکامات آگئے تو انشاءاللہ عدالتی ڈیڈلائن پر عمل کریں گے ۔ دونوں طرف سے نام سامنے آئے ، مشاورت کی ، تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے کیے اور کچھ نام شارٹ لسٹ کیے ہیں ، سب جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔ اس سے قبل حکومت کو اختیار تھا لیکن اب چیف الیکشن کمشنر کے تقررکا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیاگیاہے اور اب یہ کمیٹی کا اختیار ہوگاکہ وہ کس کو منتخب کرتی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیوایم کے ڈاکٹرفاروق سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے جس دوران اُنہیں چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اعتماد میں لیاگیا اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیاہے اور ایک ہی فہرست مشترکہ طورپر سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادی گئی ہے جو پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پر مشاورت کی گئی ،تاہم سردار رضامضبوط امیدوار ہیں اورپارلیمانی کمیٹی میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ ہونے کی وجہ سے سردار رضاکے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے ۔ پانچ دسمبر سے قبل ہی نام فائنل ہوجائے گا۔واضح رہے کہ سردار رضا اس وقت وفاقی شرعی عدالت میں چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اعلان کے بعد وفاقی شرعی عدالت سے اپنا استعفیٰ دے دیں گے۔
ایمزٹی وی (فارن ڈِسک )
آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کو انکے آبائی شہر ماکس ویل میں سپرد خاک کردیا گیا۔انکی آخری رسومات میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک اور کئی کرکٹرزسمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ۔اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔فل ہیوز کے لیے دعائیہ تقریب ہوئی ۔اس موقع پر سر ایلٹن جان نے اپنے منفرد انداز میں فل ہیوز کو خراج تحسین پیش کیا۔فل ہیوز کی دعائیہ تقریب میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ،ٹی ٹوئنٹی قائد ایرون فنچ ، بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ، ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کوچ ڈنکن فلیچر ، لیجنڈ کرکٹرز برائن لارا اور رچرڈ ہیڈلی بھی شریک ہوئے، جبکہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، ایڈیلیڈ اوول، پرتھ اور دیگر اسٹیڈیمز میں بڑی اسکرینز پر اسےدکھایا گیا۔
۔ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
160 کیریکٹر ز پر مشتمل یہ ٹیکسٹ میسجنگ سروس 1984 میں ایجاد کی گئی تھی جبکہ دنیاکا پہلا ایس ایم ایس 22 سا ل قبل3 دسمبر 1992ء میں بھیجا گیا تھا جس میں کرسمس کی مبا رکبا د دی گئی تھی۔ایس ایم ایس کی ایجا د نے جہاں صر ف رابطے اور گفتگو کو آسان بنا دیا بلکہ خط لکھنے کی سالوں پر انی روایت کو بھی ختم کر ڈالا ۔ دنیا بھر میں موجود ٹیلی کا م کمپنیاں صرف ایس ایم ایس کے ذریعے سالانہ کئی ارب پا ؤنڈ سے زیادہ رقم کما تی ہیں۔ تاہم یہ میسج سروس اب اپنی دیگر شاخوں کے ہمراہ وسیع تر ہوچکی ہے جس سے روزانہ 80 فیصد موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوتے ہیں۔
ایمز ٹی وی (دتہ خیل) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں13مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے اور تازہ کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل کے علاقے میں کی گئی جبکہ دتہ خیل بازار میں کرفیو نافذ کردیاگیا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) آج عالمی سطح پر معذور لوگوں کا دن منایا جارہا ہے ،اقوام متحدہ نے14 اکتوبر، 1992 کو معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منعقد کئے جانے کی منظوری دی تھی .اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں موجود معذور لوگوں کے حقوق اور مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے،گو کہ معذور افراد کوعام معاشرے میں ایک بوجھ تصور کیا جاتا ہے ۔ اور ان کے مسائل کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی جاتی ، اور ایسے افراد کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ وہ ہمارا حصہ نہیں ہیں اور ان کااس معاشرے میں کوئی کردار بھی نہیں ہے ۔جبکہ ڈبلیو ایچ او کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی کا کم از کم 10٪، یا 650 ملین افراد،کسی نہ کسی معذوری کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں ، اور وہ معاشرے میں اپنا اہم کردار بھی ادا کرتے ہیں ، معذوروں کے دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں معذوری سمیت ہرزہنی بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ، تاکہ لوگ معذور افراد سے امتیازی سلوک نہ برتیں بلکہ انہیں بھی معاشرے کا ایک اہم رکن تصور کریں ۔اس مقصد کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں سیمینارز، آرٹ ایگزیبیشن ، اور معذور افراد کے لئے آگاہی اور شعور کے پروگرامز شامل ہیں ۔