ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
کارڈینل جارج پیل کا کہنا ہے کہ ویٹیکن کے پاس لاکھوں یوروز موجود ہیں اس رقم کے انکشاف کا مطلب یہ ہے کہ ویٹیکن کے مالی حالات اتنے خراب نہیں ہیں جتنا کہ کہا جا رہا تھا۔
پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج پیل کو ویٹیکن کے اکاؤنٹس کو مزید شفاف بنانے کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے۔
کارڈینل جارج پیل کا مزید کہنا تھا ’ہم پر ابھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہمارے مالی حالات کافی بہتر ہیں۔ لاکھوں یوروز ایک خاص سیکشن اکاؤنٹ میں موجود ہیں جس کا ذکر بیلنس شیٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ ویٹیکن بینک کے حوالے سے بہت ساری سکینڈل سامنے آئے جن میں سے ایک الزام یہ عائد کیا گیا کہ بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے دوٹن چرس اور بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر سپرہائی وے پر ایک ٹرک پر چھاپہ ماراگیاجس دوران مردان سے کراچی منتقل کی جانیوالی دو ٹن چرس اور بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا۔ گرفتار ملزم نے بتایاکہ منشیات بلوچستان سے سندھ پہنچائی جاتی ہیں جس کے لیے اُنہیں بھاری معاوضہ ملتاہے ۔ ملزم کی نشاندہی پر صوبے بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تقریباً تمام ہی جماعتوں نے کسی نہ کسی طرح دھاندلی کی بات کی تھی ، فخرالدین جی ابراہیم بروقت مستعفی ہوگئے تھے اوردیگر اراکین بھی اس وقت خود مستعفی ہوجاتے تو کسی حدتک مسائل کم ہوتے لیکن اُنہوں نے ایسا نہیں کیاتھااور آج اصلاحات سمیت دیگر کئی مطالبات سامنے آرہے ہیں جن کیلئے دھرنے اور جلسے جلوس ہورہے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی مدت ملازمت میں ابھی ایک سال باقی ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھی فخر الدین جی ابراہیم کے ساتھ مستعفی ہو جائیں۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)جوہانس برگ......جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوہانسبرگ میں تقریب کا اہتمام کیاجارہا ہے-۔نیلسن منڈیلا کی پہلی برسی پران کے چاہنے والے نیلسن منڈیلا فاونڈیشن کے دفتر میں جمع ہوئ- اس موقع پرامن اوراتحاد کی عالمی علامت نیلسن منڈیلا کے لیے ہزاروں تعزیت کے پیغامات بھی ریکارڈ کئے گئے۔نیلسن مینڈیلا کو سرکاری طور پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج ان کے آبائی علاقے میں تین منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 6 سے 8 ماہ میں دوبارہ الیکشن ہونے کے امکانات ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اب ملک میں مڈٹرم الیکشن نہیں بلکہ ری الیکشن ہوں گے اور آئندہ 6 سے 8 ماہ میں الیکشن کے امکانات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بے کار ہے، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس سے قبل پشین گوئی کی تھی کہ 31 اگست کی رات کے بعد موجودہ حکومت نہیں رہے گی۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں افغان کانفرنس سے آج خطاب اور افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کاامکان ہے ۔ دفتر خارجہ اسلام آبا د میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے، افغان قیادت نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے تعاون کرنا چاہیے-
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کی عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف عسکری کارروائیاں مثبت ہوں گی تاہم انھوں نے دوہرایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مل کر کام نہیں کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق اتحادی ممالک کے گذشتہ کئی ماہ سے جاری فضائی حملوں نے دولتِ اسلامیہ کی صلاحیتوں کو خاصی حد تک تباہ کر دیا ہے، تاہم اس پر قابو پانے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار بلیجیئم کے دارالحکومت برسلز میں اتحادی ممالک کے اجلاس کے دوران کیا۔
ایران دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں کو مثبت تو قرار دیا لیکن انھوں نے امریکی دفاع کی جانب سے ایران کی عراق میں فضائی کارروائیوں کی اطلاعات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
دوحہ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےقطر کےوزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم قطر نے کہا کہ ہم پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان جلد دہشت گردی پر قابو پالے گا۔
دوحہ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےقطر کےوزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کی-
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ شہباز شریف نے دوحہ میں قطر کی وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔ جن میں پاکستان سے افرادی قوت کے حصول میں اضافے پر بھی بات چیت ہوئی-
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سردار رضا خان کوپاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ رفیق رجوانہ کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے سردار رضا کے علاوہ طارق پرویز اور تنویر احمد خان کے نام کمیٹی کے سپرد کیے تھے۔ 69 سالہ سردار محمد رضا خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج رہے۔وہ سپریم کورٹ کے ان بارہ ججوں میں شامل ہیں جنہیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔سردار محمد رضا خان 10 فروری 1945 کو خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے گاوں نملی میرا میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجویشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے کرسچن کالج سے اکنامکس میں ماسٹر ز اوراسی یونیورسٹی سے 1967 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔1969 میں مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان کسٹم سروس میں شمولیت اختیار کی۔ 1973 میں سینئر سول جج تعینات کئے گئے۔ سردار رضا خان 1976 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور1979 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بن گئے۔ وہ چار سال تک شمالی علاقہ جات کے جوڈیشل کمشنر بھی رہے ۔1992 میں سردار رضا خان کو کسٹم ، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کا خصوصی جج مقرر کیا گیا۔1995 میں پشاور ہائی کورٹ کے جج بن گئے۔ جسٹس سردار محمد رضا خان 28اپریل 2000 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن گئے ۔10 جنوری 2002 کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ 3 نومبر2007 کو جسٹس سردار رضا نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔ جس کی پاداش میں انہیں سپریم کورٹ کے دیگر گیارہ ججوں سمیت فارع کردیاگیا۔جمہوری حکومت کی بحالی کے بعد 19 ستمبر 2008 کو انہوں نے دوبارہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
ایمزٹی وی فارن ڈٰسک
آسٹن یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کی ایک لیبارٹری میں محفوظ کیے گئے 100 دماغ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ گمشدہ دماغوں میں سے ایک دماغ مبینہ طور پرسابق امریکی میرین چارلس وائٹ مین کا تھا، جس نے یکم اگست 1966ء کی دوپہریونیورسٹی آف ٹیکساس میں فائرنگ کر کے 16 افراد کو قتل کیا جبکہ 32 کو زخمی کردیا تھا۔ ٹیکساس یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے پروفیسراور لیبارٹری کے منتظم ٹم شارلٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ کوئی ان کے دماغوں کو لے گیا ہے، تاہم اس بارے میں یقین سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ ایک اور پروفیسر لارنس کورمیک کے مطابق اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ انڈرگریجویٹ اسٹوڈنٹس ان دماغوں کو مزاق کے طورپر لے گئے ہو۔ آسٹن اسٹیٹ ہسپتال نے یہ دماغ 28 سال قبل 'عارضی تحویل' کے معاہدے کے تحت یونورسٹی میں منتقل کیے تھے۔ پروفیسر شارلٹ کے مطابق سائیکالوجی لیب میں صرف 100 دماغ محفوظ رکھنے کی جگہ ہے، یہی وجہ ہے کہ بقایا دماغوں کو یونیورسٹی کی بیسمنٹ میں واقع اینیمل ریسورس سینٹرمیں منتقل کردیا گیا تھا ۔