ایمزٹی وی (کھیل) یونس خان اور مصباح الحق نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے سیریز کے آغاز میں رنز کے انبار لگائے، مگر تیسرے ٹیسٹ میں جیسے رن مشینوں کو اچانک زنگ لگ گیا، ایک تو وہ ٹیم کے کسی کام نہیں آئے اور دوسرا رینکنگ میں بھی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ یونس چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے جبکہ2درجے تنزلی نے مصباح کو دسویں نمبر پر پہنچا دیا۔ شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 11 رنز پرآؤٹ ہونے کی تلافی دوسری باری میں 137 رنز جڑ کر کرنے والے اسد شفیق تین درجے بہتری سے 18 ویں نمبر پر آگئے۔ اظہر علی 3 درجے تنزلی سے 20 ویں پوزیشن پر آچکے جبکہ سرفراز احمد کو بھی 5 زینے نیچے اتر کر 23 ویں نمبر پر جانا پڑا۔
پہلی باری میں ڈبل سنچری سے چوک جانے والے محمد حفیظ 12 درجے جست لگا کر اب 40 ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کپتان برینڈن میک کولم 5درجے بہتری سے 14 ویں نمبر پرآگئے۔ روس ٹیلر ایک درجہ بہتری سے نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ پوزیشن بدستور سری لنکن کمارسنگاکارا کے پاس ہے۔ ابراہم ڈی ویلیئرز دوسرے اور شیونرائن چندرپال تیسرے نمبرپرہیں۔ بولرز میں یاسر شاہ 3 درجے بہتری کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے، انھوں نے شارجہ میں 193 رنز کے عوض 4 وکٹیں لی تھیں، ٹاپ بولر بدستور ڈیل اسٹین ہی ہیں۔
ایمزٹی وی(ملتان) ملتان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار بیٹھی ہے ۔ شہر بندکرنےکا مقصد حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے بھی میز پر لانا ہے ۔الیکشن ٹربیونل ملتان میں زیر سماعت دھاندلی کیس کی سماعت میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے اتوار کو ملاقات کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے پاکستان کے عہد کا اعتراف کیا ہے۔
بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ’دونوں نے باہمی دلچسپی کے بہت سے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جن میں جاری علاقائی امن و سلامتی کی کوششوں پر بھی بات چیت شامل تھی۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’وزیر خارجہ پاکستان میں سکیورٹی حالات کی بہتری میں پاکستانی فوج کے ذریعے دی جانے والی زبردست قربانیوں کا اعتراف کیا اس کے ساتھ انھوں نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام تر شکلوں سے نمٹنے کے متعلق پاکستان کے عہد کا بھی اعتراف کیا۔‘
امریکی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس ہفتے کے آخر میں افغانستان کے متعلق ہونے والی لندن کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے اجلاس کی سائڈلائنز پر بات چیت کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ۔ گلگت بلتستان میں تین روز بعد بارش اور برفباری تھم گئی ہے ۔ بلوچستان میں خشک موسم سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں غذر، ہنزہ اور استور میں تین روز بعد بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے ۔ بلوچستان میں چمن، زیارت، خانوزئی، ژوب اورلورالائی سمیت شمالی علاقوں میں موسم خشک ہے، جس سے مختلف موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔ موسم کی تبدیلی سے بنوں میں مقیم آئی ڈی پیز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ زیادہ تر خواتین اور بچے گلے، سینے کے امراض اور ملیریا میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ متاثرین شمالی وزیرستان کی بڑی تعداد جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں خشک سردی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے ۔
ایمزٹی وی (خیبرایجنسی) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں غیرملکیوں سمیت 17 دہشت گردمارے گئے ہیں ، جب کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ اکاخیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے، اور 6 زخمی ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کاتعلق لشکر اسلام سے ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
ایمزٹی وی (کراچی) کراچی میں نمائش چورنگی پر سنی تحریک کے دھرنے اور ایکسپو سینٹر میں ڈیفنس ایکسپو کے سیکورٹی انتظامات کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام دیکھا جارہا ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی پر سنی تحریک کے دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل ہے، گرومندر سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک کو کوریڈور تھری استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دھرنے کے باعث تین ہٹی، پیپلز چورنگی اور لسبیلہ کے علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں، جبکہ صدر پارکنگ پلازہ اور شاہراہ قائدین پربھی شدیدٹریفک جام ہے۔ دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے پیش نظر اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ اور سوک سینٹر کے اطراف میں ٹریفک کا رش معمول سے زیادہ ہے، راشد منہاس روڈ اورشاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر ٹریفک شدید جام ہے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)
افریقہ کے ملک کینیا کے شہر منڈیرا میں حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کم از کم 36 کھدائی کرنے والے مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پہلے مسلمانوں اور غیر مسلموں کو علیحدہ کیا اور پھر عیسائیوں کو گولی مار دی۔
جبکہ گذشتہ ہفتے پڑوسی ملک صومالیہ کی اسلام پسند جنگجو تنظیم الشباب نے کینیا کے اسی علاقے میں ایک بس پر حملہ کرکے 28 غیر مسلموں کو ہلاک کر دیا تھا۔
کھدائی کرنے والے مزدوروں پر حملہ آج صبٰ کی صبح کیا گيا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان ہلاک کیے جانے والے افراد کو آدھی رات کو اس وقت پکڑ لیا گیا تھا جب وہ اپنے خیموں اور کانوں میں سو رہے تھے۔
ایمز ٹی وی (فارن ڈِسک)
عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے افریقہ میں ایبولا وائرس کی روک تھام کے لیے طے کیے گئے ہدف کو بڑی حد تک پورا کر لیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے خود ہی 60 روز کا ہدف مقرر کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہدف کے تحت یکم دسمبر تک لائبیریا اور سیئرالیون میں 70 فی مریضوں کا علاج اور انھیں الگ کرنا اور ہلاک شدگان کی 70 فیصد کی محفوظ تدفین شامل تھی۔
ڈبلیو ایچ او کے اہلکار ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے کہا ہے کہ صرف سیئرالیون میں طے کردہ ہدف سے زیادہ کامیابی ملی ہے تاہم مریضوں کی تعداد کو ’صفر‘ یا اس کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیاجارہاہے، فوری طور پر کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
ایمز ٹی وی
(فارن ڈِسک )
امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹیوں ساشا اور مالیا پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگانے والی اہلکار نے استعفی دے دیا ہے۔
رپبلکن پارٹی سینیٹر سٹیون فنچر کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر الزبتھ لوٹین ’تھینکس گیونگ‘ تقریب میں شریک صدر اوباما کی بیٹیوں پر توہین اور شائستگی میں کمی کا الزام لگایا ہے۔
اس بیان پر ہونے والے سخت تنقید کے بعد انھوں نے اتوار کو معافی مانگی تھی اور پیر کو انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔
الزبتھ لوٹین نے صدر اوباما کی بیٹیوں کے بارے میں اپنے فیس بک پیج پر تبصرہ کیا تھا
اپنے بیان پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد لوٹین نے اپنے تکلیف پہنچانے والے الفاظ کے لیے معافی مانگی تھی۔
انھوں نے تقریب میں اوباما کی بیٹیوں کے لباس پر نکتہ چینی کی تھی۔ جہاں صدر اوباما کی بیٹیوں نے شارٹ اسکرٹ پہنی تھی۔