کراچی : وفاق المدرس کے تحت ملک بھر میں امتحانات کاآغاز ہو گیا، سالانہ امتحان میں4لاکھ 20ہزار سے زائد طلبہ وطالبات حصہ لے رہے ہیں، امتحانات کیلئے ایس او پیز بھی جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر امتحانی مراکز کی تعداد دو سو اٹھائیس ہے جبکہ88 سینٹر طلبہ کے لئے اور 140 طالبات کے لئے تشکیل دیئے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سینٹرز کی تعداد 2ہزار100 ہے اور سالانہ امتحان 1441ھ میں شریک طلبہ وطالبات کی مجموعی تعداد 4لاکھ 20ہزار سے زائد ہیں جبکہ کراچی کے چھ اضلاع میں طلبہ کے امتحانی مراکز کی تعداد چونسٹھ جبکہ طالبات کے چوراسی ہیں
ترجمان وفاق المدارس طلحہ رحمانی کے مطابق وفاق المدارس نے آج سے شروع ہونے والے امتحانات کیلئے ایس او پیز جاری کردی ہے، جس کے مطابق امتحانات کھلی جگہوں اور مساجد میں لئے جائیں گے، مساجد کے ہال اور صحن امتحانی سینٹرز کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ ہر طالبعلم 6فٹ کے سماجی فاصلے پر بیٹھے گا، تمام امیدوار اپنے کاغذات، قلم ، پینسل کو اپنے استعمال تک محدود رکھے۔
ترجمان وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ کمرہ امتحان میں آنے سے قبل ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح سے دھوکر آئیں جبکہ امتحانی مراکز سے باہر بھی صابن اور سینیٹائزر کا انتظام کیا جائے اور ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے۔
ایس او پیز کے مطابق ہر امتحان سے قبل کمرہ امتحان کو کلورین سے اچھی طرح صاف کیا جائے امتحانی ہال میں دریا اور قالین نہ بچھائے جائیں اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ ، پنجاب، کے پی کے ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی ایس او پی کے تحت کے وفاق المدرس کے تحت امتحانات جاری ہے ، امتحانات مرحلہ سولہ جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
دوسری جانب جید علمائے کرام نے جامعہ بنوریہ ساییٹ ، جامع مسجد بنوری ٹاون، دارالعلوم کورنگی ، جامعہ اسلامیہ پیپلز چورنگی سمیت مختلف امتحانی کا دورہ کیا۔
اطلاعات ہیں کہ امریکی کمپنی ایپل کی طرح کورین کمپنی سام سنگ بھی اپنے اسمارٹ فونز کے ساتھ چارجر کی فراہمی بند کرنے پر غور کر رہا ہے جس کا بنیادی مقصد لاگت میں کمی لانا ہے۔
ایک کورین ویب سائٹ کے مطابق امکان ہے کہ سام سنگ کے آئندہ برس یعنی 2021 میں آنے والے کچھ اسمارٹ فون ماڈلز کے ساتھ چارجر موجود نہیں ہو گا۔
یاد رہے کہ ایپل پہلے ہی اپنے آئی فونز کے ساتھ چارجر نہ فراہم کرنے کے آئیڈیا پر کام کر رہا ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بہت سے تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ آئی فون کی بارہویں سیریز میں چارجر فراہم نہیں کیا جائیں گے۔
ایپل کے بارے میں اطلاعات ہیں وہ 20 واٹ کا تیز چارجر الگ سے مارکیٹ میں فروخت کرے گا۔
کہا جا رہا ہے کہ ایپل اور سام سنگ کے اس آئیڈیا کے پیچھے فون پر آنے والی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ "ای ویسٹ (ای فضلہ)" میں بھی کمی لانا ہے کیونکہ جیسے جیسے دنیا میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ہیں الیکٹرانک اشیاء کا فضلہ بھی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ماحول اور صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔
مانیٹرنگ ڈیسک : کینیا کے ایک گاؤں میں الفابیٹ انکارپوریشن نے غباروں کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلے کمرشل ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی۔