Friday, 15 November 2024

حیدر آباد تعلیمی بورڈ میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈ کے چیئرمین، کنٹرولرز اورآئی ٹی منیجرز کے اجلاس میں دی گئی جس میں پرموشن پالیسی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے اختیارکرنے کا طریقہ کار اور اس میں درپیش مسائل کو حل کرنے پر غور کیا گیا۔ 

اس بات کی منظوری گزشتہ روزز ہونے والے اجلاس میں طے کیاگیا کہ طالبعلم کو سال اوّل کے مطابق سال دوئم میں نمبر دیے جائیں اور اس میں 3 فیصد کا اضافہ کردیا جائے گا اور مارکس سرٹیفکیٹ پر سال اوّل کے نمبرظاہر کیے جائیں گے جب کہ سال دوئم کے مضامین کے آگے ظاہر نہیں ہوں گے لیکن اگر کوئی طالبعلم کسی بھی مضمون میں فیل ہوا ہوگا تو اس کوپالیسی کے مطابق پاس کرتے ہوئے اس مضمون کے آگے نمبر ظاہرکیے جائیں گے۔ 

سال اوّل میں ناکام یا غیر حاضر طالبعلم کے لیے پالیسی کے مطابق واضح کیاگیا کہ اگر کوئی طالب علم دو پرچوں میں ناکام ہے تو اس کو پاس مضامین کے اوسط نکال کر فیل پرچوں کے نمبر شمار کیے جائیں گے لیکن اگر کوئی طالب علم دو پرچوں سے زیادہ میں فیل یا غیر حاضر ہے تو اس کو 33 نمبر فی پرچہ دے کر پاس کیا جائے گا۔

مانیٹرنگ ڈیسک: ورجن گلیکٹک نے اپنے اسپیس شپ 2 کے مسافر کیبن کا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگ کس طرح زمین کے مدار کی سیر راکٹ پاور سے چلنے والی سواری سے کرسکیں گے۔
 
 اس کمپنی کی بنیاد 2004رچرڈ برانسن نے  میں رکھی تھی اور انہیں توقع تھی کہ 2009 میں لوگوں کو خلا کی سیر کرانے کا آغاز ہوسکتا ہے، مگر اس سسٹم کی تیاری مشکل ثابت ہوئی جبکہ مالی اخراجات زیادہ اور 2014 کی تجرباتی پرواز جان لیوا ثابت ہوئی۔
 
تاہم 16 سال کی کوششوں کے بعد یہ کمپنی توقع کررہی ہے کہ اب اسے کامیابی مل سکے گی جو اب تک 600 افراد کو 2 سے ڈھائی لاکھ ڈالرز کے ٹکٹ فروخت کرچکی ہے۔
 
امریکا کی ریاست نیو میکسیکو سے سیاحوں یا سائنسی محققین کو اس اسپیس شپ سے خلا میں بھیجا جائے گا جہاں وہ چند منٹ تک بے وزنی، بالائی خلا سے زمین کے مسحور کن نظارے اور محفوظ لینڈنگ کے تجربے سے گزر سکیں گے۔
 
اب کمپنی کے چیف اسپیس آفیسر جارج وائٹسائیڈز نے بتایا ہے کہ اب تک 600 افراد خلائی پرواز کا حصہ بننے کے لیے اپنے نام درج کراچکے ہیں جبکہ کم از کم مزید 400 نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
 
اب تک پہلی کمرشل پرواز کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے تاہم کمپنی کے بانی سر رچرڈ برانسن بھی اس میں سوار ہوں گے۔
 
اس اسپیس شپ کے مسافر کیبن میںمتعدد گول کھڑکیاں ہوں گی جو لوگوں کو خلا کے نظارے کا موقع فراہم کریں گی۔
یہ طیارہ ایک بڑے کیرئیر طیارے سے منسلک ہوگا جو نیو میکسیکو کے اسپیس پورٹ سے اڑان بھرے گا اور پرواز کے دوران اسپیس شپ کو بالائی خلا میں جانے کے لیے لانچ کرے گا، جس میں ایک وقت میں 6 مسافر 90 منٹ تک بالائی خلا کی سیر کرسکیں گے۔
 
ورجن گلیکٹک کو خلائی سیاحت کے شعبے میں اسپیس ایکس اور بلیو اوریجن جیسی کمپنیوں کا سامنا ہے۔
کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2020ء کے لیے اہل اُمیدواروں کے داخلہ انٹرویو 4 سے 13اگست کے درمیان ہوں گے۔
 
آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق مختلف شعبہ جات سے متعلق اہل اُمیدواروں کے داخلہ انٹرویو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی، ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی، اورایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سیٹر جامعہ کراچی میں منعقد ہوں گے۔ تمام انٹرویو صبح کے اوقات کار میں منقعد ہوں گے۔ انٹرویو سے متعلق مزید تفصیلات جامعہ کراچی کے ایڈمیشن پورٹل سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
 
واضح رہے کہ انٹرویو میں کامیاب اُمیدوار نامیاتی کیمیاء، تجزیاتی کیمیاء، طبعیاتی کیمیاء، غیر نامیاتی کیمیاء، حیاتی نامیاتی کیمیاء، فارماکولوجی، اور مالیکیولر میڈیسن جیسے اہم شعبہ جات میں داخلہ لینے کے مجاز ہوں گے۔
کراچی: جامعہ کراچی نےایم اےانگلش سال اول وآخرسالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
 
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے انگلش سال اول وآخر اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال اول کے امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 04 طلبہ ناکام قرارپائے۔ کامیابی کا تناسب 20.00 فیصدرہا۔
 
ایم اے سال آخر کے امتحانات میں 07 طلبہ شریک ہوئے،ایک طالبعلم کوسیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا جبکہ 06 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 14.29 فیصدرہا۔
کراچی: جامعہ کراچی نےسیمسٹرزفیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اگست 2020 ء تک توسیع کردی۔
 
جامعہ کراچی کے مارننگ وایوننگ کے وہ طلبہ جو موجودہ اور گذشتہ سیمسٹرز کی فیس جمع کرانے سے قاصر رہے ہیں،ان کی سہولت کے لئے جامعہ کراچی نے لیٹ فیس میں کمی اور ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔موجودہ سیمسٹر کی تمام لیٹ فیس ختم کردی گئی ہے جبکہ تمام گذشتہ سیمسٹرز کی لیٹ فیس میں پچاس فیصد کمی کردی گئی ہے۔
 
طلبہ15 اگست 2020 ء تک جامعہ کراچی آئے بغیر مختلف طریقہ کارسے فیس جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ تمام ایچ بی ایل بینک برانچز پر فیس جمع کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاہ ایچ بی ایل کی انٹرنیٹ بینکنگ،موبائل ایپ اور کنیکٹ ایپ کے ذریعے آن لائن فیس جمع کراسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایچ بی ایل کی کنیکٹ ایجنٹ شاپ پر جاکر بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے۔
 
سندھ بینک کی تمام برانچز میں بھی فیس جمع کرائی جاسکتی ہے اورسندھ بینک کے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز ایس ایم ایس کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی مدد کے لئے جامعہ کراچی کی ویب سائٹ اور واٹسپ نمبر 5330909-0310 سے رجوع کیا جاسکتا ہے
کراچی: شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کا پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
 
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرارورئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک طویل عرصے تک جامعہ کراچی میں تدریس وتحقیق کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں ان کی جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کیمیاء کی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔
 
دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازظہر جامع مسجد مدینہ گلشن اقبال بلاک ۶کراچی میں اداکی گئی۔بعدازاں انہیں ماڈل کالونی کے قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔
 
ڈاکٹرفہیم الدین نے 1971 ء میں بحیثیت لیکچرر جامعہ کراچی سے اپنے کیئرئیر کا آغاز کیا،1979 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے جبکہ 1989 ء میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ڈاکٹر فہیم الدین2001 ء میں سیکریٹری الحاق کمیٹی، 2003 ء میں رجسٹرار جامعہ کراچی،2006 ء میں چیئرمین شعبہ کیمیاء،2007 ء میں رئیس کلیہ علوم اور2008 ء میں مشیر برائے شیخ الجامعہ بھی رہ چکے ہیں۔مرحوم 19 فروری 2008 ء کو جامعہ کراچی سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
کراچی: سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے واٸس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے گزشتہ روزہاکس بے پرسندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی زمین کا معاٸنہ کیا۔ کہا ہے کہ ہاکس بے پر کیمپس کیلۓ سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ زمین کیلۓ ہم ان کے شکر گذار ہیں، یہ کیمپس ہمارے لیے اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس علاقے میں کسی بھی جامعہ کا کوٸی کیمپس ابھی تک نہیں ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کیلے وزیراعلی سندھ کےبےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری قابلیت پر اعتماد کرتے ہوئے ایک عظیم مقصدکے لیے قاٸد اعظم کی مادر علمی سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کو یہ زمین فراہم کرنے کی منظوری دی۔
 
ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس کیمپس کا پی سی ون ستمبر تک تیار کرکے اس پر کام شروع کروایا جاۓ۔ اس کیمپس کی تعمیر سے ہاکس بے کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کا بھرپور موقع ملےگا۔ اور یہاں پر تعلیم کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
 
اس موقع پر ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔
کراچی: جامعہ اردو نے نتائج کااعلان کردیا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی میں ہونے والے بی اے(سال اول) اوربی کام (سال اول و دوم) پرائیویٹ سالانہ امتحان دسمبر2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
 
بی اے،سال اول کے امتحان میں 1389 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 1331طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور311 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ23.37فیصد رہاجبکہ بی کام،سال اول کے امتحان میں 552 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 528طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور68 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ12.88فیصد رہا
 
جبکہ بی کام،سال دوم کے امتحان میں 193 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں 183طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور108 طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ59.02فیصد رہا۔
 

کراچی: جامعہ کراچی اور جامعہ اردو کے سابق رجسٹرار، جامعہ کراچی کی ٹرانسپورٹ کمیٹی کے سابق چیرمین اور شعبہ کیماء کے سابق چیرمین اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین انتقال کرگئے ہیں۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق  رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے انتقال پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیرنے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تعلیم و تحقیق کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت وبلنددرجات عطاء فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

راولپنڈی:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں بی ایڈ امتحان میں فیل اساتذہ کی ملازمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے
 
20ہزار اساتذہ اس اقدام سے مستفید ہوں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ صوبہ بھر میں پیشہ ورانہ ڈگری نہ رکھنے والوں کو 3سال میں بی ایڈ کرنے کی شرط پر ٹیچر بھرتی کیا جاتا تھا۔ جو اساتذہ بی ایڈ کی ڈگری نہیں حاصل کر پاتے انہیں ملازمت سے نکال دیا جاتا تھا تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں بی ایڈ امتحان میں فیل اور ڈگری نہ رکھنے والے مرد و خاتون اساتذہ کی نوکریاں برقراررکھی جائیں گی۔
 
جنہوں نے بی ایڈ میں داخلہ لےرکھاہے انہیں ایکسٹینشن دی جائے گی، اس اقدام سے راولپنڈی کے بھی 400سے زائد اساتذہ مستفیدہوں گے۔