Saturday, 16 November 2024
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے 42 ہزار سے زائد طلبہ کے آن لائن سیمسٹر امتحانات کا اوصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی سے الحاق شدہ سیمسٹراور اینوول سسٹم کے تحت چلنے والے کالجوں کے ہزاروں طلبہ پر بھی ہوگا۔
 
امتحانی پالیسی سے متعلق رپورٹ اس سلسلے میں قائم کی گئی اکیڈمک کونسل کی کمیٹی نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے حوالے کردی ہے اور یہ رپورٹ اب ڈینز کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کی جارہی ہے اوروائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت ڈینز کمیٹی اس رپورٹ کی منظوری دے گی ڈاکٹر وحید بلوچ کے دستخط سے جاری کی گئی۔
 
اس رپورٹ میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار modes of examination کی وضاحت کی گئی ہے جن میں نمبر 1 ” دوران سیشن اسسمنٹ، نمبر 2 فائنل امتحانات، نمبر 3 پریکٹیکل/لیب ورک اسسمنٹ اور نمبر4 سپلیمنٹری امتحانات اور الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات شامل ہیں۔
دوران سیشن اسسمنٹ میں (مڈ ٹرم، ٹرم پیپر/کیس اسٹڈی پروجیکٹ/thematic essay ،انفرادی یا گروپ پریزینٹیشن ، کلاس ٹیسٹ /کلاس ایکٹیویٹی/ کوئز/ ای پورٹ فولیو، اوپن بک اسائنمنٹ/ انفرادی یا گروپ کا زبانی امتحان) لیا جاسکے گا۔
 
اسی طرح فائنل امتحانات بھی آن لائن اسسمنٹ (اوپن بک ، essay، کیا اسٹڈی ، فائنل ایئر پروجیکٹ، reading comprehension ، زبانی امتحانات) شامل ہونگے ان امتحانات کا وقت متعلقہ کورس انچارج معین کرے گا۔
 
رپورٹ کے مطابق ان امتحانات کے مارکس کی allocation تخمینہ کورس انچارج طے کرے گا، پریکٹیکل اور لیب ورک کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پریکٹیکل پارٹ کو ترک کردیا گیا ہے اور لیب ورک کا صرف میتھاڈولوجی پارٹ امتحانات کے لیے شامل کیا جائے گا اس کے لیے پہلے سے موجود لیب پریکٹیکل کے نتائج کی ویڈیوز طلبہ کے ساتھ شیئر کی جائے گی اس کی اسسمنٹ زبانی امتحانات کے ذریعے ہوسکے گی پریکٹیکل ورک ،انٹرن شپ اور لیب اسسمنٹ کی کمی متعلقہ کونسل اور پروفیشنل باڈیز کی دی گئی گائیڈ لائن سے پوری کی جائیں گی۔
 
سپلیمنٹری امتحانات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان امتحانات کا طریقہ کار بھی فائنل امتحانات کی طرز پر ہی ہوگا جبکہ الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کے امتحانات میں 40 فیصد امتحانی نتائج کالج سے لیے جائیں گے جبکہ 60 فیصد امتحانات جامعہ کراچی کی فائنل ایکزام پالیسی کے تحت ہونگے annual سسٹم کے تحت چلنے والے ادارے کے امتحانات بھی فائنل ایکزام پالیسی کے مطابق ہی ہونگے۔
 
رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ اور الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ کے آن لائن امتحانات اسکائپ، گوگل کلاس روم، ایم ایس ٹیمز، شام اور واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے لیے جاسکتے ہیں۔
 
ایم فل/پی ایچ ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا فائنل ڈیفنس اور زبانی امتحانات بھی آن لائن ہی ہونگے، جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ سے متعلق شکایات یا آن لائن امتحانات دینے میں انھیں کسی قسم کی طبی دشواریاں پیش آرہی ہوں وہ اپنی درخواست کلاس ٹیچر یا چیئرپرسن کو دے سکیں ان طلبہ کے زبانی امتحانات فون پر ممکن ہوسکیں گے یہ زبانی امتحانات مستقبل کی کسی بھی ضرورت یا ریفرنس کے طور پر ریکارڈ بھی کیے جائیں گے۔
 

پاکستان کی ہونہار بیٹی نےبرطانیہ کا 'دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ' اپنے نام کرکےقوم کاسرفخربلندکردیا۔

 لاہور کی رائنہ خان خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقے کے بچوں اور خواتین کو تعلیم دے کر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں۔

18 سالہ اے لیول کی طالبہ رائنہ خان معروف گلوکار عدیل برکی کی بیٹی ہیں، انہیں سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘دیا گیا۔ 

یہ ایوارڈ ہر سال برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا جاتا ہے۔

رائنہ خان کے مطابق انہوں نے 2017 میں گھریلو ملازمہ کے بچوں کو پڑھانا شروع کیا اور ایک این جی او کی بنیاد رکھی۔

2 سال میں فنڈز اکٹھے کرکے ایک اسکول بنایا جہاں 250 طلبا و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب کہ اسکول میں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔

سماجی خدمات کے باعث رائنہ خان 2 مرتبہ غیر ملکی ایکسچینج پروگرام اور یوتھ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں

 وہ بین الاقوامی تعلقات پالیسی میں مزید تعلیم حاصل کرکے خواتین کی بہبود کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

رائنہ خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیم عام کرنا ان کا خواب ہے، وہ اس مقصد کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔ 

 

اسلام آباد: ملک میں پب جی گیم پر پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں پب جی کاٹورنامنٹ جیتا،10جولائی کوپب جی ورلڈلیگ میں شامل ہوناہے۔ تعلیمی اداروں میں نمبرکم ہونے کی وجہ سےخودکشیوں پرکیا تعلیمی ادارے بندکئےجاتے ہیں۔

درخواستگزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ الیکٹرانک سپورٹس دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے، پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا زریعہ ہے، پب جی گیم پر پابندی سے بڑی کمپنیوں کی سپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپانسر شپ ختم ہونے سے پاکستان کو بے حد معاشی نقصان ہوگا، پب جی گیم پر پابندی سے پاکستان الیکٹرانک سپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔

 

کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نےآج سے آن لائن کلاسز کاآغازکردیا۔

داؤد یوینیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر طلبا کو تعلیمی نقصان سے بچانے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی آن لائن کلاسز سے متعلق تمام گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج سے نئے سیشن کی آن لائن کلاسز (صرف تھیوری) کا آغاز کریگا۔

مذکورہ فیصلہ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہونے والے آن لائن اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا

اجلاس  میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار سید آصف علی شاہ، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین برائے سول انجینئرنگ ڈاکٹر اسد الرحمن خان، جامعہ کراچی کی ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر اسما عباس و دیگر نے آن لائن شرکت کی۔

 

کراچی: کراچی کمشنر کراچی کی ہدایت پر کراچی میں ملک اور شہر کی دوسری اسٹریٹ لائبریری پرکام کاآغازکر دیا گیا ہے ۔

بلدیہ جنوبی  کےتعاون سےیہ کتب خانہ لیاری بلوچ چوک پر قائم ہوگا۔

اس حوالےسےکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے لیاری میں زیر تعمیر لائبریری منصوبے کا معائنہ کرنے کے لئے گزشتہ روزضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض اعوان کے ہمراہ دورہ کیا ۔

اس موقع پر کمشنر کراچی کے نمائندے سلطان خلیل اور یونین کونسل چیئرمین حبیب حسن اور دیگر مو جو دتھے ۔

اس موقع پرکمشنر نے کہا کہ لیاری بلوچ چوک لائبریری شہر اور ملک کی دوسری اسٹریٹ لائبریری ہو گی اس سے لوگوں میں مطالعے کو فروغ ملے گا ۔

لیاری بلوچ چوک لائبریری کے تعمیراتی کام میں ضلعی کارپوریشن جنوبی کا تعاون حا صل ہے جبکہ کتابوں کی فراہمی اور انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے کراچی انتظامیہ خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

لائبریری کے تعمیراتی کام کے بارے میں چیئرمین ڈی ایم سی جنوبی نے کمشنر کراچی کو بریفنگ دی جبکہ کتابوں کی فراہمی اور دیگر امور کے انتظامات کے بارے میں سلطان خلیل نے کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

کمشنر نے کہا کہ کہ اسٹریٹ لائبریری میں ادب، شاعری ، تاریخ اور معلومات عامہ کی کتابیں ہوں گی ۔ کمشنر نے کہا کہ لائبریری میں بچوں کے ادب کا خصوصی شیلف قائم ہو گا۔

 

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر راشد تنویر کے مطابق بیچلرز پروگرامزایڈمیشن2020 شام کی میرٹ لسٹ آویزاں کردی گئی یے۔

خوش قسمت امیدوار جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk پر آن لائن فیس وا ئوچر ڈائونلوڈ کرکے متعلقہ بینک میں یا آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ داخلہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 جولائی  2020 ہے ۔

فارم ڈی ایڈمیشن 2020  شام کے داخلے کے لیے انٹرویو ٹیسٹ رزلٹ جامعہ کی ویب سائٹ پر پر آویزاں کر دی گئی ہے ۔

 کراچی:جامعہ کراچی بے ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کا آغازکردیا۔

کروناوائر س کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امسال داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا، انٹرویوز کی بنیاد پر داخلے دیئے جائیں گے

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سلیم شہزاد کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے داخلہ فارم19 جولائی2020 ء تک آن لائن جمع کرا ئے جاسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔

لاہور : 14 سالہ پاکستانی طالبعلم شعیب جمیل نے امریکا میں منعقدہ نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
 
شعیب جمیل کا تعلق ڈسکہ سے ہے ، نیشنل ہسٹری ڈے 2020 کا عالمی مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا جس میں امریکا اور دیگر ملکوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
 
رواں سال مقابلے کا موضوع ‘‘تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ’’تھا ۔
 
شعیب جمیل کو 2019 میں اس مقابلے کیلئے منتخب کیا گیا، تین دیگر منتخب غیر ملکی طلبہ کیساتھ شعیب کا گروپ بنایا گیا تھا۔
 
شعیب نے تینوں ساتھیوں کی مدد سے دیئے گئے موضوع پر ایک آرٹیکل لکھا جس پر انہیں پہلا انعام دیا گیا۔
 
شعیب جمیل کا کہناتھا وہ نمایاں کامیابی پر بہت خوش اور اپنی کامیابی ملک کے نام کرتے ہیں۔
 
یاد رہے کہ ‘‘رینبو چلڈرن آف گاڈ’’ کے نام سے ہر سال یہ مقابلہ امریکا میں منعقد ہوتا ہے ، رواں سال کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ کے بجائے منتخب شدہ طالب علموں سے آرٹیکل منگوائے گئے تھے ۔
کراچی: آئی بی اے کراچی نے یکم اگست 2020 سے شروع ہونے والے ڈیٹا سائنس پروگرام میں ماسٹر آف سائنس کے اجرا کا اعلان کیا ہے
 
آئی بی اے کراچی کے مطابق یہ پروگرام مجموعی طور پر 30 کریڈٹ اوقات کے ساتھ 4 سمسٹرز پر مشتمل ہے ۔
 
پی ایس ڈی پروگرام کی قیادت کرنے والے ایم ایس طلبا کو اپنے کورس کے کام کے ساتھ ساتھ تھیسز کا انتخاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک: رواں سال کے تیسرے چاند گرہن کا مکمل دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ رہا، چاند گرہن اس بار پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں نہیں دیکھا جا سکا۔
2020 کا تیسرا چاند گرہن نیوزی لینڈ، امریکا، افریقا اور یورپ کے بعض علاقوں میں دیکھا گیا۔
 
چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان میں آجاتی ہے اور زمین پر رہنے والے زمین کا سایہ چاند پر دیکھ سکتے ہیں،
 
یہ چاند گرہن پاکستان میں نہیں دکھائی نہیں دیا، اس سال کا آخری چاند گرہن 30 نومبر کو ہوگا۔