لاہور: لاہورکےمختلف علاقوں میں پتنگ بازی کےباعث ایک نوجوان جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے.
پولیس کےمطابق لاہورکےعلاقے شاہدرہ میں بجلی کےتاروں پر گرنے والی پتنگ کی دھاتی ڈور کےساتھ لگنے سےایل نوجوان جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے.نشترکالونی میں موٹرسائکل سوار کےگلےمیں ڈور پھرنےسےجاں بحق ہوگیا.
پنجاب پولیس نےگجر پور, مغلپور, شالیمار, لزنگ اور لٹن روڈ سمیت دیگر علاقوں سے پتنگ بازوں کوگرفتار کرکےان کےخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے.
یاد رہےپاکستان میں کوروناوائرس لاک ڈاؤن کےباعث نوجوانوں میں پتنگ بازی کا شوق بےلگام ہوگیا ہے. شہریوں نےوقت گزاری کےلئےگھروں پر ہی پتنگ بازی شروع کردی ہے
شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر آئی سی یو میں کام کرنے والے ڈاکٹر نوید جتوئی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثرہ ڈاکٹر کی عمر 35 سال ہے، ڈاکٹر نوید کاسول اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، ڈاکٹر نوید جتوئی گھر میں قرنطین ہیں۔
متاثرہ ڈاکٹر نوید جتوئی نے کہا ہے کہ مجھے سوکھی کھانسی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز کے مشورے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا اور ٹیسٹ کے نتائج میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ایکسرے بھی کروایا تھا جو صحیح آیا تھا، کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطین کر لیا ہے اور گھر والوں سے خود کو الگ کرلیا ہے، گھر والوں میں سے کوئی متاثر نہیں ہوا ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں پی پی آئی (پرسنل پروٹیکٹوو ایکوپمنٹ) کی عدم فراہمی اور بے احتیاطی کے باعث طبی عملہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہورہا ہے، کراچی میں نجی و سرکاری اسپتالوں میں 7 سے زائد ڈاکٹرز و طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد خان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولت پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت، وزارت داخلہ، اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جرنلرز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 4 ہزار 788 ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کٹس فوج کے ذریعے تقسیم ہوںگی تاکہ بازاروں میں فروخت نہ ہوسکیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے چین سے منگوایا گیا سامان اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سامان کی خریداری میں صوبوں نے کوئی فنڈ نہیں دیے، اب تک جتنا بھی سامان آیا ہے یا خریدا گیا وہ سب وفاقی حکومت کے فنڈ سے آیا ہے اور صوبوں سے کوئی خریداری نہیں ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ٹیسٹس کم ہونے کا تاثر غلط ہے، ملک میں ٹیسٹ کٹس اور مشینوں کی کمی نہیں، روزانہ 30 سے 40 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت تک موجود ہے، آرمی چیف نے فوج کی 11 لیبارٹریز بھی استعمال کے لئےدی ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ چین سےآنے والاسامان تمام صوبوں کوفراہم کریں گے، پنجاب کے اسپتالوں کے لیے حفاظتی سامان کل تک پہنچ جائے گا، جبکہ خیبر پختونخوا کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں سامان پہنچ چکا ہے، سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان فوجی اداروں کے ذریعے اسپتالوں تک پہنچایا جائے گا تاکہ جو خلا موجود تھا اور سامان نرسز ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ رہا تھا، وہ ان تک پہنچ سکے۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ اب جو بھی سامان جاری ہوگا اس پراین ڈی ایم اےکی مہرلگی ہوگی،اس کا مقصدسامان کو بازار سمیت دیگرمقامات پر فروخت ہونے سے بچانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئیں جوکہ زیادہ ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل نہیں ہورہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہو رہا تھا تو صورتحال بہتر تھی، ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جارہاہے۔
امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کولمبیا سمیت امریکا کی 50 ریاستوں میں کم ازکم 2 ہزار 35 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد امریکا میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 725 ہوگئی۔
امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 318 ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں لاشیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ لاوارث لاشوں کو دفنانے کے لیے مزدور بھرتی کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ حالات جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار سے کہیں زیادہ خراب ہیں جس کی وجہ چین اور دیگر جگہوں پر شفافیت کا فقدان ہے اور خاص طور پر اسپتالوں کے باہر موت کی وجہ کی تصدیق کرنے میں دشواری ہے۔
کراچی میں آج شے ہٹ ویو کاآغاز ہوچکا ہے. ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ آئندہ دو روزتک شہرکا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے.
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کےمطابق معتدل ہیٹ ویو کےدوران دن میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی.
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کادرجہ حرارت 39.3 جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 12فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہیں.
اسلام آباد:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند 24 اپریل 2020 بروز جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے. 23ویں شعبان کاچاند افق پر 5 ڈگری کم ہونے کےسبب اسکی رویت ناممکن ہے.
تفصیلات کےمطابق پاکستان سمیت بیشتر ممالک جہاں رمضان سمیت نئےقمری ماہ کاآغاز رویت ہلال کئ بنیاد پرہوتا ہے. رواں سال رمضان المبارک کاچاند 24اپریل جو نظر آنےکے قوی امکان ہیں. پاکستان سمیت متعلقہ ممالک میں پہلا روزہ 25 اپریل کوہوگا جبکہ پوری دنیا میں چاند پیدائش 23 اپریل کئ صبح ہوگی . رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 24اپریل کوہوگا جس میں شہادتیں موصول ہونے کےبعد باقائدہ طور پر چاند نظرآنے یانہ آنے کااعلان کیا جائےگا.
ٹوکیو: جاپان کی ایک نجی یونیورسٹی میں گریجویشن کےطالب علموں نے ڈگریاں روبوٹ کےذریعے حاصل کیا.
کوروناوائرس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم گریجویشن کےطالب علموں نےڈگری کےحصول کےلئے روبوٹ کااستعمال کیا. روبوٹ کوگریجویشن گاؤن اورکیپ بنائی گئی اور وڈیو کال پرڈگری حاصل کی.گریجویشن کئ تقریب میں وائس چانسلر سمیت انتظامیہ کے مختصر افراد شریک تھے.
ڈگریاں وصول کرنے کے لئےہر طالب علم کےنام ایک روبوٹ موسوم کیاگیا تھا.
کراچی: کورونا وائرس پرقابو پانے کےلئےصوبائی حکومت نےجامعہ کراچی میں کورونا ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے. جس کے تحت ہرروز 800 ٹیسٹ ہونگے.
اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ بے 58.28 ملین روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پروی سی خالد عراقی نے اظہار تشکر کیا ہے.
یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی کےڈاکٹر پنجوانی مرکزبرائے سالماتی طب اورتحقیق ادویات (آئی سی سی بی ایس)میں ہونگےاور محکمہ سندھ صحت پی سی آر کٹس فراہم کرےگا. جبکہ دیگر ذرائع سےبھی جامعہ کراچی یہ کٹس حاصل کرسکے گی.
جامعہ کراچی کے سینٹرکی ٹیکنیکل ٹیم 23 اپریل تک ٹیسٹ کی تیاری کویقینی بنائےگی. اس حوالے سے سینٹر کےسربراہ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کاکہنا ہےکہ ہم جلد ہی ٹیسٹ کاعمل شروع کریں گے. انہوں نےوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ, وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو, ,وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد عراقی کاشکریہ ادا کیا .
جبکہ سندھ حکومت. محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرے کہ سینٹر پنجوانی میں اخراجات میں کوئی خلل پیدا نہ ہو.