Saturday, 16 November 2024

مانیٹرنگ ڈیسک :سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نےبلاآخر ڈیسک ٹاپ میسنجر متعارف کروادیا. جس سےاب صارفین اپنے دوستوں سے پیغامات اور وڈیو چیٹ کرسکیں گے.

غیرملکی خبر رساں کےمطابق صارفین فیس بک میسنجر ڈیسک ٹاپ ایپ مائیکرو سافٹ اسٹور اور میک آپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں.

دوسری جانب فیس بک میسنجر کئ ڈیسک ٹاپ ایپ پر ڈارک موڈکا آپشن رکھا ہے جو چند ماہ قبل ہی فیس بک موبائل ایپ پر متعارف کروایا ہے. 

خیال رہےکہ عالمگیر وباکےباعث وڈیوکالنگ ایپس کےاستعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. کیونکہ دفاتر کےکام اور تعلیمی اداروں  آن  لائن اپنے فرائض انجام دےرہےہیں. 

 لاہور: صوبہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے خدشات کےپیش نظر 14 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی. 

 محکمہ داخلہ پنجاب نےاس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے. جس کے مطابق لاک ڈاؤن 14 اپریل کو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا. 

واضح رہے پنجاب حکومت نے 24 مارچ سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے.  

اسلام آباد : پاکستان ایئر لائن پائلٹ ایسو سی ایشن نےسیفٹی ایشوز کے پیش نظر پائلٹس کوجہاز اڑانے سے روک دیا. 

تفصیلات کےمطابق پالپانے قومی ایئر لائنزکےپائلٹ کوجہاز اڑانےسے منع کردیا اور اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا 

پالپا کی جانب سےجاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کےپیش نظر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جارہا ہےجن ممالک میں  کورونا وائرس ہے وہاں کےپائلٹس اور کریو کئ جان کوخطرہ ہے. اس لئےانسانی ہمدردی کےتحت اسپیشل فلاٹس اڑانےسے انکار کیاجاتا ہے. 

 جبکہ دوسری جانب پالپا کے اس مراسلے کئ وضاحت کرتے ہوئے پی آئی اے نےوضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسپیشل فلائٹس کےدوران پائلٹس کواترنا نہیں تھا اور پی آئی اے کئ جانب سے کورونا سےحفاظتی اقدامات بھی کئے گئے.

پی آئی اے کےزرائع کےمطابق اسپیشل فلائٹ آپریشن کےمطابق حکومتی زمہ داروں سے اجازت لی گئی تھی. صرف چند مقامات پر پائلٹس کو فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کروانا تھا. 

واضح رہے چند روزقبل حکومت کی جانب سے فلائٹ آپریشن کوجزوی طور پربحال کیاگیاتھاجس کے بعد کینیڈا اور برطانیہ کےلئےپروازیں جاچکی ہیں. 

 
 
 
 
اسلام آباد : کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہورہی ہے، اب تک رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے ، رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی
 
کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک 5 لاکھ 10ہزارنوجوان رجسٹریشن کاعمل مکمل کراچکے ہیں ، جبکہ 13 ہزار 552خواتین نے بھی ٹائیگرفورس میں رجسٹریشن کرائی۔
 
 
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔
 
اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹائیگر فورس کے نام سے تیار ہونے والی شرٹس سے اظہار لاتعلقی کیا تھا۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔
 
واضح رہے کہ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔
 
 
 
 
 
اسلام آباد: حکومت نے کوروناسےبچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ انکشاف کیا ہےکہ پچیس اپریل تک کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزارتک پہنچنےکاخدشہ ہے، جن میں سات ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق حکومت نےکوروناسےبچاؤکے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔
 
رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ پچیس اپریل تک کورونا کیسزکی تعداد پچاس ہزارتک پہنچنےکاخدشہ ہے۔جن میں سات ہزار کیسز سنگین نوعیت اور اڑھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
 
حکومتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سےکم ہوگی،اور 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں اضافہ کیاجائےگا، 366 ملین امریکی ڈالرکی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا ہے۔
 
رپورٹ میں کہا گیا صوبوں،وبائی ماہرین کیساتھ کورونا سے بچاو کی ہدایات تیارکیں، بیرون ملک سےواپس آنے والوں کی سکریننگ کے ایس او پی بنائے گئے جبکہ کورونا سے جاں بحق افرادتدفین پربھی ایس او پیز وضع کیے گئے۔
 
حکومتی رپورٹ کے مطابق کورونا سے بچاو کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے، ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کورونا کیسزکو شناخت کیاگیا ، تمام ائیر پورٹس پر کورونا اسپیشل کاونٹر قائم کیے گئے ہیں۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پرایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ،اسلام آباد میں قرنطینہ کےلیے 300 بستروں کا بندوبست کیا گیا ، اسلام آباد کے 4اسپتالوں میں 154 بستروں پرمشتمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے جبکہ 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کوقرنطینہ میں رکھنے کا بندوبست کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک: کورونا وائرس نے پوری دنیا پر اپنہ شکنجہ مضبوط کرلیا ہے جس کے نتیجے میں کئی لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں.  کوروناسے چھٹکارہ کیسے پایا جائے اس حوالے سے اب تک تحقیق جاری ہے. 

کورونا وائرس کے آغاز میں آسکی ابتدائی علامتوں میں تیز بخار,  خشک کھانسی اور سانس لینے میں دشواری شامل تھا. 

جس کےبعد سائنسدانوں نے ایک اور تحقیق میں انکشاف کیا ہے سونگھنے اور چکھنے کی حس نہ ہونا بھی کورونا وائرس کی علامتوں میں شامل ہیں. 

ان سب علامتوں کے باوجود محققین نے تحقیق کےذریعے نئی علامتوں کا انکشاف کیا ہےمحقیقین  کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس میں سانس لینے کئ دشواری کےساتھ جسم میں درد بھی شامل ہے.

عالمی ادارہ صحت کےمطابق کورونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں کا درد پایا گیا ہے. 

 
 
 
لاہور : پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کے پانچ سالہ مداح نے اپنے پیار بھرے جذبات کا اظہار کردیا، آسکر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، گزشتہ سال ان سے ملاقات ہوئی وہ بہت مہربان انسان ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین اور کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ان کے ننھے پرستار نے ایک تعریفی پیغام بھیجا جس نے بابر اعظم کا دل جیت لیا۔
 
ننھے پرستار نے اپنے پسندیدہ بیٹسمین پر ایک معصومانہ مضمون لکھا، اس مضمون کو سمرسٹ کاؤنٹی نے سوشل میڈیا پر جاری کردیا جس صارفین نے بھی ٓبے حد سراہا۔
 
 
 
پانچ سالہ اسکر کا اپنے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کہنا تھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں، گزشتہ سال پیر کا آپریشن کرانے کے بعد میں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملاقات کی تھی، بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔
 
ننھے مداح نے لکھا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔ بابر اعظم نے اس پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔
 
 
بابراعظم نے آسکر کو دل لگا کر پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔ آئی سی سی کی جنب سے بابراعظم کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔
 
 
 
کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ماہ کی بدترین مندی کے بعد بالآخر سنبھالا لینے لگی، گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 512 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 512 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 621 پر بند ہوا۔
 
گزشتہ ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 31 ہزار 816 اور کم ترین سطح 27 ہزار 461 رہی۔
 
گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1.13 ارب شیئرز کے سودے 37 ارب روپے میں طے پائے، سرمایہ کاروں کو کاروباری ہفتے میں 542 ارب کا فائدہ ہوا ہے۔
 
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 6016 ارب روپے ہوگئی۔
 
یاد رہے کہ کرونا وائرس کے اسٹاک ایکسچینج سمیت پوری معیشت پر بدترین اثرات دیکھے جارہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار تھی۔
 
تاہم حکومتی کوششوں کے بعد بالآخر رواں ہفتے مارکیٹ نے سنبھالا لیا، اسٹاک مارکیٹ میں 3 روز قبل 100 انڈیکس میں 12 سو 8 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔
 
2 روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی انڈیکس میں 12 سو 77 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
 
آخری کاروباری روز مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1 کھرب 41 ارب 26 کروڑ 48 لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 60 کھرب 16 ارب 39 کروڑ 91 لاکھ روپے ہوگئی۔

 کورونا وائرس سے متاثر و ہلاک ہونے والے مریضوں اور طبّی عملے کی یاد میں ایک روزہ سوگ جاری ہے۔ اس دوران چین اور دنیا بھر میں چینی سفارت خانوں پر چینی پرچم سرنگوں ہے جبکہ چین کے مقامی وقت کے مطابق ٹھیک صبح 10 بجے پورے ملک میں مکمل خاموشی اختیار کی گئی، سائرن بجائے گئے جن کے بجتے ہی سب لوگ اپنی اپنی جگہ پر تین منٹ کےلیے بالکل ساکت ہوگئے۔

چینی حکومت کی جانب سے اس موقعے پر بطورِ خاص ان طبّی کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو اس وبا سے لڑنے میں پوری تن دہی سے مصروفِ کار رہے، جبکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مرنے والے 14 طبّی کارکنان کو ’’شہداء‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کےلیے قومی اعزاز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ان قومی شہداء میں ڈاکٹر لی وین لیانگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ناول کورونا وائرس کی وبا سے خبردار کیا تھا، جس پر ووہان پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔ ڈاکٹر لی کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا تھا۔ چینی حکومت نے کورونا وائرس سے بروقت آگاہ کرنے کے ذیل میں ڈاکٹر لی کے اہم کردار کا اعتراف کیا ہے۔

شہر اور گرد نواح میں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، تاہم ماہرین نے ہیٹ ویو جیسی صورت حال پیدا ہونے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اپریل کا مہینہ کراچی میں عموما گرم گزرتا ہے،اس وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ گرمی کی جذوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کے بعددرجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کی توقع ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے خدشات نہیں ہیں کیونکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہورہا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ 31 اپریل 2002 کو شہر کا درجہ حرارت 43.4 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے، ماہ اپریل میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مغربی سسٹم کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں،تاہم بلوچستان اور ملک کے کچھ بالائی مقامات کو مغربی سلسلے متاثرکرسکتے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتے)کو شہر کا مطلع گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔