علی ظفر نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کردیا جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی دی جارہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں علی ظفر سے پی ایس ایل کے لیے گیت تیار کرنے کی خواہش کی گئی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ عوام کے لیے جان بھی حاضر ہے، اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں پی ایس ایل کے لیے کوئی گانا بناؤں تو میں کوشش کرنے کو تیار ہوں۔
اس کے بعد چند ہی دنوں میں علی ظفر نے نا صرف گیت تیار کیا تھا بلکہ مداحوں کو بھی گیت کے لیے ڈانس کی ویڈیوز بھیجنے کا کہا تھا۔
گزشتہ روز انہوں نے ویڈیوز بھیجنےوالوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب ہم آپ کی بھیجی ہوئی ویڈیوز کو ایک ساتھ کر کے اپنے گانے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔
علی ظفر نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ ’بھائی نے اپنا وعدہ پورا کیا صرف اپنے مداحوں کے لیے، تیز آواز میں بجا دو اور میلہ لوٹ لو۔ امید ہے کہ شائقین اسے بے حد پسند کریں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
جس میں کپتان شاداب خان نےلیوک رونکی کے ساتھ مل کر زبردست شراکت داری قائم کی اور دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں ۔184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو کھلاڑیوں ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے اور کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
گزشتہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔پوائنٹ ٹیبل پر اس وقت ملتان سلطان 5 میں سے 4 میچز جیت کر نمبرون پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندر مسلسل 3میچ میں شکست کے بعد ٹیبل کی آخری پوزیشن پر ہے۔
معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس اسکالر شپس طلبا کو دیں گے۔ تعلیمی سال 2020-2019ء کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونیوالے 50 ہزار طلبا کو احساس اسکالرشپس دیے جائیں گے۔
ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پرپہلے مرحلے کے لیے موصول شدہ احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ تعلیمی سال 2020-2019 کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے پچاس ہزار طلباء کو احساسا
سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے۔
ملتان : پی ایس ایل 5 میں آج ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری فتح کا عزم لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نبرد آزما ہوں گے۔
ملتان سلطانز ہفتے کو ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقابل ہوں گے، میزبان ٹیم نے 4میچز میں 3فتوحات حاصل کی ہیں، ان میں سے آخری 2اپنے شہر میں تھیں ذیشان اشرف جارح مزاج اوپنر ہیں، معین علی بیٹنگ فارم بحال کرچکے، شان مسعود بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق ثابت قدمی کا مظاہرہ کررہے ہیں،رلی روسو طوفانی بیٹنگ کرسکتے ہیں،خوشدل شاہ کے ساتھ آل راؤنڈرز شاہد آفریدی اور روی بوپارا بھی موجود ہوں گے۔
عمران طاہر اسپن کا جادو جگائیں گے، پیس بیٹری میں سہیل تنویر اور محمد عرفان بیٹسمینوں کا امتحان لیں گے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ابھی تک 3فتوحات کے ساتھ ایونٹ کی دوسری کامیاب ترین ٹیم ہیں، شین واٹسن فارم کے متلاشی جبکہ جیسن روئے ردھم میں آچکے ہیں،اعظم خان چھکے چھڑا سکتے ہیں، احمد شہزاد کو باہر بٹھانے کا امکان بڑھ گیا،سرفراز احمد امیدوں کا مرکز ہوں گے،محمد نواز اور بین کٹنگ بہترین آل راؤنڈر ہیں، ٹیم میں محمد حسین، نسیم شاہ اور ٹائمل ملز جیسے پیسرز بھی موجود ہیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈزکراچی میں صوبےبھرکےناظم امتحانات پرمشتمل ایک اہم اجلاس ہوا
۔ اجلاس میں سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے ناظم امتحانات نے میٹرک کے نمبر 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100نمبرز کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق آئندہ سال 2021 سے ہوگا
اجلاس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور زئی، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے سربراہ انور علیم خانزادہ، لاڑانہ تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات فخرالدین ابڑو، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ناطم امتحانات ارباب علی تھیم، اور سکھر تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عبدالسمیع سمور نے شرکت کی۔
اجلاس میں رواں سال کے امتحانات نویں اور دسویں کے حتمی انتظامات کے علاوہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ کی مارکس شیٹ کو پاکستان کے دیگر بورڈز کے مارکس سرٹیفکیٹ کے مساوی کئے جانے کے طریقہ کار اور اس پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ رواں سال سے متعلق امتحانی انتظامات میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔
سیشن کورٹ کی معاونت سے امتحانی مراکز میں بیرونی مداخلت پر قابو پایا جائے گاکمشنرز صاحبان کی معاونت سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز علاقے کی امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے مؤثر انتظامات کو ممکن بنائیں گے اگر کسی سینٹر میں کوئی ٹیچر شفاف امتحان کو متاثر کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی سفارشات کی جائیں گی۔
اگر کسی سینٹر میں فرنیچر کی کمی ہو تو اس کمی کو پورا کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہو گی موبائل کسی سینٹر میں لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امتحانی اوقات میں موبائل سروس کو معطل کئے جانے کی بھی سفارش زیر غور لائی گئی ویجیلینس کمیٹیز کو مزید مؤثر بنانے کے نکات بھی مرتب کئے گئے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کےفیصلے کے مطابق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز نے سندھ کے مارکس سرٹیفکیٹ کو 850 نمبر سے بڑھا کر 1100نمبرز تک لانے کے لئے نویں اوردسویں کی کتب کو اسباق کی تقسیم کی منظوری دی گئی اور اس کے ساتھ مکمل سفارشات متعلقہ تعلیمی اداروں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئندہ سال 2021 کے سالانہ امتحانات اس طرح لئے جائیں گے کہ جو مضامین صرف نویں کے پڑھاتے جاتے ہیں وہ اب نویں اوردسویں دونوں کلاسوں میں پڑھائے جائیں گے.
ایک سال ان کی تدریس کے بعد تمام بورڈز ماڈل پیپر شائع کریں گے اور اس طرح آئندہ سال کا امتحان اس طرح لیا جائے گا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کی مارکس سرٹیفکیٹ 850 نمبرز سے بڑھا کر 1100 نمبر کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کیا جاسکے۔ کراچی کردی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے پایاگیا کہ اس فیصلے پر عمل کرنے سے قبل چند امتحانی مراکز میں تجرباتی بناء پر ایسے امتحانات منعقد کئے جائیں گے تاکہ اس کی تشہیر سے طلبا و طالبات کو ذہنی اورعملی طورپر تیار کی ا جاسکے۔
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر بلال احمد علوی نذیر حسین یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر مقررکردیئےگئے۔
نذیر حسین یونیورسٹی کے فیکلٹی آف انجینئرنگ کے ڈین کی حیثیت سے انجام دینےوالے پروفیسر انجینئر ڈاکٹر بلال احمد علوی کو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
پروفیسر بلال ماہر تعلیم، تحقیق کے طریقہ کار مہارت رکھنے والے شعبہ تعلیم کے ایک سینئر پروفیسر ہیں۔