27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔
فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔
بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔
پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا
کراچی: کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے،
میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں اور ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وسیم اختر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیراختیارکریں اور غیر ضروری طور پر ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔
کراچی: کراچی میں تعینات جاپانی قونصل جنرل آئیسومورو توشی کازو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی تسلی بخش صورتحال کے پیش نظر جاپانی سرمایہ کاروں کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ یہاں سرمایہ کاری کریں ،اس وقت پاکستان میں 80 سے زائد جاپانی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔
جاپانی قونصل جنرل جاپان کے شہنشا ہ ایمپئیریر ناروہیٹو کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ضروری ہے ،جاپان پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کرتا ہے ،جبکہ پاکستان کو آتو موبائل مصنوعات اور مشینری برآمد کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ موجودہ سال جولائی میں ٹوکیوں میں منعقدہ او لیمپکس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں،اس موقع پر پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ راشد پاکستان جاپان بزنس فورم کے وائس چئیرمین کلیم فاروقی نے بھی خطاب کیا،پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ شہنشاہ جاپان سیاسی ومذہبی شخصیت ہیں ان کی جمہوریت کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعددو روز کے لیےا سکول بند کرنے کی ہدایت دے دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 27اور 28 فروری کو سندھ بھرمیں اسکول بند رکھے جائیں گے ۔
کوروناوائرس کی خبر کی وجہ سے والدین بہت پریشان ہیں ۔
والدین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ،انشاءاللہ جلد معاملات کو قابو میں کرلیا جائے گا ۔
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ اردو اورتحریک نفاذ ِ اردو پاکستان شعبہ خواتین کے تحت ”مجلس مذاکراہ یوم نفاذِ قومی زبان اردو“ کی تقریب منعقد کی گئی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر نے خطابکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی جامعہ ارد و قومی زبان کا واحد ادارہ ہے جس کی ترویج وترقی کے لئے بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی پوری زندگی وقف کردی و، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیروفاقی جامعہ ارد و قومی زبان اردو کا واحد ادارہ ہے جس کی ترویج وترقی کے لئے بابائے اردو مولوی عبدالحق نے اپنی پوری زندگی وقف کردی وفاقی جامعہ ارد و کا قیام ان کی انتھک محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم اردو کی ترقی کے لئے کام کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ملکر اردو کو ملک میں اسکا مقام دلوانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ سب مل کر جامعہ اردو کو ترقی کی راہوں پرگامزن کریں گے اس کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے میں ہمارے اساتذہ اہم کردار ادکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اردو ترجمہ کیلئے سینٹرز قائم ہونے چاہئیں جامعہ کے اساتذہ نے سائنس اور دیگر علوم کانصاب اردو میں تیار کیا ہے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستارجبکہ مقررین میں ڈاکٹر یاسمین سلطانہ،ڈاکٹر مبین اختر،صالحہ عزیز،ثمرین خان، آصف الیاس، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر، امتیاز جاوید، فیصل بلوچ،افشاں نوید، کلیم علی خان،ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،آصف الیاس،علاؤ الدین، رخسانہ صبا،طیب عاطف،وسیم احمد،ڈاکٹر سمیرا بشیر،ڈاکٹر رخسانہ صبا و دیگر شامل تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اہل زبان کا فروغ اہل زبان کی ذمہ داری بنتی ہے اردو زبان قومی وحدت کا ذریعہ ہے اردو کا یہ پودا اب تن آور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمیں دیگر زبانوں کے ساتھ اردو زبان پر بھی عبور حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔اردو کی ترویج کیلئے نئے تعلیمی ادارے قائم ہونے چاہیے۔کراچی دنیا کا تیسرا بڑا ثقافتی شہر ہے کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔ ڈاکٹر یاسمین سلطانہ نے کہا کہ اردو زبان ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہے ہمیں اِس کو آگے لیکر چلنا ہے۔
مذاکراے میں مقررین نے کہا کہ 25فروری1948کے دن منظور ہونے والی شِق اور سپریم کورٹ کے2015کے فیصلے کے تحت ملک بھر میں اردو کے نفاذ کا پرزور مطالبہ کیا جس کے مطابق تمام دفاتر اور عدالتوں میں خط و کتابت اردو زبان میں کی جائے۔تدریسی نظام میں دہرے معیار کو ختم کرکے تعلیمی نظام کو اردو میں رائج کیا جائے تاکہ معاشرتی، طبقاتی فرق ختم ہوسکے۔
کراچی: سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی درخواست پرصوبے کی جامعات میں علاقائی قومی پروگرامز (سب نیشنل ایونٹس) پر پابندی عائد کردی ہے
، وفاقی محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکریٹری سلیم احمد رانجھا نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی ایجنسی کے ذریعے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ جامعات میں علاقائی قومی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں، نسلی اور فرقہ وارانہ نوعیت کے ایسے پروگرامز کے نتیجے میں قوم پرستانہ و لسانی نوعیت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا یہ بات آپ کے علم میں لائی جاتی ہے کہ اپنے تعلیمی اداروں میں ایسی لسانی / علاقائی / فرقہ ورانہ نوعیت کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کریں، مزید برآں ایسی سرگرمیوں میں شامل ہونے والے طلبا سے کہا جائے کہ وہ شرکت سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ سندھ کی کئی جامعات میں سندھی ٹوپی اجرک ڈے، بلوچی ڈے، وائٹ ڈے سمیت علاقائی قومی پروگرامز منعقد ہوتے رہے ہیں تاہم اب جامعات میں اس کی اجازت نہیں ہوگی اور جامعات کی انتظامیہ اس طرح کے پرگرام کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کرے گی۔