Sunday, 17 November 2024
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع ہر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کی تربیت کیلئے بنائے گئے کلاس رومز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تربیت حاصل کرنے والی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔
 
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ آپ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قصر بہبود میں خواتین کو 8 مختلف فنون میں بلامعاوضہ تربیت دی جا رہی ہے۔
 
ان کا مزید کہنا تھاکہ اس منصوبے پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت مہیا کی جائے گی۔
 
 

لاہور: پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور ایوارڈ دینےکافیصلہ کیاہے۔

ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جس کے بعد ڈیرن سیمی کو پاکستان کرکٹ کی خدمات کےاعتراف میں صدرِپاکستان کی جانب سے 23 مارچ کوایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازاجائیگا۔

پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اراولپنڈی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخرہیں، ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

اسی متعلق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارکا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشتگردی اورشدت پسندی سے بلا تفریق نمٹا تھا، دہشتگردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسز کوقوم کی مکمل حاصل رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابی میں جان ومال کا نظرانہ دینا پڑا، تما م شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 

 کراچی: پی ایس ایل5 کےتیسرے روز کا دوسرا میچ میں آج لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں اسلام آبادیونائٹیڈ اورملتان سلطانز کےدرمیان ہوگا ۔

قذافی اسٹیڈیم میں آج شام 7:00 بجےاسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز ٹکرائیں گے۔

 شاداب خان کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم اسلام آباد بھی پہلا میچ ہارنے کے بعد اب فتح کیلیے کوشاں ہے، اس کے پاس ، ڈیوڈ میلان۔ لیوک رونکی اور کولن منرو اور آصف علی جیسے جارح مزاج بیٹسمین موجود ہیں۔ بولنگ میں فہیم اشرف اور محمد موسیٰ سے امیدیں وابستہ ہیں، عاکف جاوید بھی ساتھ دینے کیلیے موجود ہونگے۔

دوسری جانب شان مسعود کو رلی روسو، جیمز ونس، وائن میڈسن اور خوشدل شاہ کی خدمات میسر ہیں،آل راؤنڈرز میں شاہد آفریدی جیسا بڑا نام بھی موجود ہے، معین علی اور روی بوپارا بھی موجود ہوں گے،عمران طاہر لیگ اسپن کے جادوگر ہیں، جنید خان اور محمد عرفان سے بھی بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہوں گی

 

 کراچی: پی ایس ایل5 کے چوتھے میچ میں آج  کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز کا ٹکراؤ ہوگا، اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنےہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق ہفتے کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کا سامنا کرنا ہے۔ سرفراز احمد کی زیرقیادت کھیلنے والی ٹیم میں احمد شہزاد، احسن علی، شین واٹسن اور جیسن رائےان فارم بین کٹنگ جیسے اسٹار بیٹسمین شامل ہیں۔

دفاعی چیمپئن نے افتتاحی میچ میں 2بار ٹائٹل جیتنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کرتے ہوئے سفر کا کامیاب آغاز کیا تھا۔

دوسری جانب  ایک بار پی ایس ایل چیمپئن بننے والی ٹیم پشاور زلمی کو گذشتہ روز کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کرے گی،قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں،کامران اکمل، ٹام بینٹن اور شعیب ملک بیٹنگ کی جان ہیں۔

کراچی کیخلاف ففٹی بنانے والے لیونگ اسٹون اور لیام ڈاسن بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں،ٹیم کو حسن علی اور وہاب ریاض جیسے پیسرز بھی دستیاب ہیں،البتہ پہلے میچ میں دونوں کی بولنگ اچھی نہیں رہی تھی۔

 

 

کراچی : نیشنل لائبریری ڈے کے سلسلے میں سر سید گرلز کالج کراچی میں کالج ایجوکیشن حکومت سندھ کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کےمہمانِ خصوصی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کااس موقع پرکہنا تھا کہ بہت سے تعلیمی اداروں میں لائبریریز موجود ہیں لیکن جدید دور کے حساب کی نہیں ہیں.

انہوں نے کہا کہ لائبریریز تعلیم حاصل کرنے کا اہم زریعہ ہوتی ہیں. ٹیکنالوجی جیسے بدل رہی ہے ہمیں اپنی لائبریریز میں بھی تبدیلیاں لانی چاہیے. سعید غنی نے کہا کہ آج پورے ملک میں لائبریری ڈے کی مناسبت سے پروگرام کے انعقاد ہورہے ہیں. صوبہ سندھ کے کالجز میں اسٹینڈرڈ معیار کے انتظامات کرینگے. انہوں نے کہا کہ اسکول میں بھی لائبریری کی ضرورت کو آگے بڑھائیں. سعید غنی نے کہا کہ ہمیں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینا چاہیے، جن بچوں میں کتابیں پڑھنے کی عادت نہیں ہیں انکے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی عادت ڈالیں.

کراچی: وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ نےسرکاری ملازمین اور افسران پر پی ایس ایل5 کے مفت ٹکٹس حا صل کرنے پر پابندی عائد کردی، اور اس حوالے سے وزیراعلٰی کے احکامات پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے حکمنامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے فری پاسز یا ٹکٹس کے حصول کی کوشش کرنے والے افسران کےخلاف سخت کاروائی ہوگی، کوئی افسر و ملازم پی ایس ایل میچز کے پاسز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع نہ کرے، جس افسر نے پی ایس ایل کا مفت ٹکٹ یا پاس حاصل کیا اس کے خلاف سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

وزیراعلی مراد علی شاہ کے احکامات پر تمام محکموں کے انتظامی سربراہان کمشنرز کو خط ارسال کردیا گیا ہے، جس میں تمام محکموں کو احکامات پر یقینی عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کے بعض افسران کی جانب سےپی ایس ایل میچز کےفری ٹکٹس مانگنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

کراچی:پی ایس ایل 5 کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کردیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طورپرمعطل کیاہے۔جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ میں آل راؤنڈر انور علی کو معطل کیے گئے عمراکمل کی جگہ شامل کیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔ بطور متبادل کرکٹر پی ایس ایل 5 میں انورعلی کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹرسہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اور بازید خان شامل ہیں۔
انور علی قبل ازیں تمام ایڈیشنزمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

 

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے، بی ایس سی اوربی کام کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق کالجز کے طلبہ کے لئے بی اے،بی ایس سی اور بی کام سیشن برائے 2019-20 ءکے انرولمنٹ فارم وفیس جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

طلبہ اپنے متعلقہ کالجز میں 1700 روپے فیس کے ساتھ16 مارچ2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ تاریخ گزرنے کے بعد 800 روپے لیٹ فیس کے ساتھ13 اپریل2020 ءتک انرولمنٹ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کراچی: کپتانوں نے اگلی پی ایس ایل میں مزید غیرملکی کرکٹرز شامل ہونے کی امید ظاہر کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کہاکہ ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مجھے ٹیم سے نکالا کو شش ہوگی اچھا پرفارم کر کے پاکستان ٹیم میں واپس آؤں،امید ہے کہ لیگ میں اچھے میچزکھیلے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے شین واٹسن کو راضی کیا کہ پاکستان آکر کھیلیں، امید ہے کہ اگلے سال مزید غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا رخ کریں گے، انھوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی شائقین کے رویے سے بہت خوش ہیں، پاکستان نہ آنے والے باہر بیٹھ کرکہہ رہے ہیں کہ حالات خراب ہیں پاکستان آکر کھیلنے والے غیرملکی کرکٹرز حالات بہتر جانتے ہیں۔سرفراز نے کہا کہ میں حوصلہ افزائی کرنے پرمداحوں کا شکرگزار ہوں،ویوین رچرڈزمینٹور ہونے کے ناطے بہت سپورٹ کرتے ہیں،واٹسن کا تجربہ بھی کام آئے گا،امید ہے کہ لیگ میں ہائی اسکورنگ میچز ہوں گے اوراچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین کرکٹ سے گزارش ہے وہ ٹکٹ خریدیں اور میچ دیکھنے کے لیے آئیں،ہم دفاعی چیمپئن ہیں،دباؤکے باوجود اعزاز کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے، انھوں نے کہا کہ نسیم شاہ فٹ ہوئے توضرور کھیلیں گے، شائقین کا ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا خوش آئند ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے کہا کہ انگرام جیسے سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز ہے، دباؤ ہرکھیل میں ہوتا ہے،فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، انھوں نے کہا کہ میری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی بہت خوش ہیں،ہم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں ابتدائی تین میچز میں ڈیل اسٹین کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔شاداب نے کہا کہ میں نے ڈیبیو سرفراز کی کپتانی میں کیا تھا اور قومی ٹیم میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں۔