جمعہ, 17 مئی 2024


اینی میٹڈ میوزیکل فلم’بیلیرینا ‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ڈرامے سے بھرپورنئی اینی میٹڈ میوزیکل فلم’بیلیرینا ‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فرنچ کینیڈین تھری ڈی فلم ’بیلیرینا‘کی کہانی1879میں فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے کی رہائشی ایک یتیم لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی کا سب سے بڑا خواب بیلے ڈانسر بنناہے۔

اسی مقصد کی تکمیل کیلئے یہ لڑکی اپنی فیملی اورٹاؤن چھوڑ کر پیرس کا رُخ کرتی ہے اورمشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے بھی بیلے ڈانسنگ اسکول میں پریکٹس کا آغاز کر دیتی ہے ۔

30ملین ڈالر لاگت سے بننے والی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور میوزیکل تھری ڈی فلم 14دسمبر کو فرانس اور23دسمبر کو برطانوی سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment