جمعہ, 17 مئی 2024


اجے دیوگن بھی پاکستانی فنکاروں کیخیلاف میدان میں آگئے

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب سرحد پر گولیوں کا تبادلہ ہورہا ہے تو میں کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔
بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی فلم سے پاکستانی فنکار فواد خان کا کردار ہٹائے جانے کے بعد بھارت کا پاکستانی فنکاروں کے خلاف متعصب رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کے بعد فلم نگری ان کی حمایت اور مخالفت میں دو حصوں میں بٹ گئی ہے جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں لیکن اب ایک اور صف اول کے اداکار نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں لیکن آپ مذاکرات کررہے ہوں اور دوسرا آپ پر حملے کرے تو ایسے میں کوئی بات چت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سرحد پر گولیوں کا تبادلہ ہورہا ہے تو میں کسی بھی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار اوم پوری اور سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں کی حمایت مہنگی پڑگئی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment