جمعہ, 17 مئی 2024


سائنس فکشن فلم ’ڈیتھ ریس 2050‘کا پہلا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ڈیتھ ریس 2050کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جی جے ایچٹرنکیمپ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1975ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیتھ ریس 2000‘کا سیکوئل ہے، جس میں ماہر ڈرائیورز جدید گاڑیوں کی خطرناک ریس میں حصہ لیتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی کاسٹ میں مینو بینٹ،میلکوم میک ڈوول،مرسی ملر،برٹ گرنسٹیڈ اوراینیسا ریمسے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جولی کورمین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 17جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment