جمعہ, 17 مئی 2024


پاکستانی فلمی دنیا ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ پاکستانی فلمی دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نئی آنی‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے اور ایوارڈ حاصل کرنے والے مزاحیہ فنکار احمد علی بٹ نے نئی آنے والی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر اداکار احمد علی بٹ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’فلم میں کاسٹ ہونا میرے لیے بہت مسرت کی بات ہے، میں اس فلم میں بھرپور محنت کر کے اپنے مداحوں کےدل جیتنے کی کوشش کروں گا‘‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں میرا کرداد مختلف ہے اور مداح مجھے نئی کردار میں دیکھ کر خوش ہوجائیں گے گزشتہ فلم میں حاصل ہونے والی کامیابی پر اداکار کا کہنا تھا کہ ’’ مداحوں کی جانب سے مجھے بہت پیار ملا تاہم نئی فلم میں مداحوں کی خواہش کے مطابق کام کرنے کی کوشش کروں گا‘‘۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید جو اس فلم میں اہم کردار کے ساتھ پروڈیوسر کے فرائض بھی سرانجام دیں گے، فلم آئندہ سال 2017 میں ریلیز کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment