منگل, 24 ستمبر 2024


بالی ووڈ کی فلم ’استری 2‘ نے ناقابلِ یقین سنگ میل عبورکرلیا

بالی ووڈ کی فلم ’استری 2‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر 600 کروڑ روپے کا ناقابلِ یقین سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر امَر کوشک کی ہارر کامیڈی، جس میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور مرکزی کرداروں میں ہیں، اب باکس آفس کی تاریخ میں پہلی ہندی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔

فلم تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’یہ 600 کروڑ پار کر چکی ہے… ‘استری 2نے تاریخ رقم کر دی ہے، پہلی ہندی فلم کے طور پر جس نے یہ سنگ میل حاصل کیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میٹروز سے لے کر نان میٹروز، ملٹی پلیکس سے سنگل اسکرینز، شہری مراکز سے بڑے عوامی بازاروں تک، ‘استری 2ہر جگہ جیت رہی ہے۔‘

ترن آدرش نے ’استری 2‘ کی ریلیز کے بعد سے ہفتہ وار باکس آفس کا تجزیہ بھی پیش کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment