پیر, 20 مئی 2024


فلم انڈسٹری کی بحالی سے سب کا حوصلہ بڑھ گیا، ثنا

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی فلم میکر انٹرنیشنل مارکیٹ کو سامنے رکھ کر فلمیں بنا رہے ہیں، کوئی بھی پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں، ’’ہجرت‘‘ میں میرے آئٹم سانگ کو پسند کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری ناقص پلاننگ کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہوئی، جس سے فلم انڈسٹری کے مختلف شعبوں سے وابستہ سیکڑوں تکنیک کار، ایکسٹرا فنکار بیروزگار ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے سب کا حوصلہ بڑھ گیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہماری فلمیں بین الاقوامی مارکیٹ میں ریلیز ہو رہی ہیں مگر اس کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ نئے لوگوں کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے ان میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہے۔ اس جذبے کی ہمیں قدر کرنی چاہیے کیونکہ اگر یہ حوصلہ نہ کرتے تو شاید ہمارے سینماؤں میں آج صرف بھارتی فلمیں ہی نمائش ہو رہی ہوتیں۔

انھوں نے کہا کہ میری دو فلمیں ’’زہر عشق‘‘ اور ’’راستہ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان دونوں فلموں میں اہم کردار کر رہی ہوں۔ میری کوشش ہے کہ ٹی وی اور فلم دونوں میڈیمز میں منفرد انداز کے کرداروں میں دکھائی دوں اسی لیے کرداروں کے انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment