جمعہ, 20 ستمبر 2024


ڈپریشن کے مریضوں کے لئے خوشخبری

 

ایمز ٹی وی( صحت) خالص عرق گلاب صرف موئسچرائزنگ کے لئے ہی مفید نہیں سمجھا جاتا بلکہ میڈیکل ریسرچ کے مطابق اسکو اینٹی ڈپریشن ،اینٹی بیکٹریل اور کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق گھروں میں مچھروں سمیت دیگر کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کے لئے جو کیمیکل سپرے کئے جاتے ہیں ان سے بچوں میں الرجی پھیلتی ہے اور سانس کے مریضوں کو بھی اسکا شدید ری ایکشن ہوتا ہے لہذا ان حالات میں عرق گلاب سپرے قدرت کی ایسی نعمت ثابت ہوتا ہے جو گھر میں سپرے کیا جاتا رہے تو اس سے کیڑے مکوڑے بھی ختم ہوتے ہیں اور گھر کی فضا میں اسکی مہک سے خوشگواری پیدا ہوتی ہے۔جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کا بھی یہ بہترین حل پیش کرتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق ڈپریشن کے مریضوں کے کمروں میں عرق گلاب سپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے اسکے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔عرق گلاب سپرے کرنے اور اسکو پینے سے جسم کے اندر hormonal imbalances کی وجوہات کا تدارک ہوتا ہے تو انسان ذہنی طور پر تندرست ہوجاتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق بچوں عورتوں اور مردوں میں پیدا ہونے والے ڈپریشن Juvenile angle (depression in kids), Feminine Angle (Depression in women) and Masculine angle (Depression i کا خالص عرق گلاب بہترین علاج ہے ۔ماہرین نفسیات اسکو اینٹی ڈپریشن کے طور پر استعمال کراتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment