جمعہ, 20 ستمبر 2024


ذیابطیس کے مریضوں کو معالج سے رابطے کی ہدایات

 

ایمز ٹی وی (صحت) ماہرین نے کہاہے کہ ذیابیطس سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد رمضان کے دوران روزے رکھنے کی خواہش مند ہے تاہم ذیابیطس سے متاثرہ افراد اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنے سے پرہیز کرتے ہوئے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے معالج کی ہدایات کے مطابق کریں۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ورکنگ گروپ آن ڈایابیٹک فوٹ پروفیسر عبدالباسط اور پروفیسر محمد یعقوب احمدانی نےکراچی پریس کلب میں منعقد آگہی سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
سیمینار رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ذیابیطس سے متاثرہ روزے داروں کی رہنمائی کے لیے منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ معالج اپنے مریضوں کی علامات کے پیشِ نظر انہیں روزے رکھنے سے متعلق مناسب ہدایات دے سکتے ہیں۔
انہوں نے پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ہر مریض کی ذاتی علامات کے مطابق انفرادی منصوبہ بندی اور دیکھ بھال کی ضرورت پر زور دیا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment