اتوار, 05 مئی 2024


طیارہ تیز ہواﺅں کے باعث گر کر تباہ

 

ایمز ٹی وی( سینٹیاگو) چلی کے جنوبی علاقے میں طیارہ حادثے میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے ۔

چلی کے جنوبی علاقے بائیو بائیو میں خراب موسم کے باعث چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاجس سے چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے مرنے والوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں .

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تیز ہواﺅں کے باعث ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تاہم ابھی تک پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

طیارہ نجی کمپنی کی ملکیت تھا جو سینٹیاگو کے جنوب سے 720کلو میٹر دور موچھا جزیدے پر اڑان بھر رہا تھا تاہم حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment