منگل, 07 مئی 2024


سیلفی کا جنون اس سال بارہ افراد کی جان لے چکا ہے ۔۔۔۔

ایمزٹی وی ( لندن ) سیلفی جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہو چکی ہے اور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھے ہیں ،ایک رپورٹ کے مطابق اس سال سیلفی لینے کی کوششوں میں مرنے والوں کی تعداد شارک کے حملے میں مرنے والوں سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ، سیلفی لینے کے دوران مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ لوگ اس دوران اپنے ارد گرد کے ماحول سے غیر مانوس ہوجاتے ہیں اور انکی ساری توجہ اپنے فون پر ہوتی ہے ،اس سال زیادہ تر اموات ٹرین پر سیلفی لیتے ہوئے ہوئیں ،سیلفی کے بڑ ھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے باقاعدہ طور پر اس حوالے سے مہم شروع کی گئی ہے جسمیں لوگوں کو خطرناک مقامات پر سیلفی لینے سے خبردار کیا گیا ہے اور بہت سے مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے ،

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment