ھفتہ, 18 مئی 2024


افغان مصالحتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، امریکہ

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) طالبان کو براہ راست مذاکرات کی جانب لانے کے لیےامریکہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ تعاون جاری رکھےگا تفصیلات کے مطابق امریکا نے افغان مصالحتی عمل کو کامیاب ہوتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو براہ راست مذاکرات کی جانب لانے کے لیے امریکہ افغان حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کانیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہنا تھا کہ گلبدین حکمت یار کا نام اب بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے تاہم افغان حکومت اگر پرتشدد حالات ختم کرنے کے لیے حکمت یار سے مذاکرات کرتی ہے توامریکہ اس کا خیر مقدم کرے گا امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا پاکستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف پاکستا ن کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment