کراچی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا عمران خان نے ڈوبنے سے بچالیا ہے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔ چین، قطر اور سعودی عرب سے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر شہباز شریف کو پبلک اکاو?نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہوں لیکن پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا کیا جانے والا فیصلہ غلط ہے، شہباز شریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا بڑی غلطی ہے۔ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن میں نواز شریف سے آگے ہیں۔ لوگ کرپٹ لوگوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے۔آصف علی زرداری سے متعلق بات کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اللہ نہ بچائے تو کوئی مخلوق نہیں بچا سکتی ان کا کیس نوازشریف سے ایک لاکھ گناہ زیادہ خطر ناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں جو زبان استعمال ہو رہی ہے اس پر ایک دن اسمبلی میں جھگڑا ہو گا ۔ کرپشن میں آٹھ آٹھ مقدما ت والے اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہیں ۔گزشتہ حکومت نے ایک ایک ریلوے اسٹیشن پراربوں روپے ڈبو دٍیئے گئے، چیئرمین نیب وائٹ کالر کرائم کو ٹریس کریں اور چیئرمین نیب سے گزارش ہے کہ وہ مقدمات کو تیزی سے نمٹائیں ۔
لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہبازشریف نوازشریف سے بڑا چور ہے شہباز شریف کا داماد چین میں کمپنیوں کا ممبر نکلا ہے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سلمان شہبازبھاگ گیا ہے کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم 15نومبرکوحیدرآبادایکسپریس کاافتتاح کریں گے21نومبرکوچین کے ریلوے کاوفد پاکستان آرہا ہے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے کو 10 ہزارنئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے ریلوے میں ویجیلنس محکمہ ختم کردیاگیاہے انہوں نے کہا کہ ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے ریلوے کے ریٹائرڈکنٹریکٹ ملازمین کوایک سال میں فارغ کردیاجائےگا. شیخ رشید نے کہا کہ فیصل آبادٹرین کو ملتان تک لے جانے کافیصلہ کیاگیا ہے ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں اضافے کافیصلہ 21نومبرکے بعدکریں گے ریلوے کے تمام اسکول اورہسپتال نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کافیصلہ کیا ہے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آرام حرام ہے‘‘ہمارا نیا سلوگن ہے، جب تک ریلوے کی وزارت میرے ہاتھ میں ہے نہ خود سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا، مجھے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں کوئی افسر آرام کرتا نظر نہ آئے، یہ میری آٹھویں منسٹری ہے میری کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں سوائے اس کے کہ ریل کا پہیہ چلے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ریلوے میں قدم رکھا بہت سے مسائل وہیں کھڑے ہیں جہاں چھوڑ کے گیا تھا، میرا ہدف ریلوے کی آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا جب کہ خاص توجہ مارکیٹنگ حکمت عملی اور مال بردار ٹرینوں پر ہوگی۔ ریلوے کی زمینوں پرکمرشل پلازے بنانے سے ریلوے کی آمدن بڑھے گی، ریلوے کے تمام اسپتالوں کی نجکاری کردیں گے، لیکن کسی کوبیروزگارنہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے اپنے اخراجات کم کرے اور سارا زورآمدن بڑھانے پر لگائے، اس کے لئے تمام افسران کے تعاون کی ضرورت ہے، ریلوے کے خول سے باہرنکل کردیکھیں، سب فیلڈ میں جائیں ریلوے کے لیے کاروبار لائیں، سرمایہ کاروں کومتوجہ کریں اور ان کے لیے سازگارماحول بنائیں، ریلوے اسٹیشنوں پرصفائی کے لیے فوری ٹاسک فورس بنائیں۔
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) August 12, 2017