ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ماحول بتدریج گرم ہوتا جارہا ہے اور گزشتہ روز بنی گالہ سیل کئے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران کان کی رہائش گاہ جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی سی اوراولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کوتحریری طورپرکہا گیا ہے کہ انتظامیہ عمران خان کو شیخ رشید کے جلسے میں شرکت سے روکیں، ان کی جلسے میں شرکت امن اومان کی خراب صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔
ڈی سی او راولپنڈی کے مراسلے کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسہ میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے، مری روڈ سے بنی گالہ جانے والے راستے میں پولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق سمیت کئی رہنماؤں کوعمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی قیادت پارٹی کے مرکزی دفترپہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے شیخ رشید کو فون کرکے کہا ہے کہ وہ ہرحال میں میں لال حویلی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے اورشیخ رشید نے آج جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس میں عمران خان بھی شرکت کریں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پولیس اور ایف سی کے دستوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ بنی گالہ کا محاصرہ کرلیا جب کہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پارٹی کی دیگر قیادت اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں موجود ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کے دستوں نے عمران خان کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بلاکس رکھ کر بند کردیا جب کہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نظربند نہیں کیا گیا بلکہ پولیس اورایف سی کے دستوں کی تعیناتی سیکیورٹی کے پیش نظرکی گئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا سیل کردیا۔ پولیس نے لال حویلی اور رابطہ سڑکوں پر 3 درجن سے زائد کنٹینرز لگائے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ میرا نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو اپنا چچا اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اپنا تایا بنا لیا۔ اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی شو میں کہا کہ سیاست میں اپنی والدہ سے متاثر ہوں۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری کوئی آف شور کمپنی نہیں، ایک کمپنی بنائی تھی جس کے پلیٹ فارم سے فلم ”ہوٹل “بنائی۔
انھوں نے کہا کہ مجھے فلموں میں کامیڈی کردار نہیں دیے جاتے حالانکہ میں اتنی اچھی کامیڈی کر سکتی ہوں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔ آنے والی نئی فلم کامیڈی بناو¿ں گی اور اس میں میر اکردار دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا۔انھوں نے کہا کہ میرے اور مہیش بھٹ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔
ایمز ٹی وی(اسلام آباد)سربراہ عوامی تحریک شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج کو یمن بھیجنے کا فیصلہ آرمی چیف اورکورکمانڈر نے کرنا ہے ،جو سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے وہ عقل کا اندھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تو کمپنی کی مشہوری کے لئے بلایا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہ یمن کے معاملے پر قوم کو الجھایا جا رہا ہے،سعودی عرب کی سلامتی پر حرف آیا تو پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی پرشیخ رشیدنے کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی بتا دیا تھا 35 نشستوں کیلئے 60 نشستوں کی قربانی دینا دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے اور اپنی نااہلی چھپانے کے لیے سازش کر رہی ہے۔ بجلی کے تمام پیداواری منصوبے ناکام ہو چکے ہیں، 2 سال میں ایک میگا واٹ بجلی کا بھی اضافہ ہوا ہو تو بتائیں