جمعہ, 15 نومبر 2024

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے عازمین حج میں سے تیرہ عازمین حج انتقال کر گئے جن میں سے دو عازمین حج سرکاری جبکہ گیارہ عازمین حج پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے گئے تھے۔ تیرہ عازمین حج میں سے گیارہ عازمین حج کو شریعہ قبرستان جبکہ دو عازمین حج کو جنت البقیع مدینہ منورہ میں سپرد خاک کردیا گیا وزارت مذہبی امور سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے دے گی۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمینٹ)ادب میں اپنی مثال آپ خیال کئے جانے والے اشفاق احمد کو ہم سے بچھڑے نو برس بیت گئے لیکن اپنی ادبی تصانیف کے باعث آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہیں ۔ افسانہ نگار ، ڈرامہ نگار اور نثر نگار اشفاق احمد22 اگست 1925 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا ، اٹلی کی روم یونیورسٹی اور گرے نوبل یونیورسٹی فرانس سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومہ کیے نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی ۔ انہوں نے دیال سنگھ کالج لاہور میں دو سال تک اردو کے لیکچرر کے طور پر کام کیا اور بعد میں روم یونیورسٹی میں اردو کے استاد مقرر ہوگۓ ۔انہوں نے دو سال ہفت روزہ لیل و نہار کی ادارت بھی کی ۔ وہ 1967 میں مرکزی اردو بورڈ کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے ۔ 80 کی دہائی میں وفاقی وزارت تعلیم کے مشیر بھی رہے ۔انہوں نے اردو میں پنجابی الفاظ کا تخلیقی طور پر استعمال کیا اور ایک خوبصورت شگفتہ نثر ایجاد کی جو ان ہی کا وصف سمجھی جاتی ہے ۔ اردو ادب میں کہانی لکھنے کے فن پر اشفاق احمد کو جتنا عبور تھا وہ کم لوگوں کے حصہ میں آیا ۔ ایک محبت سو افسانے اور اجلے پھول ان کے ابتدائی افسانوں کے مجموعے ہیں ۔ کھیل کہانی ، ایک محبت سو ڈرامے اور طوطا کہانی ان کی نمایاں تصانیف ہیں، 1965 سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ایک ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو اپنے مخصوص طنز مزاح اور گفتگو کے باعث مقبولہوا اور تیس سال سے زیادہ چلتا رہا ۔ پاکستان ٹیلی وژن پر زاویہ کے نام سے ایک پروگرام کرتے رہے جس میں وہ اپنے مخصوص انداز میں قصے اور کہانیاں سناتے تھے ۔افسوس اشفاق احمد 7 ستمبر 2004 کو اس جہاں فانی کو چھوڑ گئے

ایمزٹی وی(سائنس)برٹش سائنس ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈیم اتھن ڈونلڈ نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال کی عمر تک کے افراد کو ریاضی اور سائنس پڑھانے سے زیادہ عقلمند آبادی پیدا ہو گی۔ پروفیسر ڈونلڈ ان دنوں ایک خطاب کی تیاری میں مصروف ہیں جو انہوں نے آئندہ ہفتے برٹش سائنس فیسٹیول میں دینا ہے۔ خطاب کی تیاری کی خاص بات یہ ہے کہ وہ برطانیہ کے تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیاں لانے پر زور دیں گی۔ انگلینڈ کے محکمہ تعلیم کے ترجمان بھی اس سے متفق ہیں کہ ریاضی اور سائنس روزمرہ زندگی کے لیے لازم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال متعارف کرائے گئے نئے قومی نصاب تعلیم میں پرائمری سکولوں میں ریاضی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اسی طرح اگلے سال جی سی ایس سی میں نئی سائنس بھی متعارف کروائی جائے گی

ایمزٹی وی(شوال)پاکستان میں تیار کردہ ڈرون ”براق“ کو پاکستانی تاریخ میں آج پہلی مرتبہ استعمال کر لیا گیا ہے اور پہلی ہی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی مرتبہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں اندرون ملک تیار کردہ ڈرون طیارے براق کا استعمال کیا ہے۔ پاکستان کے اپنے انجینئرز کا تیار کردہ براق ڈرون انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس پر لگے ہوئے لیزر گائیڈڈ میزائل ہر موسم میں ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ براق ڈرون مکمل طور پر پاکستان میں تیار کردہ ہے۔ اس کو پاکستان ایئر فورس کے ساتھ ساتھ قومی انجینئرنگ اور سائنسی کمیشن پاکستان کی سول سائنسی تحقیق اور ترقی کی تنظیم نے بنایا۔ اس کو بغیر پائلٹ کے جدید ترین لڑاکا فضائی گاڑی کہا جاسکتا ہے۔ اس کی ایپلی کیشنز انسداد بغاوت کی کارروائیوں میں پاکستان آرمی کی طرف سے استعمال کی گئی ہیں۔ براق کے ذریعے مختلف علاقوں اور مقامات کی منظر کشی اور موشن سنسر کی جاتی ہیں۔ لیزر گائیڈڈ میزائل سے لیس براق سے ساکن اور حرکت کرتے ہوئے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) گوگل نے معلومات کے متلاشی افراد کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو دلچسپ معلومات کے خواہشمند افراد کو گھنٹوں اسکرین کے سامنے بیٹھنے پر مجبور کردیتا ہے۔

گوگل سرچ بار پر ’’I’m feeling curious‘‘ ٹائپ کرنے کے بعد اسکرین پر ایک کے بعد دلچسپ حقائق ظاہر ہوتے ہیں جو صرف چار سطروں تک محدود ہوتے ہیں۔ ان میں تاریخ، جغرافیہ، بنیادی معلومات ، دلچسپ حقائق اور سائنس کی معلومات ظاہر ہوتی ہیں لیکن تمام معلومات عام افراد کی دلچسپی کے تحت نمودار ہوتی ہیں۔ ایک معلومات کے نیچے نیلی لائن میں ’’دوسرا سوال پوچھیں‘‘ کا آپشن نیلی لائن میں ظاہر ہوتا ہے اور اس پر کلک کرکے اگلی معلومات ظاہر ہوتی ہے۔ عجیب و غریب اور دلچسپ معلومات کے حقائق کے نیچے ان کے مستند حوالہ جات بھی درج ہوتے ہیں جن پر کلک کرکے ان کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے لیکن گوگل کی اس معلومات اور اس سے قبل سرچ انجن میں پوچھے گئے سوالات سے بہت سی ویب سائٹ ناراض بھی ہیں کیونکہ اگر پاکستان لکھیں تو گوگل اسکرین کی دائیں جانب وکی پیڈیا سے اس کا جواب لے آتا ہے اور ایسی ہی دیگر ویب سائٹ سے رجوع کرتا ہے ۔ اس عمل سے لوگ اس ویب سائٹ پر جانے کی بجائے گوگل سرچ پیج پر ہی معلومات پڑھ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اگست میں وکی پیڈیا کے شریک بانی نے شکایت کی تھی کہ گوگل کے اس عمل سے ان کا ٹریفک متاثر ہورہا ہے اور گوگل کی جانب سے معلوماتی گراف دکھانے پر ان کی ویب سائٹ 21 فیصد ٹریفک کھوچکی ہے۔

کراچی(نیٹ نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے کہا ہے کہ پروگرام کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ،ہیومینیٹز اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 7 ستمبر 2015ء سے منگل 29 ستمبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائیں۔ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 30 ستمبر سے 7اکتوبر تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 8 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل ،ہیومینیٹز اور ہوم اکنامکس گروپس سمیت امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کرنے والے ریگولر امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کے متعلقہ کالجوں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔

ایمزٹی وی( لاہور) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں خراب امتحانی نتائج دینے والے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں پرائمری،مڈل، نویں اور دسویں کے سالانہ بورڈ امتحانات میں خراب نتائج دینے والے اسکولوں کے سربراہان اور متعلقہ مضامین کے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے، جس کے تحت پرائمری کے ساڑھے 5 ہزار، مڈل کے 7 ہزارجب کہ نویں اور دسویں کے 10 ہزار خواتین و مرد اساتذہ اور اسکولوں کے سربراہان کے 3 سالانہ انکریمنٹس روکتے ہوئے ان کی 3 سے 5 سال تک کی سروس بھی ضبط کی جارہی ہے۔ محکمہ تعلیم نے پہلے مرحلے میں 300 پرائمری اساتذہ کی 3 سالانہ انکریمنٹس اور ان کی3 سے5سال تک کی سروس بھی ضبط کر لی ہے جب کہ دیگر کو مرحلہ وار اظہار وجوہ کے نوٹس کا اجرا شروع کردیا گیا۔

ایمزٹی وی(کراچی)سابق صدر آصف علی زرداری نے وزریر اعلٰی قائم علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا، وزیر اعلٰی سندہ آج دوپہر 2بجے دوبئی کے لئے روانہ ہونگے۔ذرائع کےمطابق قائم علی شاہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما سندھ کی سیاسی صورتحال اورحکومتی امور پر گفتگو کریں گے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس): آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن پنڈلی میں تکلیف کے باعث دورہ انگلینڈ کو مختصر کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔ 34 سالہ شین واٹسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 59 میچ کھیلتے ہوئے 35.19 کی اوسط سے تین ہزار سات سو 31 رنز بنائے ہیں۔ جبکہ انھوں نے 33.68 کی اوسط سے 75 ٹیسٹ وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔